ہفتہ جشن آزادی پاکستان

الف عین

لائبریرین
لیکن محفل کی سالگرہ کو یوم آزادی۔ ہندوستان یا پاکستان یا ناروے کا، سے خلط ملط کرنے کی تُک سمجھ میں نہیں آئی۔
 
جشن آزادی مبارک

کیا ہم واقعی آزاد بھی ھیں

ہاں آپ آزاد ہیں لیکن آپ کو اپنی سوچ کو اس نہج پر لے کر جانا ہوگا کہ پاکستان کو آپ نے اس لیول پر لے کر جانا ہے کہ کوئی ایسا غیر ملکی پاکستان میں آنے پر فخر محسوس کرے،
وہ بڑے چمکتے ہوئے ، بہت خوشی کے ساتھ اور بہت اونچی آواز میں کہے ، میں پاکستان جا رہا ہوں۔
جس وہ ہماری سوچ یہ ہو گی ۔ہم نے امن کے لیے ، اپنے ملک کے نام کو روشن کرنے کے لیے اپنی سوچ کو اس نہج پر لے گئے اس وقت ۔ اس وقت ہم اور ہماری سوچیں آزاد ہوں گی۔ ہم اپنے ضمیر کی قید سے آزاد ہوں گے۔ وہ خود کہے گا کہ ہاں اب تم اپنے ملک پاکستان کا نام بڑے فخر سے لے سکتے ہو۔
کوئی یہ نہ سوچے کہ یار وہاں‌پر کھلاڑیوں پر اسلحہ بردار حملہ ہوتا ہے اس لیے ہم وہ کسی کو وہاں کھیلنے کے لیے نہیں بھیجیں گے۔
کوئی یہ نہ سوچے کہ یار وہاں پر ہر طاقت ور تم سے تمہارا سرمایہ ،مال ودولت ، تمہاری جمع پونجی چھین لے گا۔
جب ہم خود پر اپنے اردگر د رہنے والے لوگوں کو ان خوبصورتیوں سے مزین کریں گے۔
امن
محبت
بھائی چارہ
سکون
ترق
ی
تو ہم اپنے آپ کو آزاد محسوس کریں گے۔
عمران القادری
 

کاشفی

محفلین
مجھے صرف یہ احساس ہوا کہ کیا یہ محفل صرف پاکستانیوں کی ہے، کسی اور کا کوئی حق نہیں؟ یہ سوال اٹھایا تھا میں نے۔

بابا جانی ۔۔۔ کیسی باتیں کر رہے ہیں۔۔ یہ محفل سب کی ہے۔۔سب کا حق ہے۔۔۔ آپ بھی ہمارے اپنے ہیں۔۔۔ خوش رہا کریں۔۔
 
بات صرف اتنی تھی کہ کیا جشن آزادی کا جشن سالگرہ سے کوئی تعلق ہے؟‌اگر ہاں تو ٹھیک اور اگر نہیں تو اس قسم کے عنوان کی کیا ضرورت؟

کل کو محفل کے 10-15 ارکان کی سالگرہ جولائی اور اگست پڑتی ہوگی تو وہ بھی ایسے عنوان کے ساتھ آئیں گے کہ فلاں کی جشن سالگرہ بسلسلہ سالگرہ محفل۔ :)

اس کے لئے علیحدہ موضوع پر نہ تو کوئی ہرج ہے اور نہ ہی کسی قسم کی پابندی۔ سبھی اپنے قومی تہواروں کو محفل میں منانے کے مستحق ہیں۔ اور اب تک کی روایت بھی یہی رہی ہے۔

اور جی ہاں میں بھی اس تعصب کے خلاف احتجاج کرتا ہوں جس میں زبان کو قومیت کے ساتھ تقسیم کرکے اکثریت اور اقلیت کی مہریں لگائی جاتی ہیں۔

والسلام
 
عمران بھائی آئکن اچھے ہیں۔ پر ان میں سے کچھ کی ٹرانسپیرینٹ بیکگراؤنڈ والی پی این جی بھی بنائی جا سکتی تھی۔
 

ریحان

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الف عین جی کی بات بہت درست ہے ۔۔ میں حیران ہو آپ پر کہ آپ نے یہ کیا لکھا ہے ۔۔

انہوں نے کب روکا ہے کسی کو جشن آزادی منانے سے ۔۔ میں حیراں ہو کہ آپ کسی کو بھی بس ایک سوال پوچھنے پر تعصب وغیرہ کا تعنہ لکھو گے ۔۔ آپ کا احتجاج جائیز نہیں

بات بہت ٹھیک ہے ۔۔ کہ جشن آزادی پاکستان ۔۔ کو محفل کی سالگرہ سے کانیکٹ کیا گیا ہے ۔۔ جیسے محفل میں اور کسی ملک کا کوئی رکن ہو ہی نا ۔۔ یہاں محفل میں پاکستانی ہیں ۔۔ محفل پاکستان کی نہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہفتہ جشن آزادی بسلسلہ چوتھی سالگرہ محفل
السلام علیکم دوستو! کیا حال چال ہیں، امید خیریت سے ہوں گے اگر خیریت سے نہیں ہیں تو اللہ تعالی صحت کاملہ اور تندرستی عطا فرمائے ۔ امین۔
محفل کی چوتھی سالگرہ کے سلسلہ میں مختلف اراکین مختلف سرگرمیوں کا مظاہر ہ کر رہے ہیں۔ اصل میں ماہ اگست کا پورا مہینہ ہی جشن آزادی کا ہے لیکن چونکہ موجودہ ہفتہ جو محفل کی سالگرہ کا آخری ہفتہ ہے اس لیے اسے میں آپ دوستوں کی مدد سے ہفتہ جشن آزادی منا رہے ہیں۔ میں کوشش کرتا ہوں‌کہ وہ دوست جنہوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں مضامین پوسٹ کیے ہیں‌ان کو اکٹھا کر کے اس ایک تھریڈ میں پوسٹ کر دوں۔ہفتہ جشن آزادی کا بھرپور مزہ لیا جا سکے۔
ہفتہ جشن آزادی ۔بھرپور ہو
میں اپنی طرف سے آپ لوگوں کے لیے مختلف طرز کے اوتار بنار کر اپلوڈ کر رہا ہوں۔ تا کہ آپ اپنے اپنے اوتار جھنڈوں سے سجا سکیں۔
میں امید کرتا ہوں آپ لوگ اس میں بھرپور شرکت کریں گے۔
عمران القادری

عمران محفل کی سالگرہ اور پاکستان کے یوم آزادی کو آپس میں مت ملائیں۔ یہ دونوں الگ الگ جشن ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بات صرف اتنی تھی کہ کیا جشن آزادی کا جشن سالگرہ سے کوئی تعلق ہے؟‌اگر ہاں تو ٹھیک اور اگر نہیں تو اس قسم کے عنوان کی کیا ضرورت؟

کل کو محفل کے 10-15 ارکان کی سالگرہ جولائی اور اگست پڑتی ہوگی تو وہ بھی ایسے عنوان کے ساتھ آئیں گے کہ فلاں کی جشن سالگرہ بسلسلہ سالگرہ محفل۔ :)

اس کے لئے علیحدہ موضوع پر نہ تو کوئی ہرج ہے اور نہ ہی کسی قسم کی پابندی۔ سبھی اپنے قومی تہواروں کو محفل میں منانے کے مستحق ہیں۔ اور اب تک کی روایت بھی یہی رہی ہے۔

اور جی ہاں میں بھی اس تعصب کے خلاف احتجاج کرتا ہوں جس میں زبان کو قومیت کے ساتھ تقسیم کرکے اکثریت اور اقلیت کی مہریں لگائی جاتی ہیں۔

والسلام

سعود بھائی میں آپ سے اور اعجاز بھائی سے معذرت چاہتا ہوں۔

کچھ لوگوں کو اتنی تمیز نہیں ہوتی کہ بات کیسے کرنی ہے اور کچھ کو یہی تمیز نہیں ہوتی کہ بات کیا کرنی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی آپ نے کوئی غلط بات نہیں لکھی تھی، ایک غلط فہمی پیدا ہو رہی تھی، اس کو رفع کرنے کے لیے ایسا کیا تھا۔ بہرحال آپ کا پیغام واپس آ چکا ہے۔
 
سعود بھائی میں آپ سے اور اعجاز بھائی سے معذرت چاہتا ہوں۔

کچھ لوگوں کو اتنی تمیز نہیں ہوتی کہ بات کیسے کرنی ہے اور کچھ کو یہی تمیز نہیں ہوتی کہ بات کیا کرنی ہے۔

شمشاد بھائی ایسی کوئی بات نہیں آپ کیوں شرمندہ ہوتے ہیں۔ مجھے کوئی شکوہ نہیں ہے کسی سے اس محفل اور اس کے ارکان کے ساتھ ڈیڑھ برس کا دورانیہ گذارا ہے اور احباب کے مزاج سے واقف ہوں۔ اور شاید اسی لئے محفل سے اتنی شدت کے ساتھ جڑا ہوا ہوں۔

اور کاشفی بھائی مجھے آپ سے کیا تکلیف ہو سکتی ہے بھلا؟ کسی فرد واحد سے کوئی تکلیف پہونچے گی تو میرا طریقہ یہ ہے کہ اس سے ذاتی پیغامات کے ذریعہ علیحدہ بات کر لوں گا۔ بس یہ تو ایک مجموعی تاثر تھا جس کا احساس کئی مقامات پر ہوتا آیا تھا تو بر سبیل تذکرہ کہہ دیا۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ زکریا۔ اب مجھے اعتراض نہیں۔ تمام پاکستانیوں کو ہفتۂ آزادی مبارک ہو۔ یوم آزادی کی مبارک یومِ آزادی کے دن دوں گا۔
 
Top