جشن آزادی مبارک
کیا ہم واقعی آزاد بھی ھیں
مجھے صرف یہ احساس ہوا کہ کیا یہ محفل صرف پاکستانیوں کی ہے، کسی اور کا کوئی حق نہیں؟ یہ سوال اٹھایا تھا میں نے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہفتہ جشن آزادی بسلسلہ چوتھی سالگرہ محفل
السلام علیکم دوستو! کیا حال چال ہیں، امید خیریت سے ہوں گے اگر خیریت سے نہیں ہیں تو اللہ تعالی صحت کاملہ اور تندرستی عطا فرمائے ۔ امین۔
محفل کی چوتھی سالگرہ کے سلسلہ میں مختلف اراکین مختلف سرگرمیوں کا مظاہر ہ کر رہے ہیں۔ اصل میں ماہ اگست کا پورا مہینہ ہی جشن آزادی کا ہے لیکن چونکہ موجودہ ہفتہ جو محفل کی سالگرہ کا آخری ہفتہ ہے اس لیے اسے میں آپ دوستوں کی مدد سے ہفتہ جشن آزادی منا رہے ہیں۔ میں کوشش کرتا ہوںکہ وہ دوست جنہوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں مضامین پوسٹ کیے ہیںان کو اکٹھا کر کے اس ایک تھریڈ میں پوسٹ کر دوں۔ہفتہ جشن آزادی کا بھرپور مزہ لیا جا سکے۔
ہفتہ جشن آزادی ۔بھرپور ہو
میں اپنی طرف سے آپ لوگوں کے لیے مختلف طرز کے اوتار بنار کر اپلوڈ کر رہا ہوں۔ تا کہ آپ اپنے اپنے اوتار جھنڈوں سے سجا سکیں۔
میں امید کرتا ہوں آپ لوگ اس میں بھرپور شرکت کریں گے۔
عمران القادری
بات صرف اتنی تھی کہ کیا جشن آزادی کا جشن سالگرہ سے کوئی تعلق ہے؟اگر ہاں تو ٹھیک اور اگر نہیں تو اس قسم کے عنوان کی کیا ضرورت؟
کل کو محفل کے 10-15 ارکان کی سالگرہ جولائی اور اگست پڑتی ہوگی تو وہ بھی ایسے عنوان کے ساتھ آئیں گے کہ فلاں کی جشن سالگرہ بسلسلہ سالگرہ محفل۔
اس کے لئے علیحدہ موضوع پر نہ تو کوئی ہرج ہے اور نہ ہی کسی قسم کی پابندی۔ سبھی اپنے قومی تہواروں کو محفل میں منانے کے مستحق ہیں۔ اور اب تک کی روایت بھی یہی رہی ہے۔
اور جی ہاں میں بھی اس تعصب کے خلاف احتجاج کرتا ہوں جس میں زبان کو قومیت کے ساتھ تقسیم کرکے اکثریت اور اقلیت کی مہریں لگائی جاتی ہیں۔
والسلام
سعود بھائی میں آپ سے اور اعجاز بھائی سے معذرت چاہتا ہوں۔
کچھ لوگوں کو اتنی تمیز نہیں ہوتی کہ بات کیسے کرنی ہے اور کچھ کو یہی تمیز نہیں ہوتی کہ بات کیا کرنی ہے۔