آٹھوں سالگرہوں کے سرور سے ہر کوئی درد دل کا درماں محسوس کر رہا ہے، اس لئے ارادہ ہوا کہ اس کا اعلاں اردوئے معرّٰی کی مدد سے کروں۔
اللہ اہلِ اردو کے اس ماحول کو ہر سال اسی طرح آگے سے آگے کرے اور عمدہ سے عمدہ رکھے۔
الحمدللہ اس ماحول کو اردو کے ماہروں کا مسلسل دلی لگاؤ اور علمی کارکردگی حاصل ہے، اسی لئے اس محلے کا ہر راہی اسی کا ہو کر رہا اور لوگ اسے دل کی گہرائی سے کئی کئی لمحے حوالے کرگئے اور کر رہے۔
لوگ ہر سال کی طرح امسال سالگرہ کے سرور سے معمور لمحوں کو اک الگ ولولے سے کاٹ رہے۔
واہ واہ!
ہماری دعا ہے کہ اللہ اس ماحول کو سدا اسی طرح اردو اور اس کی ہر ادا سے معمور رکھے۔
علم کی اک ٹوکری
اور عمل کی کوٹھری
ہے کوئی سائٹ کہ وہ
کرلے اس کی ہمسری
ہوگئے مسحور ہم
اردو کی ہے ساحری
اس کے آگے ہے گدا
سارا سحرِ سامری
اک محل کی ہے طرح
دل کو اس کی سروری
گرمی سردی آٹھ سال
اس کی ہے سولہ دری
کھل رہا ہے ہر کوئی
کھل گئی ہے لاٹری
اس کا ہر دھاگا کمال
ہر لڑی اس کی کھری
لکھو اور کرواؤ صاد
دردِ سر ، دردِ سری
ہے کوئی اصلاحی سا
اور کوئی ہے عسکری
عمدہ لکھا ہے کلام
واہ اسامہ سَرسَری
محمدعلم اللہ اصلاحی محمداحمد محمد آسی ملک احمد سارہاور دوسرے اہلِ علم
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
جو بھی آپ نے لکھا، اس پر سنجیدہ تبصرہ ہم نہیں کرسکتے، سو معذرت کہ اس سے آپ بھی کہیں سنجیدہ نہ ہوجائیں اور یہ ہم خوب جانتے ہیں کہ آپ کی سنجیدگی ہمیں کتنی مہنگی پڑے گی ۔۔ اس جملہ معترضہ کے بعد ۔۔۔ آپ کے خلوص کی ہم تہہ دل سے قدر کرتے ہیں اور آپ نے ہمیں ٹیگ کیا، اس پر احسان مند ہیں ۔۔۔ بصد خلوص ۔۔
 
دل کی گہرائی سے دعا گو ہوں کہ اللہ ہمارے اس عمدہ گو لکھاری کو سدا مسرور رکھے۔:)
 
جو بھی آپ نے لکھا، اس پر سنجیدہ تبصرہ ہم نہیں کرسکتے، سو معذرت کہ اس سے آپ بھی کہیں سنجیدہ نہ ہوجائیں اور یہ ہم خوب جانتے ہیں کہ آپ کی سنجیدگی ہمیں کتنی مہنگی پڑے گی ۔۔ اس جملہ معترضہ کے بعد ۔۔۔ آپ کے خلوص کی ہم تہہ دل سے قدر کرتے ہیں اور آپ نے ہمیں ٹیگ کیا، اس پر احسان مند ہیں ۔۔۔ بصد خلوص ۔۔

بہت عمدہ تبصرہ ہے۔ یہی ہماری طرف سے بھی۔
 
Top