السلام علیکم
آج اور کل دونوں دن میں کچھ انتظامی امور کو فوکس کرنا ہے ، کچھ ڈاکیومینٹیشن (طریق کار ، فارمیٹ) ،کچھ جاری پراجیکٹس کی بات اور کچھ نئے پراجیکٹس کا ذکر ہو گا ، کچھ متفرق نکات ، لائبریری میں کیے جانے والے مختلف کام ان سے مربوط کچھ مسائل ، ان کا مجوزہ حل ، ورک فلو اور آخر میں ایک مختصر جائزہ ۔ ۔ ۔
لائبریری سیٹ اپ سے متعلق چند امور:
لائبریری سیٹ اپ میں اس بات کی ضرورت ہے اور رہی ہے کہ جب کوئی قاری اردو لائبریری تک پہنچے اور یہاں سے استفادہ کرنا چاہے یا اس سیٹ اپ کا حصہ بننا چاہے اور لائبریری میں کسی بھی شعبہ میں کسی بھی زاویہ سے شرکت کرنا چاہے تو اس کے لیے تمام ضروری معلومات ، اصول و قواعد اور راہنما اصول ہوم پیج پر موجود ہوں ۔ اس سلسلے میں بھی کوشش کی گئی اور قدم بڑھایا گیا۔ یہاں میں چند ایک کا ذکرکرنا چاہوں گی ۔ لائبریری سیٹ اپ میں ہمیں ہوم پیج پر کن امور سے متعلق تفصیلات اور روابط فراہم کیے جائیں گے انہیں آخر میں ذکر کریں گے ۔ فی الحال یہ چند نکات دیکھیں
ڈاکیومینٹیشن
طریق کار
لائبریری میں شمولیت کا طریق کار
اسکین متن فراہم کرنے کا طریق کار
اصل کتابی متن فراہم کرنے کا طریق کار
پروف ریڈنگ کا طریق کار
متفرقات
اصول و ضوابط
عمومی سوالات
لائبریری میں مختلف مراحل : کاموں کی تفصیل
اس فہرست میں ابھی مزید اضافہ ہونا ہے اور سالگرہ کے اختتامی ہفتہ میں لائبریری پراجیکٹ پریزنٹیشن کے موقع پر ان تمام امور کو حتمی شکل میں پیش کیا جائے گا ۔ اگر آپ اس حوالے سے تجاویز پیش کرنا چاہیں تو آپ کو اس کے لیے دعوت دی جاتی ہے ۔
شکریہ