ابن سعید
خادم
آپ میں سے کتنے لوگوں کو علم ہے کہ محفل میں ہماری ایک بہت ہی فعال بٹیا رانی ہوا کرتی تھیں جن کی سبک شاعری کا ہم سب کو انتظار رہا کرتا تھا۔ اور پھر اچانک ان کے دماغ میں مقابلے کے امتحانات کا سودا سمایا تو ایسی گم ہوئیں کہ مہینوں محفل کا رخ نہیں کرتی تھیں۔ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ان کی لگن، جی توڑ محنت اور رفعتوں کو چھو لینے کی خواہش نے آج ہمیں یہ افتخار بخشا کہ ان کی خوشی تمام محفلین کے ساتھ شریک کر کے دو بالہ کرنا چاہتے ہیں۔
2011 کے مقابلے کے امتحان میں پورے پاکستان میں 127 واں، پنجاب میں 100 واں اور خواتین میں 21 واں مقام حاصل کرنے کے بعد آفس مینیج گروپ کے لئے منتخب کی گئی ہیں۔ اس کے تحت ان شاء اللہ جلدی ہی اسلام آباد کی فیڈیرل سیکریٹرئیٹ میں سیکشن آفیسر کے طور پر کام کریں گی۔
ہم محفل اور تمام محفلین کی جانب سے اس شاندار کامیابی کے لئے اپنی زھرا علوی بٹیا رانی کو ڈھیروں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نیز آپ کے تابناک و خوشگوار مستقبل کے لئے دعا گو ہیں۔ اللہ آپ کو مزید رفعتوں سے روشناس کرائیں اور آپ کی ذات سے دیگر بچیوں کے لئے مثال قائم ہو۔ آمین!