ہمیں بلوائیں گے آقاﷺ مدینہ ہم بھی دیکھیں گے

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
549759_189199381210205_1506270995_n.jpg
 
جزاک اللہ
اللہ تعالیٰ آپکو اور تمام عاشقانِ رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مدینہ منورہ کی زیارت کی سعادت عطا فرمائے آمین ثما آمین
 

زبیر مرزا

محفلین
سبحان اللہ
جب مدینے کا مسافر کوئی پا جاتا ہوں
حسرت آتی ہے وہ پہنچا میں رہا جاتا ہوں
جزاک اللہ اویس ان منظر جاں فزا کو شئیرکرنے کا
 

انتہا

محفلین
بے حد عمدہ لاجواب چھوٹاغالبؔ بھائی۔ایک نعت پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں آپ کے دھاگے میں، امید ہے خیال نہ فرمائیے گا۔

اب خوف ہے مرنے کا نہ جینے کی طلب ہے
گر کوئی طلب ہے تو مدینے کی طلب ہے

جو سمتِ رہِ روضۂ اقدس ہو روانہ
اب مجھ کو فقط ایسے سفینے کی طلب ہے

اب تاجِ سلاطینِ زمانہ نہیں بھاتے
خاکِ رہِ طیبہ کے خزینے کی طلب ہے

مجھ جیسا خطاکار ہے مشتاقِ حضوری
پاکیزہ بہت ایک کمینے کی طلب ہے

میخانۂ دنیا کی شرابوں سے اٹھا دل
اب ساقیِ کونینﷺ سے پینے کی طلب ہے

برسوں سے ہوں میں منتظرِ اذنِ حضوری
کیا یہ کوئی دو چار مہینے کی طلب ہے

خوشبوئے حنا اہلِ زمانہ کو مبارک
عشاق کو آقاﷺ کے پسینے کی طلب ہے

دم نکلے اثرؔ روضۂ اقدس پہ پہنچ کر
کچھ روز فقط اس لئے جینے کی طلب ہے

مسرور ہوں ممدوحِ خدا مدحِ اثرؔ سے
مدحت کے لئے ایسے قرینے کی طلب ہے
شاہین اثر اقبال
 
Top