ہمارا فیملی ادب - تبصرے و تجاویز

شمشاد

لائبریرین
آپ نے خود ہی تو کہا تھا کہ آپ اپنے دانت نکال کرآنی کو دے دیتے ہیں صاف کرنے کہ لیے اور اب کہ رہے ہیں کہ نقلی دانت نکل نہیں سکتے
یہ بات کچھ سمجھ نہیں آئی:biggrin:مجھے تو کہ رہے تھے میرا حساب بہت کمزور ہے اور آپ کی تو یاداشت بہت کمزور ہے:chatterbox:
میری یادداشت بالکل بھی کمزور نہیں ہے کیونکہ میں نے میٹرک کا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کیا تھا۔

ہاں ناں تو وہ صاف کر کے مجھے واپس دے دیتی ہے اور میں پھر سے لگا لیتا ہوں تو گُم کیسے ہوں گے؟ ہیں جی؟
 
بنت صغیر

محفلین
میری یادداشت بالکل بھی کمزور نہیں ہے کیونکہ میں نے میٹرک کا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کیا تھا۔

ہاں ناں تو وہ صاف کر کے مجھے واپس دے دیتی ہے اور میں پھر سے لگا لیتا ہوں تو گُم کیسے ہوں گے؟ ہیں جی؟
آپ نے پہلے کہا دانت نکل نہیں سکتے میں تو اس بات پر کہ رہی تھی کہ آپ کی یاداشت کمزور ہے اور آپ نے میٹرک اچھے نمبروں سےپاس کیا ہے
یا نہیں ہمیں کیا پتا ہم نے کون سا آپ کی مارک شیٹ دیکھی ہے اپنی تعریفیں آپ ہی کر رہے ہیں:laugh1:ہاں جی;)
 
شمشاد

لائبریرین
پتہ ہے حساب میں میرے 100 میں 100 نمبر آئے تھے۔
اردو میں 100 میں سے 110 نمبر تھے میرے۔
انگریزی ذرا کمزور تھی تو 100 میں سے 30 نمبر ملے تھے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہاں ناں۔ میرا اردو کا خط بہت خوبصورت ہے۔ تو خوشخطی کے 10 نمبر زائد ملے تھے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
خرم شہزاد خرم مجھے وہ والی پوسٹس نہیں مل رہیں جن میں اپنی تحاریر پوسٹ کی ہیں سب نے۔ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ تحاریر ایک جگہ پر اکٹھی ہو جائیں اور تبصرہ دوسرے دھاگے میں۔ یا ہر تحریر کی الگ الگ لڑی ہو؟
 
فرحت میں نے ان کے فیملی ادب کو الگ کر دیا ہے اور یہ دھاگا تبصرے اور تجاویز کے لیے رہنے دیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کی بات بالکل درست ہے۔ اب اس ادبی خاندان میں سے کوئی باادب آئے اور اپنی رائے کا اظہار کرے۔
 
شمشاد

لائبریرین
لکھا تو ہے "خوش" خط کے دس نمبر زیادہ ملے تھے۔ تمہاری سمجھ ناں لگتا ہے سبزی منڈی گئی ہوئی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
شکر ہے تمہیں جلد سمجھ آ گئی، میرا مطلب ہے تمہاری سمجھ جلد ہی سبزی منڈی سے واپس آ گئی۔
 
بنت شبیر

محفلین
شکر ہے تمہیں جلد سمجھ آ گئی، میرا مطلب ہے تمہاری سمجھ جلد ہی سبزی منڈی سے واپس آ گئی۔
شمشاد انکل کافی پھیل رہے ہیں تو مجھے ان کی صحت کی فکر ہو گی اس لئے ان کے لئے کچھ سبزیاں لینے گئی تھی اب ابال کے شمشاد انکل کو کھلاو گی​
:grin:
 
Top