سلیمان جاذب
محفلین
لیکن میری ایک رائے بھی ہے دراصل ہمارا تعلیمی نظام قیام پاکستان سے پہلے کا ہی خراب ہے کیونکہ ہم نے انگریزی تہزیب سے بچنے کے لئے بچوں کو ان سکولوں سے دور رکھا۔ لیکن قیام پاکستان کے بعد تو ہمارا حق تھا کہ ہمیں انگریزی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی ھونی چاہیے تھی تا کہ جب ھم پڑھتے تو دین و دنیا کا علم ہمارے پاس ہوتا جسے سائنس کا علم ہوتا وہ فقہ کے بارے میں بھی جانتا لیکن اب نہ تو ہمیں دینی تعلیم کا حصول آسان دیا گیا اور نہ ہی دنیاوی علوم میں قابل بنایا گیا ۔ ہماری قوم کا المیہ رہا کہ ہم آج تک ایک تعلیمی نظام ایک ملک میں نہیں دے سکے جس کی وجہ سے آج اردو میڈیم انگریزی سے بھاگتا ہے اور انگلش میڈیم اردو سے کیوں دونوں میں ایک دوسرے کو سمجھنے کا طاقت اور قابلیت نہیں۔