ہفتہ جشن آزادی پاکستان

ہفتہ جشن آزادی بسلسلہ چوتھی سالگرہ محفل
السلام علیکم دوستو! کیا حال چال ہیں، امید خیریت سے ہوں گے اگر خیریت سے نہیں ہیں تو اللہ تعالی صحت کاملہ اور تندرستی عطا فرمائے ۔ امین۔
محفل کی چوتھی سالگرہ کے سلسلہ میں مختلف اراکین مختلف سرگرمیوں کا مظاہر ہ کر رہے ہیں۔ اصل میں ماہ اگست کا پورا مہینہ ہی جشن آزادی کا ہے لیکن چونکہ موجودہ ہفتہ جو محفل کی سالگرہ کا آخری ہفتہ ہے اس لیے اسے میں آپ دوستوں کی مدد سے ہفتہ جشن آزادی منا رہے ہیں۔ میں کوشش کرتا ہوں‌کہ وہ دوست جنہوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں مضامین پوسٹ کیے ہیں‌ان کو اکٹھا کر کے اس ایک تھریڈ میں پوسٹ کر دوں۔ہفتہ جشن آزادی کا بھرپور مزہ لیا جا سکے۔
ہفتہ جشن آزادی ۔بھرپور ہو
میں اپنی طرف سے آپ لوگوں کے لیے مختلف طرز کے اوتار بنار کر اپلوڈ کر رہا ہوں۔ تا کہ آپ اپنے اپنے اوتار جھنڈوں سے سجا سکیں۔
میں امید کرتا ہوں آپ لوگ اس میں بھرپور شرکت کریں گے۔
عمران القادری
 

ریحان

محفلین
شکریہ عمران ۔۔۔ بلکل جشن آزادی پاکستان ہے ۔ ایک وقت وہ بھی تھا جب میں بہت شوق سے جھنڈیا خریدتا تھا ۔۔ پھر اپنا سائیکل سجاتا تھا ۔۔ آہ ہ ہ وہ وقت بہت یاد کر رہا ہوں ۔

پر اب ہم سائیکل رہی نہیں کمپیوٹر ہے اور کمپیوٹر پر سے ویب پر ہیں ۔۔ سو اسی کو سجارہے ہیں ۔۔ جیوے پاکستان
 
کیا کریں میرا نیٹ داغ مفارقت دے جاتا ہے۔
یہ لوڈشیڈنگ ۔۔ ۔ اب اس کے متعلق میں‌کیا کہوں سب کا اس نے ایک جیسا حال کیا ہوا ہے یعنی ہم لوگوں کا۔
 

الف عین

لائبریرین
مجھے صرف یہ احساس ہوا کہ کیا یہ محفل صرف پاکستانیوں کی ہے، کسی اور کا کوئی حق نہیں؟ یہ سوال اٹھایا تھا میں نے۔
 

arifkarim

معطل
مجھے صرف یہ احساس ہوا کہ کیا یہ محفل صرف پاکستانیوں کی ہے، کسی اور کا کوئی حق نہیں؟ یہ سوال اٹھایا تھا میں نے۔

جی ہاں۔ زیادہ تعداد تو پاکستانیوں کی ہی ہے۔ البتہ اردو بولنے ہندوستانی بھی 15 اگست کو ہمارے ساتھ شریک ہو سکتے ہیں۔
 
Top