ہمارے لگائے پودے

جاسمن

لائبریرین
20190117-110852.jpg

اپنی کیاریوں میں قہوہ کے لئے بندوبست ہم نے خود ہی کر لیا ہے۔:)
 
یاسر شاہ

محفلین
بہن جی السلام علیکم !

آپ کی یہ لڑی بہت پیاری ہے -میں اس کو کبھی غور سے دیکھا کرتا تھا اور دیکھنے کے دوران ایک احمد فراز کا شعر بھی یاد آجاتا :

شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصّے کی کوئی شمع جلاتے جاتے

آپ کی اس لڑی کے لئے اس کو یوں بدل دیا تھا :

شکوۂ حبس و تپش سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصّے کا کوئی پودا لگاتے جاتے
یا
اپنے حصّے کا کوئی پودا اگاتے جاتے

پھر حبس و تپش کا موسم آگیا ہے خدا خیر کرے -
 
بہت شکریہ بھائی۔
سب تعریفیں یقینا صرف اللہ کے لیے ہیں۔ یہ اس کی مہربانی ہے کہ ہمیں ایسے کام کرنے کا ذریعہ بنایا۔
الحمداللہ رب العالمین۔
 
جاسمن

لائبریرین
20190429-100759.jpg

کبھی ہم ڈھیروں بیج بوتے ہیں تو کوئی ایک آدھ بیج اپنے ساتھیوں سے بچھڑ کر اڑتا اڑتا دور پہنچ جاتا ہے اور کہیں جھاڑیوں کے ساتھ اکیلا بہار دکھلاتا ہے۔
 
Top