ہماری پانچ دن کی بادشاہت:: محمد خلیل الرحمٰن

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اور اسی طرح عادف کو اسکول کے گیٹ پر چوکیداری کے لیے بٹھادیا گیا۔ انسپکٹر آف اسکولز جب دورے پر اسکول پہنچے تو گیٹ بند پایا۔ عارف نے انہیں اندر داخلے کی اجازت دینے سے صاف انکار کردیا۔ "ارے بھئی میں انسپکٹر آف اسکولز ہوں" انہوں نے خوشدلی سے اپنا تعارف کروایا پر عارف ٹس سے مس نہ ہوا۔ دور سے یہ نظارہ دیکھا تو ایک استاد دوڑے آئے اور یوں اس دن انسپکٹر صاحب کو اسکول میں داخلے کی اجازت ملی۔ انہوں نے خوشی خوشی سارے اسکول کا دودہ کیا اور اپنی آنکھوں سے ننھے منے اساتذہ کو کلاسیں لیتے ہوئے دیکھا تو باغ باغ ہوگیے۔
کچھ الفاظ ٹائپو ہو گئے تصحیح فرما لیں
ایک خوبصورت یاداشت کو آپ کی تحریر نے اور خوب تر بنا دیا
ڈھیروں داد قبول فرمائیے
 
Top