ہمارے بچے آج کل کیا پڑھ رہے ہیں۔

لٹریچر کی کلاس میں دا کلر پرپل دوبارہ کہ پہلے شوقیہ پڑھی تھی

The Color Purple: A Novel
ناول تو بہت دلچسپ ہے ہی اور خطوط کے ذریعے لکھا ہونے کی وجہ سے ایک نئے انداز میں کہانی آگے چلتی ہے جو بہت خوب صورت لگا۔

کچھ ماہ پہلے لنکنز کارنر کراچی نے یہ فلم لیاقت نیشنل لائبریری میں دکھائی۔ عمدہ فلم جس میں ووپی گولڈبرگ نے بھی بہت عمدہ پرفارمینس دی ہے۔ 1985 کی فلم ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
IMG-20201002-072346.jpg

محمد ایک بار پھر پڑھ رہا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
IMG-20210103-192456.jpg

محمد پرسوں یہ کتاب پرانی چیزوں کی دکان سے لایا ہے۔ ڈیڑھ سو قیمت ہے۔
اسے تاریخ سے بہت دلچسپی ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
محمد نے ابھی "مراۃ العروس" ختم کی ہے جو میں پرانی کتابوں کی دکان سے صرف سو روپے میں لائی تھی۔
اور آج کل وہ تارڑ کا ناول "خس و خاشاک زمانے" پڑھ رہا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
محمد نے ابھی "مراۃ العروس" ختم کی ہے جو میں پرانی کتابوں کی دکان سے صرف سو روپے میں لائی تھی۔
اور آج کل وہ تارڑ کا ناول "خس و خاشاک زمانے" پڑھ رہا ہے۔
خس و خاشاک زمانے ابھی اس نے شروع کیا تھا کہ میں نے لے لیا۔
 

سیما علی

لائبریرین
ماشاءاللہ آپ کے بچوں کے بارے میں یہ جان کر کہ کھیلنے کی عمر میں ہی کتابوں کے بارے میں اچھا بلکہ بہت اچھا ذوق رکھتے ہیں۔آپ محمد کا نام تو پورا لکھتی ہیں لیکن ایمی کا آدھا ہمارے ساتھ ایمی بے بی کا پورا نام شیئر کریں ناں۔اللہ پاک آپ کے بچوں کو آپکی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں۔
آمین الہی آمین
 

یاقوت

محفلین
خس و خاشاک زمانے ابھی اس نے شروع کیا تھا کہ میں نے لے لیا۔
تارڑ صاحب کا ایک اپنا نرالا ڈھنگ ہے لکھنے کا۔
جب پہلی بار قربت مرگ میں محبت پڑھی تو ککھ پلے نہ پڑھا تیسری بار جاکر کچھ سمجھ میں آئی۔
راکھ کے بارے میں خود انہوں نے "پتلی پیکنگ دی" میں لکھا ہے کہ شنگھائی یونیورسٹی (اگر میں بھول نھیں وہا تو کیونکہ پڑھے کافی وقت ہوگیا ہے)کے شعبہ اردو کے سربراہ نے خود ان سے اجازت مانگی تھی راکھ کا چائنیز زبان میں ترجمہ کرنے کی۔
 

جاسمن

لائبریرین
IMG-20230718-173522.jpg

ایمی پڑھ رہی ہے۔ لائبریری سے لائی ہے۔ اسے پسند آ رہی ہے۔ کہتی ہے کہ پرانی انگریزی ہے لیکن اچھی لگتی ہے۔
 
Top