ہمارے لگائے پودے

جاسمن

لائبریرین
IMG20190816112858.jpg

گرمی کی شدت تھی پر گلاب پھر گلاب ہے۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
IMG20191015111938.jpg

اس پوری پٹی پہ پھلوں کے پودے لگا کر باغ بنانے کا خواب دیکھا تھا۔ الحمداللہ کہ اللہ نے تعبیر دی۔ ملازمین اور طالبات پھل کھاتے ہیں۔ کبھی کبھی ہم بھی:)
الحمداللہ۔ وہ داتا ہے۔
 
زیک

مسافر
جاسمن آپ کا علاقہ کافی arid لگتا ہے۔ ان پودوں اور درختوں کو پانی دینے کا کیا انتظام ہے؟ کیا آپ نے وہ پودے لگائے ہیں جو مقامی موسم اور بارش وغیرہ کے حساب سے اچھے پنپ سکتے ہیں؟
 
جاسمن

لائبریرین
جاسمن آپ کا علاقہ کافی arid لگتا ہے۔ ان پودوں اور درختوں کو پانی دینے کا کیا انتظام ہے؟ کیا آپ نے وہ پودے لگائے ہیں جو مقامی موسم اور بارش وغیرہ کے حساب سے اچھے پنپ سکتے ہیں؟

حق ہا!
پانی کا کچھ نہ پوچھیں۔۔۔۔انتہائی نامساعد حالات رہے۔ ہم نے زمینی پانی اور مٹی کے ٹیسٹ کرائے۔ ٹبے لیول کرائے۔ پلاٹ بنائے۔ پودے لگائے۔
یہ دعویٰ تو نہیں کہ ہم نے سب ہی پودے اپنے علاقہ کی مناسبت سے لگائے ہیں۔ لیکن کوشش یہی کی ہے۔ نرسریوں میں جا جا کر مشورے کر کے پودے لاتے رہے ہیں۔ پھر کچا کھال بنوایا اپنی مدد آپ کے تحت۔ پکے کھال کے لیے ادھر اُدھر بہت کوششیں کیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی تو اب اپنی مدد آپ کے تحت پکا کھال بھی بنوا رہے ہیں۔ اس طرح ہم نہری پانی لانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ ساتھ ساتھ موٹریں لگا کر زمینی پانی بھی لگا رہے ہیں۔
الحمداللہ محدود وسائل میں قابلِ اطمینان کوششیں ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20191017-214609.jpg

پودے ہوں اور تتلیاں نہ ہوں، یہ کیسے ہو سکتا ہے!
ان دو تتلیوں کو کیمرے کی زد میں لانے کی بڑی کوششیں کیں۔۔۔:)
 
La Alma

لائبریرین
IMG-20191017-214609.jpg

پودے ہوں اور تتلیاں نہ ہوں، یہ کیسے ہو سکتا ہے!
ان دو تتلیوں کو کیمرے کی زد میں لانے کی بڑی کوششیں کیں۔۔۔:)
میں نے تتلیوں کو زیادہ تر پودوں اور درختوں کے آس پاس ہی منڈلاتے دیکھا ہے۔ اتنی بلندی پر پہلی بار تتلیوں کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
آپ کا یہ باغ کتنے رقبہ پر ہے؟؟؟
سوا ایکڑ تقریباً
یہ اصل میں ایک لمبی پٹی ہے۔ اس کا کوئی کھیل کا گراؤنڈ نہیں بن سکتا تھا اور کسی مقصد کے لیے بھی استعمال نہیں ہو سکتا تھا۔ جھاڑیاں اگی ہوئی تھیں۔ جیسے ہی حالات(پانی کے) بہتر ہونا شروع ہوئے، ہمارے خواب کی تعبیر اللہ نے دینا شروع کی۔ ماشاءاللہ اور الحمداللہ۔
 
سو ایکڑ؟؟؟ جاگیردارنی صاحبہ!!!!
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20200224-WA0029.jpg

ہماری طالبات نمائش کے لیے ماڈلز بنا رہی ہیں۔ یہ لائبریری کا ماڈل ہے۔ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ یہ تصاویر کہاں لگاؤں۔۔۔سوچا دو تصاویر ہیں، یہیں لگا دوں۔:)
 
Top