ہماری طرف سے انپیج اردو کے بہتر مستقبل کے لئے ایک تجویز!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سید ذیشان

محفلین
زیش بھائي میں سمجھا نہیں آپ کیا کہہ رہے ہیں؟

میرا مطلب یہ ہے کہ اپنے مقاصد کے لئے کسی دوسرے کا نام استعمال کرنا جیسا کہ یہاں پر سید منظر کا نام استعمال کیا گیا۔ یہ غیر قانونی ہے۔ اور اس پر ایکشن ہونا چائیے :)
 
پردیسی

محفلین
دونوں انپیج کا دعوی کرنے والے اپنی اپنی جگہ صحیح ہیں۔۔۔۔۔۔ہاں پہلے نے شاہ صاحب ( سید منظر حسن زیدی صاحب) کا نام کیوں غلط استمال کیا یہ ایک علیحدہ بحث ہے جو کہ ان محترم دوستوں کے درمیان ہی ہونی چاہئے۔کیونکہ وہ دونوں ہی اس سے متعلق ہیں۔
اور میرے خیال میں ان دونوں کی بحث یہاں کی بجائے ان کے میل ایڈریس پر ہی ہو تو اور زیادہ بہتر ہوگا
 
قیصرانی

لائبریرین
زیش بھائي میں سمجھا نہیں آپ کیا کہہ رہے ہیں؟
وہ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ دوسروں کی شناخت کو اپنا کر ایسی جھوٹ موٹ کی پوسٹس کرنے والے افراد کو بین کر دینا چاہیئے۔ جیسے اگر میں آپ کا نام لے کر کچھ اعلانات شروع کر دوں تو یہ بری بات ہے نا؟
 
aladdin

محفلین
بھائی! ان ساری بحث کو چھوڑیں کہ کون اصلی ہے اور کون نقلی۔ اصلی منظر صاحب جو بھی ہیں وہ یہ بتائیں کہ کتنی رقم انکو چاہئے انپیج کو اوپن سورس کرنے کے لئے۔ میں رقم ادا کرنے کو تیار ہوں۔ اگر وہ واقعی اپنے دعوے اور وعدے میں سچے ہیں اور صحیح معنوں میں اردو زبان سے محبت ہے تو مجھے ذاتی پیغام کے ذریعہ بتائیں کہ وہ کتنی رقم چاہتے ہیں اپنے حق اور محنت کی۔ ہم سارے محفلین کی یہ دل کی گہرائیوں سے خواہش ہے کہ انپیج کو اوپن سورس میں دیکھیں تاکہ اردو کی ترقی کے لیے ہم سب مل کر کام کرسکیں بہتر ڈھنگ سے۔

اب دیکھنا ہے کہ اصلی سید منظر صاحب کا کیا جواب ہے !!!
 
اتنا بڑا چیلنج نہ کریں۔ یہ رقم کئی دسیوں لاکھوں میں بھی ہو سکتی ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے مجھے یہ بات عجیب لگ رہی ہے کہ شپنگ کاسٹ بھی 45 ڈالر ہے۔ یعنی اگر ملک کے اندر بھیجنا ہو یا دنیا کے دوسرے کونے، ایک ہی نرخ ہیں۔ اگر اس کو کچھ کم کر دیا جائے تو بہت آسانی ہو جائے گی کئی افراد کے لئے
 
سویدا

محفلین
الف عین صاحب سلام، خدا آپ کو سلامت رکھے، بس ایک میں لائن آپ کو بتا دوں کی ہم نے ان پیج ۳ ایک ہزار سی ڈی بھی نہیں بیچی ہے۔ جہاں نظر کرینگے وہاں آپ غیر قانونی ورژن پائینگے۔ اس لئے ابھی تک دیولپمنٹ کوسٹ بھی نہیں مل پائی ہے۔اب یقیناً آپ کو حیرت ہو گی مگر آپ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں تھوڑی محنت ہوگی۔ اور جس دن ہمیں ہمارا حق مل جائے گا اُس دن ان پیج فری ہو جائیگا یہ میرا وعدہ ہے۔ اُردو سے ہمیں بھی اتنی ہی محبت ہے جتنی آپ کو ہے جیسے آپ کی مادری زبان ہے ویسے ہی ہماری بھی ہے ہم بھی اخلاق رکھتے ہیں ہمارا بھی یہ اخلاقی فرض ہے کے اردو کا زیادہ استعمال ہو اور اردو ہمیشہ دوسری زبانوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ چل سکے۔
منظر

اللہ کریم آپ کی مشکلات کو آسان فرمائے اور مطلوبہ اہداف ومقاصد مکمل کرے
ان پیج نے اردو کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں وہ رہتی دنیا تک یاد رہیں گی
کمپیوٹر پر اردو کے حوالے سے ایک مکمل اور بہترین سوفٹ وئیر کی تخلیق یقینا بہت بڑا کارنامہ تھا
یہ ٹھیک ہے کہ آج اوپن سورس کام کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان پیج کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے لیکن بہرحال ان پیج کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا
امید ہے کہ ان پیج 4 بہترین کاوش ثابت ہوگا
 
aladdin

محفلین
اتنا بڑا چیلنج نہ کریں۔ یہ رقم کئی دسیوں لاکھوں میں بھی ہو سکتی ہے :)
جلد بازی میں شائد میں کچھ لمبی چوڑی باتیں کہہ گیا لیکن ذرا میں اصلی منظر صاحب سے یہ پوچھنا چاہوں گا کہ انکی ایک ہزار سی ڈیز بیچنے کا ٹارگیٹ کب پورا ہوگا۔ اسمیں تو کم از کم پندرہ برس تو ہرحال میں لگیں گے اور شائد تب بھی ایک ہزار سی ڈیزیہ نا بیچ پائیں گے۔ تو کیا ہم محفلین 15 برس تک یوں ہی انپیج کے اوپن سورس ہونے کا خواب دیکھتے رہیں گے اور یہ جناب روپیوں پہ روپیے بٹورے چلے جائیں گے؟ آخر شاکر صاحب بھی تو ہیں جنہوں نے تین برس کڑی محنت کے بعد اوروہ بھی ضعیف ہونے کی حالت میں پورے ایک ادارے کا کام کرکے اسکو یہاں ہم سب کے ساتھ مفت شیئر کیا۔ کیا اصلی منظر صاحب کو اس پر بھی شرم نہیں آئی اور انکے ضمیر نے انکو لعنت اور ملامت نہیں کیا اوراردو زبان سے محبت ہونے کا دعوہ کرنے چلیں ہیں؟ بس میں تو یہی کہوں گا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ "اپنی جیب گرم رہے، اور کیا چاہئے"
 
مقدس

لائبریرین
جلد بازی میں شائد میں کچھ لمبی چوڑی باتیں کہہ گیا لیکن ذرا میں اصلی منظر صاحب سے یہ پوچھنا چاہوں گا کہ انکی ایک ہزار سی ڈیز بیچنے کا ٹارگیٹ کب پورا ہوگا۔ اسمیں تو کم از کم پندرہ برس تو ہرحال میں لگیں گے اور شائد تب بھی ایک ہزار سی ڈیزیہ نا بیچ پائیں گے۔ تو کیا ہم محفلین 15 برس تک یوں ہی انپیج کے اوپن سورس ہونے کا خواب دیکھتے رہیں گے اور یہ جناب روپیوں پہ روپیے بٹورے چلے جائیں گے؟ آخر شاکر صاحب بھی تو ہیں جنہوں نے تین برس کڑی محنت کے بعد اوروہ بھی ضعیف ہونے کی حالت میں پورے ایک ادارے کا کام کرکے اسکو یہاں ہم سب کے ساتھ مفت شیئر کیا۔ کیا اصلی منظر صاحب کو اس پر بھی شرم نہیں آئی اور انکے ضمیر نے انکو لعنت اور ملامت نہیں کیا اوراردو زبان سے محبت ہونے کا دعوہ کرنے چلیں ہیں؟ بس میں تو یہی کہوں گا کہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ "اپنی جیب گرم رہے، اور کیا چاہئے"

آئی تھنک دیٹ از رانگ وے آف ٹالکنگ بھائی۔۔
ایک چیز جو ان سے بلانگ کرتی ہے وہ ان کی مرضی پر ہو کہ وہ کب اس کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں۔۔
 
aladdin

محفلین
آئی تھنک دیٹ از رانگ وے آف ٹالکنگ بھائی۔۔
ایک چیز جو ان سے بلانگ کرتی ہے وہ ان کی مرضی پر ہو کہ وہ کب اس کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں۔۔
بھائی جان! اگر انکو اردو زبان سے محبت ہے جیسا کہ انکے لمبے چوڑے دعوے ہیں تو کچھ ثبوت بھی تو ہونا چاہئے۔ آخریہ اردو کا مستقبل اپنے ہاتھوں میں رکھنا چاہتے ہیں کہ جب جیسے مرضی ہو ویسے پیسے کمائیں۔ ہماری اس اردو کمیونیٹی سے انکو کیا لینا دینا ہے۔ اورآج تک تو کبھی اس سے پہلے محفل پر نہیں دکھے پھر چاہے شاکر صاحب کو تاج نستعلیق کی ریلیز پران کو مبارکباد ہی کیوں نہ دینا ہوتا۔
 
فرسٹ آف آل بھائی۔۔ آئی ایم ناٹ بھائی جان۔۔۔ میں بہن ہوں۔۔ سو آپ سس کہہ سکتے ہیں۔۔ دوسری بات یہ کہ ایسے پھر بھی نہیں کہنا چاہیے۔ محفل میں آنا اور شاکر انکل کو مبارک باد دینا یا نہ دینا ان کی اپنی مرضی ۔۔ ایسا کہنا اچھا نہیں ہوتا ناں۔
 
سویدا

محفلین
ان پیج والے اگر غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں تو وہ جانیں اللہ جانے
ہم کسی کی نیت پر شبہ نہیں کرسکتے
جس دن ان کے اخراجات نکل آئیں گے وہ ان پیج کو فری کردیں گے
ہم ظاہر کے مکلف ہیں دلوں کا حال اللہ جانتا ہے اور قبر کا حال مردہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
کسی سوفٹویر کو فری آفر کرنا یا اس سے بزنس کرنا قطعی طور پر اس کے مالک کا استحقاق ہوتا ہے۔ ان پیج ڈیویلپ اور مارکیٹ کرنے والوں کا حق ہے کہ وہ جیسا مناسب سمجھیں اپنے لیے برنس ماڈل اختیار کریں۔ یہاں کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ ایکسس سوفٹ کی جانب سے جعلی دعوے کرے یا افواہیں پھیلائے۔ میں اس تھریڈ کو مقفل کر رہا ہوں۔ ان پیج کے ڈیویلوپرز اگر چاہیں تو یہ فورم کمیونٹی انٹرایکشن کے لیے حاضر ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top