ماہا عطا

محفلین
آخر بھگا دیا نا اسامہ بھائی کو میں سونے جا رہا ہوں تم معافی مانگ لینا میری طرف سے بھی اور بتا دینا اسامہ بھائی کو کہ اسامہ بھائی جان ناراض نا ہوں ہم دونوں بس ایسے ہی ذرا چھیڑ رہے تھے آپ کو غلطی سلطی معاف کیا سنا گڑیا کہاں گئی سنو:bringiton:

سنائیں بھیا
 

ماہا عطا

محفلین
ضرور سے بھولنا مت ٹھیک ہے نا
خدا حافظ

بھیا میں ماہا ہوں بھلکڑ نہیں۔۔۔۔۔۔
gig.gif
 

ملائکہ

محفلین
آٹھوں سالگرہوں کے سرور سے ہر کوئی درد دل کا درماں محسوس کر رہا ہے، اس لئے ارادہ ہوا کہ اس کا اعلاں اردوئے معرّٰی کی مدد سے کروں۔
اللہ اہلِ اردو کے اس ماحول کو ہر سال اسی طرح آگے سے آگے کرے اور عمدہ سے عمدہ رکھے۔
الحمدللہ اس ماحول کو اردو کے ماہروں کا مسلسل دلی لگاؤ اور علمی کارکردگی حاصل ہے، اسی لئے اس محلے کا ہر راہی اسی کا ہو کر رہا اور لوگ اسے دل کی گہرائی سے کئی کئی لمحے حوالے کرگئے اور کر رہے۔
لوگ ہر سال کی طرح امسال سالگرہ کے سرور سے معمور لمحوں کو اک الگ ولولے سے کاٹ رہے۔
واہ واہ!
ہماری دعا ہے کہ اللہ اس ماحول کو سدا اسی طرح اردو اور اس کی ہر ادا سے معمور رکھے۔
علم کی اک ٹوکری
اور عمل کی کوٹھری
ہے کوئی سائٹ کہ وہ
کرلے اس کی ہمسری
ہوگئے مسحور ہم
اردو کی ہے ساحری
اس کے آگے ہے گدا
سارا سحرِ سامری
اک محل کی ہے طرح
دل کو اس کی سروری
گرمی سردی آٹھ سال
اس کی ہے سولہ دری
کھل رہا ہے ہر کوئی
کھل گئی ہے لاٹری
اس کا ہر دھاگا کمال
ہر لڑی اس کی کھری
لکھو اور کرواؤ صاد
دردِ سر ، دردِ سری
ہے کوئی اصلاحی سا
اور کوئی ہے عسکری
عمدہ لکھا ہے کلام
واہ اسامہ سَرسَری
محمدعلم اللہ اصلاحی محمداحمد محمد آسی ملک احمد سارہاور دوسرے اہلِ علم
واہ واہ بڑی زبردست لکھی ہے۔۔۔:applause:
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ

بہت ہی لاجواب کام کیا ہے اسامہ بھائی آپ نے۔ غیر منقوط نثر اور نظم ۔ دل موہ لیا بھیا آپ کی محبت نے۔

خوش رہیے، شاد آباد رہیے۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
اگر اس تحریر کی برکت سے لوگ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرنے لگ گئے ہیں تو میں سمجھتا ہوں میری یہ ٹوٹی پھوٹی محنت وصول ہوگئی۔
جناب شاہد شاہنواز صاحب! خوش رہیے۔:)
شکریہ ۔۔ آپ کی محنت کتنا رنگ لائی ہے، یہ تو آپ اہل محفل کے تاثرات سے ہی اندازہ لگا سکتے ہیں۔۔۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔۔
 
Top