السلام علیکم!
احباب محفل قیصرانی بھائی آج کل کہاں ہیں؟
ہفتہ لائبریری میں ان کی طرف سے کوئی پیغام نہیں
رابطہ رکن کون ہے اس پراجیکٹ کے لیے شگفتہ
"غبار خاطر" کام کی تقسیم
اچھا ایک کام اور بھی ہو جائے متن اسکین ہونے تک :
اس عنوان پر کام کے مختلف مراحل کی نشاندہی میں یہاں کر رہی ہوں اور کچھ نام بھی شامل کر دیئے ہیں ۔ جہاں جہاں سوالیہ نشان موجود ہے وہاں کے لیے لائبریری اراکین اپنا نام دے سکتے ہیں :
ابھی تک ٹائپنگ کے لیے جو ٹیم تشکیل ہوئی ہے ۔ انھی اراکین میں سے کوئی ایک رکن اپنا نام دیں جو تمام اراکین میں اسکین صفحات کی تقسیم کی ذمہ داری کو انجام دے سکیں ۔ متن اسکین کرنے اور اپلوڈ کر دینے کے بعد میں تمام فائلز کے روابط فراہم کر دوں گی ۔ جو رکن یہ صفحات کی تقسیم کی ذمہ داری لینا چاہیں وہ اسکین صفحات کے روابط تمام اراکین کو نشاندہی کریں گے ۔ فہد بھائی ، آپ تین خطوط کمپوز کر چکے ہیں ناں تو یہ ذمہ داری آپ بھی لے سکتے ہیں صفحات کی تقسیم کی (ایسی صورت میں آپ مزید ٹائپنگ نہیں کریں گے) ، ورنہ جو بھی رکن یہ ذمہ داری لینا چاہیں اپنا نام یہاں نشاندہی کر دیں ۔
شکریہ
"غبار خاطر" پر کام کرنے والی مجوزہ ٹیم
اسکیننگ : شگفتہ
فائلز اپلوڈنگ : شگفتہ
اپلوڈڈ صفحات کی تقسیم اور تمام روابط اراکین کو نشاندہی کرنے والے رکن : ۔۔۔۔؟؟؟۔۔۔۔
فورم سیکشن پر تھریڈز کھولنے والے رکن : ۔۔۔۔؟؟؟۔۔۔۔
ٹائپنگ ٹیم / پروف ریڈ ٹیم : اس ربط پر نام موجود ہیں
غبارِ خاطر کی فورم اپڈیٹ زون میں اپڈیٹ دینے والے رکن : ابو کاشان
ٹائپ صفحات کی پروف ریڈ مینیج کرنے والے رکن : ۔۔۔۔؟؟؟۔۔۔۔
پروف ریڈ کیے صفحات کو اکٹھا کرنے والے رکن : ۔۔۔۔؟؟؟۔۔۔۔
ای بک کے لیے ٹائٹل ڈیزائن کرنے والے رکن : ابو شامل
ای بک تشکیل : نایاب
رابطہ رکن : ۔۔۔۔؟۔۔۔۔
مزید کچھ ؟
شاندار فرحت ! اس مختصر سی پوسٹ کے پیچھے جو محنت ہے اس کا اجر تو خدا کے ہی پاس ہے ، خوش رہیں ۔ آپ کو رات کو جو ایک لائن کا میرا پیغام ملا اس کی باقی پوری قسط میرے پاس موجود ہے اسے بھی پڑھ کے دیکھیے گا جب آنلائن آئیں