ہماری غیرتوں کا ایک اور جنازہ

طالوت

محفلین
محترمہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی بازیاب ہوں گئی ہیں اور ان کو امریکہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان پر باضابطہ مقدمہ چلایا جائے گا۔۔۔ بھائی تو ہم بیچتے رہے لیکن اب مائیں اور بہنیں بھی بیچ رہے ہیں اور مجھے چند سال پہلے ایک امریکی اٹارنی جنرل کا بیان یاد آ رہا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ پاکستانی تو پیسے کے لیے اپنی مائیں بھی بیچ دیتے ہیں اور ہم نے وہ کر دکھایا۔۔۔۔ سیاسی و غیر سیاسی بازیگر مُلا ، بے ضمیر اور وطن فروش سیاستدان ، جہاد فی سبیل اللہ کی آڑ میں چھاؤنیوں میں طوایفوں کا ناچ دیکھنے والی فوج اور بے حس پاکستانی معاشرہ یقینا یہ ہم میں سے کسی بہن نہیں ، ماں نہیں لیکن وہ دن دور نہیں جب ہمیں بھی یہی دن دیکھنا پڑے گا ۔۔۔۔۔
خدا اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جسے خیال نہ ہو آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
 

طالوت

محفلین
پہ در پہ ایسے سانحے ہیں کہ اب تو سمجھ ہی نہیں آتی کہ کیسے بدلے گی شاید اب نہیں بدلے گی
 

طالوت

محفلین
مایوسی تو کفر ہے لیکن مایوسی تب ہو سکتی ہے جب آپ بہت زیادہ کوشش کر رہے ہوں اور کامیابی نہ ملے اور پھر آپ مایوس ہو جائیں تو کفر کہلائے ۔۔۔۔ مگر یہ مایوسی اس لیے ہے کہ ہم تو سرے سے کوئ کوشش ہی نہیں کر رہے نہ کوئ پلیٹ فارم نہ کوئ رہنما نہ حقیقت کا پتا نہ جھوٹ کی پہچان ہر ایک کا اپنا راگ ، اپنا اسلام ، ذاتی مفاد ، جھوٹی انائیں ، مکروہ اسٹیٹس ، بس چاروں طرف ایک طوفان بد تمیزی اور پھر وہ ناقابل بیان ذلت جو دیار غیر میں لوگوں کی طنزیہ نظروں سے ہوتی ہے خود کو مطمن نہیں کر سکتے تو کسی کو کیا جواب دیں گے ۔۔۔۔۔ اس بڑا کیا ظلم ہو گا کہ کراچی کی بیٹی کے لیے پونے دو کڑوڑ کے شہر سے پونے دو ہزار لوگ بھی پریس کلب نہیں آئے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

خرم

محفلین
حقوق بشر تو سب کے لئے ہیں لیکن اس بات پر یقین رکھئے کہ ڈاکٹر صدیقی کو انصاف امریکہ میں تو مل جائے گا، اگر پاکستان میں ہوتیں تو پھر ان کا اللہ ہی حافظ تھا۔ ویسے کسی کو علم ہے کہ ان کا امریکی شہری سٹیٹس کیا تھا؟
 

طالوت

محفلین
حقوق بشر تو سب کے لئے ہیں لیکن اس بات پر یقین رکھئے کہ ڈاکٹر صدیقی کو انصاف امریکہ میں تو مل جائے گا، اگر پاکستان میں ہوتیں تو پھر ان کا اللہ ہی حافظ تھا۔ ویسے کسی کو علم ہے کہ ان کا امریکی شہری سٹیٹس کیا تھا؟

غالب خیال ہے کہ وہ امریکی شہریت رکھتی ہیں کیونکہ کافی عرصے سے وہیں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم تھیں اور ملازمت کا سلسلہ بھی تھا۔۔۔۔۔ شاید صحیح کہا آپ نے وہاں انصاف تو ملے گا۔۔۔ اور ہمیں امریکہ سے ہی شکایت کیوں ؟ یہ بیج تو ہم نے بویا ہے انھیں امریکہ کے حوالے پاکستانی حکومت نے کیا ہے وہ غائب کراچی سے ہوئیں تھیں۔۔۔۔ اور یوں بھی ہماری اوقات کیا رہ گئی ہے۔۔۔ وزیراعظم کی امریکی دورے کے دوران جو سبکی ہوئی وہ تو کوئی نئی بات نہیں لیکن جس وزیر اعظم (سید یوسف رضا گیلانی) نے بے ہودگی اور بے غیرتی کی مثال کراچی کی سڑکوں پر قائم کی جس کے ثبوت اب بھی یو ٹیوب پر موجود ہیں اس وزیر اعظم سے ہم کسی پاکستانی خاتون کی عصمت اور جان کی حفاظت کی امیدکیسے رکھ سکتے ہیں۔۔۔۔ وہ بد کردار زانی و شرابی بل کلنٹن میں اتنی تو غیرت تھی کہ اس نے قوم سے معافی مانگ لی کہ جن کہ یہاں بے راہ روی کویی حیثیت ہی نہیں رکھتی لیکن ہمارے اس "اسلامی جمہوریہ" پاکستان کے ایسے شخص کو وزیر اعظم کی مسند دی گئی۔۔۔۔ تف ہے ہم پر کہ کوئی ایک بھی نہیں جو اسلام نہ سہی آئین کا سہارا لے کر ہی اس بد کردار شخص کی حیثیت کو چیلنج کرے۔۔۔ نامی گرامی وکیل 80 چینلز کا میڈیا 10،000 سے زائد مدرسوں کے سربراہ درجن سے زائد اسلامی سیاسی پارٹیاں قوم پرست جو اپنی بیٹیوں کی عصمت دری کی جھوٹی داستانیں گھڑ گھڑ کر لوگوں کو مرواتے رہے کوئی ایک فرد بھی نہیں۔۔۔۔
شاید حسن نثار نے سہی کہا تھا کہ اللہ ان کومزید طاقت اور موقع دے کے یہ ہمیں اسی طرح سے اس سے زیادہ گند میں رگیدیں کہ بالاآخر قوموں پر ذلت کی وہ گھڑی آتی ہے کہ جب قومیں جاگتی ہیں اور پھر وہ سرخ انقلاب آتا ہے کہ جس کے بعد قومیں پھر سے ابھرتی ہیں اور یہ کہانی ہر عروج کے زوال کے بعد پھر سے دہرائی جاتی ہے جو شاید روز محشر تک جاری و ساری رہے گی۔۔۔۔۔ (آمین)
 

خرم

محفلین
کیا کسی کو علم ہے کہ امریکی شہریت کا حلف کن الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے اور کیا اس میں آپ اقرار کرتے ہیں کہ آپ پر امریکی قوانین نافذ رہیں گے اور وقت پڑا تو امریکہ کی حفاظت کے لئے ہتھیار بھی اٹھائیں‌گے؟
 

جہانزیب

محفلین
حقوق بشر تو سب کے لئے ہیں لیکن اس بات پر یقین رکھئے کہ ڈاکٹر صدیقی کو انصاف امریکہ میں تو مل جائے گا، اگر پاکستان میں ہوتیں تو پھر ان کا اللہ ہی حافظ تھا۔ ویسے کسی کو علم ہے کہ ان کا امریکی شہری سٹیٹس کیا تھا؟

انصاف تو یہ ہونا چاہیے کہ بغٰر کسی ثبوت کے کسی کی آزادی کو سلب نہ کیا جائے ، جب کھلے ثبوت بھی موجود ہوں‌ تب بھی عدالت سے اجازت نامہ لینا ضروری کسی مقصد کے لئے ہی بنایا جاتا ہے ۔
 

خرم

محفلین
یہ ہے امریکی شہریت کا حلف نامہ
I hereby declare, on oath, that I absolutely and entirely renounce and abjure all allegiance and fidelity to any foreign prince, potentate, state, or sovereignty of whom or which I have heretofore been a subject or citizen; that I will support and defend the Constitution and laws of the United States of America against all enemies, foreign and domestic; that I will bear true faith and allegiance to the same; that I will bear arms on behalf of the United States when required by law; that I will perform noncombatant service in the Armed Forces of the United States when required by the law; that I will perform work of national importance under civilian direction when required by the law; and that I take this obligation freely without any mental reservation or purpose of evasion; so help me God. In acknowledgement whereof I have hereunto affixed my signature.
اس کا ترجمہ بھی انشاء اللہ جلد مہیا کردوں گا۔ خالصتاً قانونی نقطہ نظر سے یہ حلف نامہ کافی کھلے الفاظ میں واضح کرتا ہے کہ جب آپ امریکی شہریت حاصل کرتے ہیں، آپ دنیا کے اور کسی بھی ملک کے قانون سے اور اس ملک سےاپنے وفاداری سے بریت کا اظہار کرتے ہیں۔ سو قانونی اور اخلاقی طور پر امریکی قانون اور ادارے ان کے ساتھ جو بھی کریں،پاکستان یا کسی اور ملک کواس پر اعتراض کا کوئی حق حاصل نہیں۔
 

زیک

مسافر
کل رات عافیہ صدیقی کے متعلق تمام نئ اور پرانی خبریں پڑھیں۔ عافیہ اور ان کی فیملی کی کہانی میں بھی کچھ ٹھیک نہیں لگتا۔ اس بات پر بھی حیرت ہے کہ بچے کدھر ہیں اور بچوں کے باپ نے انہیں ڈھونڈنے کی کوشش کیوں نہیں کی۔

امریکی حکومت کا فوجیوں پر حملہ کرنے والا الزام البتہ کافی جھوٹی کہانی لگتا ہے اور عافیہ کی نئ تصاویر کافی حد تک امریکی حکومت کے مؤقف کو کمزور کرتی ہیں۔ آخر بش انتظامیہ نے تشدد میں خوب نام کمایا ہے۔

ایک اچھی بات یہ ہے کہ معاملہ اب عدالت میں ہے۔ عدالتی نظام امید ہے کہ صحیح کام کرے گا کہ عدالتوں نے پہلے بھی بش انتظامیہ کے خلاف کئ فیصلے دیئے ہیں۔

غالب خیال ہے کہ وہ امریکی شہریت رکھتی ہیں کیونکہ کافی عرصے سے وہیں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم تھیں اور ملازمت کا سلسلہ بھی تھا۔

اگرچہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا مگر ابھی تک میں نے جو کچھ پڑھا ہے اس سے یہ لگتا ہے کہ عافیہ امریکی شہری نہیں ہیں البتہ یہ غالب امکان ہے کہ عافیہ کے پاس گرین کارڈ تھا۔ یہ محض میرا قیاس ہے عافیہ کے متعلق اخبارات میں تمام معلومات پڑھنے اور امریکی امیگریشن سے اچھی طرح واقف ہونے کی وجہ سے۔

کیا کسی کو علم ہے کہ امریکی شہریت کا حلف کن الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے اور کیا اس میں آپ اقرار کرتے ہیں کہ آپ پر امریکی قوانین نافذ رہیں گے اور وقت پڑا تو امریکہ کی حفاظت کے لئے ہتھیار بھی اٹھائیں‌گے؟

شہریت حاصل کرتے وقت حلف کی عبارت
 

باسم

محفلین
ejaz_mangi.gif

خاموشی کی زبان :اعجاز منگی، امت
 

طالوت

محفلین
عافیہ اور ان کی فیملی کی کہانی میں بھی کچھ ٹھیک نہیں لگتا۔ اس بات پر بھی حیرت ہے کہ بچے کدھر ہیں اور بچوں کے باپ نے انہیں ڈھونڈنے کی کوشش کیوں نہیں کی۔
امریکی حکومت کا فوجیوں پر حملہ کرنے والا الزام البتہ کافی جھوٹی کہانی لگتا ہے ۔۔
اگرچہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا مگر ابھی تک میں نے جو کچھ پڑھا ہے اس سے یہ لگتا ہے کہ عافیہ امریکی شہری نہیں ہیں البتہ یہ غالب امکان ہے کہ عافیہ کے پاس گرین کارڈ تھا۔ یہ محض میرا قیاس ہے عافیہ کے متعلق اخبارات میں تمام معلومات پڑھنے اور امریکی امیگریشن سے اچھی طرح واقف ہونے کی وجہ سے۔
[/url]
میرا نہیں خیال کہ محترمہ کی فیملی سے ہمیں کچھ لینا دینا ہے۔۔۔۔۔ اصل معاملہ یہ ہے کہ بحیثیت ایک پاکستانی کے کس قانون کے تحت ان کو امریکہ کے حوالے کیا گیا اور پانچ سال تک وہ کہاں کس کے پاس کس حال میں رہیں ؟کس انے ان کی خبر گیری کی اور پھر امریکی جھوٹوں کے ریکارڈ توڑتے ہوئے حکومت پاکستان کیوں یہ کہتی رہی کہ انھیں ڈاکٹر عافیہ کے بارے میں کچھ پتہ نہیں اس سے بڑا کیا مزاق ہو گا کہ ایک خاتون اپنے بچوں کے ساتھ پاکستان سے غائب ہو جاتی ہے اور ان کا جواب ہے کہ معلوم نہیں۔۔۔۔۔ اور پھر جہاں صدر مملکت خود یہ اعتراف کر چکا ہو کہ چند ڈالروں کے عوض ہزارہا پاکستانی امریکہ کی جھولی میں ڈالے گئے وہاں کس شک کی گنجائش بچتی ہے۔۔۔۔۔ وزارت خارجہ کا بیان آتا ہے کہ بگرام ائر بیس پر کوئی پاکستانی خاتوں قید نہیں اور دوسرے دن امریکہ محکمہ خارجہ اعلان کر دیتا ہے کہ جناب ڈاکٹر عافیہ صدیقی نامی پاکستانی خاتون کو بگرام ایر بیس سے امریکہ منتقل کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔
یہ میرے لیے نئی بات ہے کہ گرین کارڈ کی حیثیت شہری ہونا نہیں ہے میں تو اسے شہری ہونے کا کارڈ سمجھتا رہا ہوں۔۔۔۔۔
 

پپو

محفلین
کہاں حجاج بن یوسف جو ایک بیٹی کی فریاد پر اپنے لشکر کو دیار غیر میں بھیج دیتا ہے اور آج کا دن ہم اپنی بیٹی کو خود غیر ملکی ایجنسی کی تحویل میں دے دیتے ہیں‌ وہ کون سا جرم تھا جس کی تفتیش 5 سال تک امریکی ایجنسیاں کرتی رہی اور ڈاکٹر عافیہ کو کسی عدالت میں پیش نہیں‌کیا گیا
 

طالوت

محفلین
کل کے اخبار(ایکسپریس) کے مطابق محترمہ کا ایک گردہ بھی نکالا گیا ہے۔۔۔۔ کیا کمال ہے دوستو حقوق نسواں کی چیمپین گیلانیاں اور جیلانیاں جنھیں مختاراں بی بی سے فرصت نہیں تھی اور جو بی بی سی اور سی این این کے کیمروں کے سائے میں پوز بنواتی اٹھکلیاں کرتی قدم بقدم تھیں ان میں سے کسی ایک کو بھی اب تک اس بہن کا درد محسوس نہیں ہوا۔۔۔ شاید اس معاملے میں ڈالروں کی امید نہیں۔۔۔ اور خیر سے جماعت اسلامی کو بھی ہوش آیا ہے یہ ہمارے ملک کے وہ عظیم سپوت ہیں جو عین موقع پر "انٹری" دیتے ہوئے سارے کا سارا ثواب اپنی جھولی میں سمیٹ لیتے ہیں۔۔۔ اب اتنی ذلت اور رسوائی کے بعد اگر محترمہ کا کوئی بیٹا القاعدہ کا رکن بنے یا کسی طالبان کے لشکر کی کمان کرے تو ہمیں کوئ شکایت تو نہ ہونی چایے نا ! کہ جس تن لاگے اوہی جانے !
اب ایک اور "مجاہد اسلام و پاکستان" کا بیان ملاحظہ فرمائیں::: مولانا فضل الرحمن المعروف مولانا ڈیزل نے محترمہ کی والدہ کو فون کر کے کہا کے مورخ محترمہ عافیہ کا نام مجاہدین کی لسٹ میں سب سے اوپر لکھیں گے۔۔۔ ۔بے شرمو جب یہ مجاہدہ کھلونا بنی ہوئی تھی اس وقت تم وزیر اعظم اور بعد ازیں لیڈر آف اپوزیشن کی کرسی کے لیئے پاکستان کی دلالی کر رہے تھے۔۔۔۔۔ شرم تم کو مگر نہیں آتی
اپنے لکھنے والے بڑے بڑے "قلمکار" جو پاکستان کی زبوں حالی کا شاخسانہ پاکستان کی پچاس فیصد سے زائد آبادی میں تعلیم کی کمی کو قرار دیتے ہیں ان میں شاید ہی کسی نے کوئ قلمی احسان کیا ہو کہ ایک پڑھی لکھی با شعور پاکستانی خاتون کا یہ انجام ہے تو کل کلاں کو کسی نے اسے بنیاد بنا کر کسی بیٹی کو تعلیم سے محروم کرنا چاہا تو اس کا کیا جواب دیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حیرتوں میں ہوں کہ میری لب کشائی کو کیا ہو گیا
ظلم کے اندھیرے مجھ پر بھی سایہ کرنے لگے شاید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

طالوت

محفلین
""۔۔۔۔۔۔مجھے تو یہ سوچ کر ہول اٹھ رہے ہیں کہ ہم کوئی قوم بھی ہیں یا نہیں ؟ چوروں ، بردہ فروشوں ، ڈاکوؤں ، لیٹیروں کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں۔۔ لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے تمام اصولوں کی سردائی اور غیرت و حمیت کا ملک شیک بنا کر پی لیا ہے۔۔ مجھے عافیہ کے لیئے کچھ نہیں کہنا کیونکہ اس باہنت دلیر بچی نے پانچ سال تک یہ جنگ جس بے جگری اور استقامت سے لڑی ہے وہ انشاءاللہ اس جنگ کے اختتامی لمحات میں بھی اسی طرح عزم و ہمت کا پیکر بنی رہے گی۔۔ کالک تو ہمارے منہ پر مل دی گئی ہے۔۔
آئیے ! ہم ایک کام کرتے ہیں ۔ چودہ اگست ویسے بھی نزدیک آ رہا ہے اور ہمارا جھنڈا لہرانے کا بخار بھی اونچا چڑھتا جا رہا ہے ۔ ایسا کرتے ہیں کہ اس مرتبہ سول کڑوڑ جھنڈے تیار کرتے ہیں۔۔ جن میں ان سولہ کڑوڑ لاشوں کو کفنا کر اجتماعی قبروں میں اتر جائیں کہ یہی ایک باعزت آپشن بچا ہے کفارہ ادا کرنے کا۔۔۔۔"

http://www.khabrain.com/htmls/edit003.htm
 

ابو کاشان

محفلین
ڈاکٹر عافیہ صدیقی آج یاہو! پر
dr_afia.JPG


مجھے کوئی بتائے گا کہ یہ امریکی درسگاہوں سے فارغ التحصیل اعلٰی تعلیم یافیہ مسلمان ہی دہشت گرد کیوں بنتے ہیں۔ یہ امریکہ ان کو کیا تعلیم و تربیت دیتا ہے۔ شائد پہلے مسلمانوں کو دہشتگردی کی تعلیم دیتا ہے پھر دنیا میں رسوا کرتا ہے اس طرح اسلام کو بدنام کرتا ہے اور خود اس کے ملک میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے۔
 
Top