محمد وارث
لائبریرین
بھئی وہ منظر بھی بڑا "حسرتناک" ہوتا ہے جب سارا دفتر یا گھر ایک ایک سے زائد گلاب جامن کھا رہا ہوتا ہے اور آپ بغیر چینی کے کڑوی چائے کے گھونٹ بھر رہے ہوتے ہیں اور ایک ایک گھونٹ کے ساتھ نہ جانے کتنے خون کے گھونٹ بھی بھرنے پڑتے ہیں
خیر، اگر میری اور میرے جیسوں کو اللہ تعالیٰ نے اندرونی مٹھاس میں خود کفیل کر کے باہر سے مزید سپلائی بند کر دی ہے تو کیا غم کہ اپنے شعراء و اُدَبا اور انکی لطیف باتیں اور شاعری تو ساتھ ہیں جو یقین مانیں کسی بھی گلاب جامن سے زیادہ مزا رکھتی ہیں
ہفتۂ شعر و ادب کے ایک اور سلسلے کے ساتھ یہ خاکسار آپ کی خدمت میں حاضر ہے، آپ سے استدعا ہے کہ یہاں کوئی بھی ایسا لطیفہ جسکا کسی حوالے سے شعر و ادب یا فنونِ لطیفہ کے ساتھ تعلق ہو، کوئی لطیف بات یا واقعہ، کوئی طنزیہ و مزاحیہ کلام (ویب کی دنیا میں غیر مطبوعہ ہو تو نورً علیٰ نور)، ادیبوں کے کارٹونز وغیرہ ہمارے ساتھ شیئر کریں، تا کہ یہ "نمک پارے" پڑھ پڑھ کر مجھ جیسوں کا "غمِ شیریں و غمِ شیرینی" کچھ تو کم ہو اور دیگر احباب، کہ اللہ تعالیٰ انکی شیرینی (اور شیریں) سلامت رکھے اپنے اپنے گلاب جامنوں کے لطف کو دوبالا کر سکیں