AxisSoft
محفلین
ایک تجویز! انپیج اوراردو کے بہتر مستقبل کے لئے
السلام علیکم!
جہاں تک میں سمجھتا ہوں تو مجھے اپنے بارے میں بتانے کی ضرورت نہیں لیکن پھر بھی ایک نظر۔ میرا نام سید منظر ہے اور میں Axis SoftMedia Pvt. Ltd کا مینیجنگ ڈائرکٹرہوں جو کہ انپیج کے ڈیولپمنٹ کا کام اب دیکھ رہی ہے۔
ایک وقت تھا آج سے تقریبا 18 سال قبل جب ہم نے کبھی یہ سوچا بھی نہ تھا کہ ہم کبھی نستعلیق خط کو ڈیجیٹائزٹ کرپائیں گے اور پھراس کی شروعات نوری نستعلیق کی بنیاد سے ہوئی اور پھر یہ 18 سال کا لمبا سفر طے ہوا۔ آج جب کہ پوری دنیا ایک کمرے میں سمٹ کے آچکی ہے اور اس دورِ جدید میں انٹرنیٹ کے اس دورمیں تیزی کے ساتھ لوگ ایک دوسرے سے جڑ رہے ہیں اور ہرعام و خاص شخصیت اپنا ہنر دکھانے کو تیار ہے اور یہی وجہ ہے کہ جو بھی اوپین سورس کمیونیٹیز ہیں وہ تیزی کے ساتھ ڈیولپمینٹ کی راہ پر آج رواں دواں ہیں۔ اس نظریے کو نظراندازنا کرتے ہوئے ایکسس سافٹ نے اس بارے میں غور و فکرکیا اورانپیج اوراردو دونوں ہی کے بہترمستقبل کے لئے سوچا کہ کیوں نہ انپیج اردو کو اب GNU General Public License کے تحت ریلیز کیا جائے اورایک نئی بنیاد رکھی جائے۔ اس لائسنس کے تحت انپیج کا ڈیولپمنٹ اوپین سورس ہوگا اور ہرعام وخاص شخص کسی بھی طرح کی رائے جو اسکے ڈیولپمنٹ کو بہتر بنا سکے دے سکے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہرکوئی بھی کسی طرح کی مدد چاہے وہ مالی ہو یا ڈیولپمنٹ سے جڑی ہو کرنے کا اختیار رکھے گا۔ اس لحاظ سے ہمارا ماننا ہے کہ انپیج کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے گا اور مستقبل قریب میں اس کو ایک نئی زندگی اورنئی پہچان دی جاسکے گی۔ یہ انپیج ہی کے لئے نا صرف بلکہ اردو زبان کے لئے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوگا اوران دونوں کے مستقبل کو اس دورِ جدید میں بہتر بنائے گا۔
ہماری اس تجویز کے بارے میں آپ محفلین کی کیا رائے ہے اوراس تجویزکو بہتر سے بہتر بنانے کے بارے میں آپ سبھی کا کیا کہنا ہے۔ ہم یہ جاننے کے بیحد خواہش مند ہیں۔
Sincerely Yours,
Axis SoftMedia Pvt. Ltd
Syed Manzar