ہماری پانچ دن کی بادشاہت:: محمد خلیل الرحمٰن

واقعی ایک خوشگوار یاد ہے۔ یہ کس سن کا ذکر ہے؟ یہ تصاویر کس کے کیمرے سے لی گئیں تھیں؟
شکریہ قبول فرمائیے۔

ارے بھائی اس زمانے میں یونہی سے کیمرے ہوا کرتے تھے ۔ پھر اب 1972 کی تصویروں کو کیسے پہچانیں کہ کس، کا کیمرا تھا، زوم کتنا تھا، وائیڈ اینگل کیوں نہیں استعمال کیا۔
 
واہ خلیل بھیا، واہ! زبردست! چلیے آپ کا ایک چھوٹا سا امتحان لے لیتے ہیں۔ ذرا تصویر میں موجود سبھی احباب کے نام گنوائیے گا۔۔۔!
ایک اعتراف تو میری طرف سے کہ جتنے نام خلیل بھائی نے اب تک بتا دیے ہیں، سکول کے کلاس فیلوز کے اتنے نام تو شاید مجھے بھی اب نہیں یاد۔:)
 
واہ خلیل بھیا، واہ! زبردست! چلیے آپ کا ایک چھوٹا سا امتحان لے لیتے ہیں۔ ذرا تصویر میں موجود سبھی احباب کے نام گنوائیے گا۔۔۔!
دائیں سے بائیں راقم الحروف ، پھر دو کلاس فیلوز جن کے نام یاد نہیں، چوتھے شیخ اسرار، پانچویں مسعود آفتاب، پھر جاوید اختر، شمس الغنی، تنویر، عشرت تاج وارثی، طلعت کمال وارثی اور خواجہ نذیر،

بیٹھے ہوئے درمیان میں عارف۔ کچھ نام ہم بھولتے ہیں!
 

فرقان احمد

محفلین
دائیں سے بائیں راقم الحروف ، پھر دو کلاس فیلوز جن کے نام یاد نہیں، چوتھے شیخ اسرار، پانچویں مسعود آفتاب، پھر جاوید اختر، شمس الغنی، تنویر، عشرت تاج وارثی، طلعت کمال وارثی اور خواجہ نذیر،

بیٹھے ہوئے درمیان میں عارف۔ کچھ نام ہم بھولتے ہیں!
زبردست! اور یہ بھی فرمائیے گا کہ ان میں سے کون سے احباب ہیں جن سے اب بھی رابطہ قائم ہے۔۔۔!
 

فرحت کیانی

لائبریرین
خلیل بھائی کیا خوبصورت یادیں شامل کی ہیں۔ ایک تو ویسے ہی زندگی کا سہانا دور اور پھر اس میں ایسی بہترین اور دلچسپ کاروائی۔ ایسا لگا کوئی فلم چل رہی ہے نظروں کے سامنے۔
کیسے استاد اور کیسے شاگرد تھے۔ واہ واہ
 

ہادیہ

محفلین
تسلیمات بٹیا! اب آپ کی طرح رنگین مراسلے ہم نہیں بنا سکتے تو الفاظ ہی کا سہارا لینا پڑتا ہے۔
ارے انکل جی یہ کیا بات کی بھلا آپ نے۔۔ میرے مراسلے آپ کے خوبصورت الفاظ کا کوئی مقابلہ کرسکتے ہیں بھلا؟
آپ نے تو حقیقی رنگ بھرے ۔۔میں تو مصنوعی رنگوں سے سجاتی ہوں:)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جی ہاں ضرور۔ آپ کی مہربانی اور ہماری عزت افزائی ہوگی!
جزاک اللہ خیرا۔ میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ زیادہ سے زیادہ اساتذہ یہ تحریر پڑھیں اور انھیں اندازہ ہو کہ اصل سبق کتاب کے صفحات سے باہر نکل کر پڑھایا جاتا ہے اور یہ جو ان دنوں بچے کے personality dev پر مباحثے کروائے جاتے ہیں لیکن عمل صفر ہے، اسے سمجھنے کے لیے آپ کی یہ یاد ایک بہترین ذریعہ ہے۔ آج کے زیادہ تر اساتذہ تجربے کرنے/کروانے اور رسک لینے سے ڈرتے ہیں۔ یا شاید ان کے پاس اس بارے میں سوچنے کا وقت ہی نہیں ہوتا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ۔۔۔ ایک تو آپ کا انداز اور اوپر سے تصاویر۔۔۔ دو آتشہ۔۔۔۔ بہت ہی اعلیٰ ۔۔۔ خلیل بھائی! کیا وسیع النظر اساتذہ تھے۔ وسعت القلبی کی ایسی مثال ڈھونڈے سے بھی کہاں ملتی ہے۔ بہت اچھا لگا یہ واقعہ پڑھ کر۔ دل خوش ہوا جا رہا ہے۔
 

رانا

محفلین
واہ واوہ خلیل بھائی۔ آپ نے تو واقعی اسکول کیا یاد دلایا اسکول کے زمانے میں ہی پہنچا دیا۔ تصاویر کے ساتھ تو اسٹوری کو چار چاند لگ گئے۔ اوپر سے آپ کا انداز تحریر بے ساختہ اور دلچسپ۔(y)
یہ آپ نے کمال کیا کہ اپنی تصاویر ابھی تک سنبھال کر رکھی ہوئی ہیں۔ ہمیں کبھی کبھی اسکول کا زمانہ یاد آتا ہے تو اکثر سوچتے ہیں کہ اسکول کے زمانے کی کچھ چیزیں ہی جمع کرلیتے مثلا ہوم ورک کی کاپیاں وغیرہ۔:)
 

سیما علی

لائبریرین
واہ بہت زبردست بھیا ماشاء اللّہ آپ ابتدا ہی سی تخلیق و تحقیق میں سرگرم ۔۔بہت اچھا لگا پڑھ کے تصویرین بہت اعلیٰ ۔بہترین یاداشت سلامت رہیے۔۔۔۔
 
Top