ہمارے اور انکے باسٹرڈز !

arifkarim

معطل
جی یقیناّ آئیں گے اور خلافت علٰی منہاج نبوت قائم کریں گے لیکن سوال تو اپنی جگہ پر برقرار ہے کہ انکے آنے سے پہلے تک حکمران کے آنے یا جانے کا کیا مکینزم ہونا چاہئیے آپکی فہم دین کی روشنی میں؟:) جمہوریت کی آپ بیشک مذّمت کریں لیکن پھر اسکا کوئی متبادل حل بھی تو تجویز کریں اگر یہ غیر اسلامی ہے تو پھر اسلامی سسٹم بتادیں (مہدی علیہ السلام کے آنے سے پہلے تک کا;))

جمہوریت غیر اسلامی نہیں ہے، البتہ موجودہ دور میں جس پارٹی بازی، رشوت، بد عنوانی، سود، منافع و ووٹنگ کے کرپٹ سسٹم سے ہر ملک میں چل رہی ہے۔ یہ طور طریقے غیر اسلامی ہیں۔
 

dxbgraphics

محفلین
جمہوریت سے چڑ تو گرافکس بھائی کو بھی ہے اور شاید میرے سے زیادہ ہی ہے۔ نیز وہ قادیانیوں کے بھی بہت سخت خلاف ہیں! :)
البتہ مندرجہ بالا بیان قادیانیوں کے حق میں نہیں‌تھا۔ اتحاد بین المسلمین کے خیالی پلاؤ کی طرف تھا۔ ایک طرف تو بہت اتحاد کی باتیں کی جاتی ہیں اور دوسری طرف اس فیکٹ کو بالکل ہی نظر انداز کر دیا جاتا ہے کہ جب پہلے دو فرقوں سنی شیعا میں‌ہی 1400 سال سے اتحاد نہیں‌ہو پایا۔ تو آج 21 ویں صدی میں ہزاروں ٹکڑے ہونے کے بعد کیا امت مسلمہ کا اتحاد ہو پائے گا؟:battingeyelashes:

چڑ نہیں بلکہ نفرت ہے۔ چوروں کو اقتدار فراہم کرنے کا واحد ذریعہ۔
 

فرخ

محفلین
جمہوریت سے چڑ تو گرافکس بھائی کو بھی ہے اور شاید میرے سے زیادہ ہی ہے۔ نیز وہ قادیانیوں کے بھی بہت سخت خلاف ہیں! :)
البتہ مندرجہ بالا بیان قادیانیوں کے حق میں نہیں‌تھا۔ اتحاد بین المسلمین کے خیالی پلاؤ کی طرف تھا۔ ایک طرف تو بہت اتحاد کی باتیں کی جاتی ہیں اور دوسری طرف اس فیکٹ کو بالکل ہی نظر انداز کر دیا جاتا ہے کہ جب پہلے دو فرقوں سنی شیعا میں‌ہی 1400 سال سے اتحاد نہیں‌ہو پایا۔ تو آج 21 ویں صدی میں ہزاروں ٹکڑے ہونے کے بعد کیا امت مسلمہ کا اتحاد ہو پائے گا؟:battingeyelashes:

بکھرنا اور متحد ہونا تقریبا ہر قوم میں ہوتا ہے اور امت مسلمہ فی الحال اپنے بکھرنے اور زوال کے دور سے گزر رہی ہے۔ مگر یہ اُمت وہ وقت دیکھ چُکی ہے جب خلافت کے نظام کے تحت یہ پوری دنیا پر پورے آب و تاب کے ساتھ حکومت کر چُکی ہے۔
فرقہ پرستی کاباقاعدہ آغاز تو شائید حضرت عُثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ کی شہادت کے بعد ہی ہوگیا تھا، مگر وہ اتنی شدید نہیں تھی کہ پوری اُمت بکھر جاتی، بلکہ ایک لمبے عرصے تک دنیا پر حکومت قائم رکھی گئی۔

تو اسوقت اگر فرقوں کے وجود کے باوجود اتحاد بین المسلمین تھا، تو اب بھی ہو سکتا ہے، صرف چند لوگوں کی کھوپڑی میں یہ فتور ہے کہ یہ نہیں‌ہوسکتا۔

اگر میں اپنے اہل تشیع دوستوں کے ساتھ کھڑا ہو کر اپنی اہلسنت والی نماز پڑھ سکتا ہوں، ان کے ساتھ دوستی قائم رکھ سکتا ہوں اور اختلافی باتوں سے پرہیز کرتے ہوئے بھائی چارہ قائم رکھ سکتا ہوں تو یہ کام باقی شیعہ سُنی بھی کر سکتے ہیں اور کرتے بھی ہیں۔۔۔بس تھوڑا سا ذھنوں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ بدگمانیوں کی نہیں۔
 

فرخ

محفلین
خلافت ہمیشہ ایک نبی یا رسول کی وفات کے بعد آتی ہے یعنی قدرت ثانیہ۔ اگر خلاف واپس لانی ہے تو ایک نیا نبی بھی لانا ہوگا جو کہ بقول علما کے آنہیں سکتا، سو خلاف کہاں سے آئی گی؟ ;)

یہ ہمیشہ والی بات تمہارا ذاتی فتویٰ ہے؟ یا جیسا ظفری نے کہا کہ کہیں‌مرزا کے طرف لے جانے کا چکر چلا رہے ہو؟

کبھی اللہ کے آخری نبی حضرت محمدﷺ کی حیات طیبہ کا مطالعہ کرنا اپنے دماغ کو عصبیت سے پاک کر کے، تو تمہیں پتا چلے گا کہ جو نظام خلافت میں نافذ ہوا تھا، وہ دراصل حضرت محمدﷺ کی اپنی زندگی میں ہی نافذ کیا جا چُکا تھا۔ انکے وصال مبارک کے بعد خلفائے راشدین نے اسے آگے بڑھایا اور پوری دنیا پر نافذ کر دیا۔ مگر اس نظام کو خلافت اسلئے کہا گیا ہے کہ یہ خلفائے راشدین سے متعلق ہے، اور اسے اگرنظامِ نبیؐ آخرالزماں بھی کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔کیونکہ اصل میں تو یہ انہی کا نظام تھا
 

فرخ

محفلین
جمہوریت ہی ہر بلا کا حل ہے۔ یہ تاثر کہاں سے آیا۔ اس پر غور کریں!‌:)

جی ہاں، انگریزوں کے سپورٹ کردہ ذھنوں میں یہ فتور کافی پرانا ہے اور اس نظام کے تحت ہی تو وہ فتنے پھلے پھولے ہیں۔ ورنہ جمہوریت تو خود ایک بلا کا نام ہے۔۔جس میں بندوں کو گنا کرتے ہیں، تولا نہیں کرتے۔
 
Top