بافقیہ
محفلین
میرے بچے تو نہیں ہیں۔ البتہ نویں جماعت میں دو بھائی پڑھتے ہیں۔ انھیں میں بہ جبر کتابیں تھمادیتا ہوں تو پڑھ لیتے ہیں۔ ورنہ اپنے شوق سے بہت کم ہی پڑھتے ہیں۔
میں نے انھیں کچھ ناولیں دیں۔ تاکہ پڑھنے میں روانی آئے۔ جیسے ’’اندھیری رات کے مسافر‘‘ اور اسی قسم کی۔
اس کے بعد ماہر القادری کی ’’در یتیم‘‘ دوں گا۔ پھر کچھ مدت بعد مولانا دریابادی کی ’’آپ بیتی‘‘۔
اس کے علاوہ ان کے ذوق و شوق کی ترقی کیلئے کیا بہتر ہوگا؟ ضرور اپنی آراء سے نوازیں۔
البتہ آج کل اردو بیت بازی کے لئے ایک انتخاب جمع کررہے ہیں۔ اس کے لئے خود مانگ مانگ کر کتابیں مجھ سے لیتے اور پڑھتے ہیں۔