ہر چند سہارا ہے ، تیرے پیار کا دل کو

سید فصیح احمد

لائبریرین
ہر چند سہارا ہے ، تیرے پیار کا دل کو
رہتا ہے مگر ، ایک عجب خوف سا دل کو
وہ خواب کہ دیکھا نہ کبھی ، لے اڑا نیندیں
وہ درد کہ اٹھا نہ کبھی ، کھا گیا دل کو
یا سانس کا لینا بھی ، گذر جانا ہے جی سے
یا معرکہِ عشق بھی ، ایک کھیل تھا دل کو
وہ آئیں تو حیران ، وہ جائیں تو پریشان
یارب کوئی سمجھائے ، یہ کیا ہوگیا دل کو
سونے نہ دیا شورش ہستی نے گھڑی بھر
میں لاکھ ترا ذکر سناتا رہا دل کو
رودادِ محبت نہ رہی اس کے سوا یاد
اک اجنبی آیا تھا ،اٗڑا لے گیا دل کو
جز گرد خموشی نہیں شہرتؔ یہاں کچھ بھی
کس منزلِ آباد میں پہنچا لیا دل کو
۔۔۔۔۔
شہرت بخاری


 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
نہ بابا ، دکھی کہاں! ہم تو خوش ہیں۔:) :) یہ تو اردوُ سے محبت اچھی تخلیقات کی تلاش میں مگن رکھتی ہے۔ آج بہت پیاس لگی تھی تو تشنگی اس خوشنما ترنم بھرے گانے تک لے آئی! :) :)
پیاس لگی تھی تو پانی پی لیتے:ڈی
ویسے مجھے اتنا دکھی لگا اتنا دکھی لگا اگر پانچ منٹ مزید سن لیتی تو میں نے بھی "رونے" لگ جانا تھا :پ
 

لاریب مرزا

محفلین
آئیں تو حیران ، وہ جائیں تو پریشان
یارب کوئی سمجھائے ، یہ کیا ہوگیا دل کو
سونے نہ دیا شورش ہستی نے گھڑی بھر
میں لاکھ ترا ذکر سناتا رہا دل کو
رودادِ محبت نہ رہی اس کے سوا یاد
اک اجنبی آیا تھا ،اٗڑا لے گیا دل کو
کیا خوب غزل ہے۔ شراکت کا شکریہ!! :) :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
پیاس لگی تھی تو پانی پی لیتے:ڈی
ویسے مجھے اتنا دکھی لگا اتنا دکھی لگا اگر پانچ منٹ مزید سن لیتی تو میں نے بھی "رونے" لگ جانا تھا :پ

ارے نہیں بابا، بلیاں روتے ہوئے ذرا اچھی نہیں لگتیں۔ چاہئے کسی اور بلی سے پوچھ لینا :) :)
 
Top