تیرہویں سالگرہ ہمیں سب ہے یاد ذرا ذرا

لاریب مرزا

محفلین
کہتے ہیں کہ یادِ ماضی عذاب ہے لیکن کبھی کبھی ماضی کے دریچوں میں جھانکنا بہت خوشگوار ثابت ہوتا ہے۔ اور یاد بھی احباب کے پہلے تاثر کی ہو تو کھٹی میٹھی باتیں ذہن کے دریچے پہ دستک دیتی ہیں۔ اردو محفل کا حصہ بننے سے پہلے اور بعد میں کچھ احباب کا پہلا تاثر ابھی بھی یاد ہے۔ بہت عرصہ سے یہ تاثرات قلمبند کرنے کا سوچ رہے تھے پر طبیعت ادھر نہیں آ رہی تھی۔ اب اس سے پہلے کہ ہمارے سکول کی روٹین شروع ہو جائے یا محفل کی سالگرہ ختم ہو جائے ہم طبیعت کو اس جانب لے ہی آئے۔ شروع کرتے ہیں نبیل بھائی سے۔ :)

نبیل
اردو محفل سے جڑنے کے بعد ہمیں لگتا تھا کہ کوئی نبیل بھائی ہیں ہی نہیں۔ سب یونہی ان کا ذکر کرتے ہیں۔ کسی لڑی میں ان کا کوئی تبصرہ پڑھ لیتے تو محسوس ہوتا کہ یہ کسی خلائی مخلوق نے لکھا ہو گا، نبیل بھائی نے شاید نہ ہی لکھا ہو۔ کوئی انسان اس قدر غیر سرگرم کیسے ہو سکتا ہے؟؟ ان کی اوتار کے بغیر آئی ڈی ہمیں ایسے مکان کی طرح محسوس ہوتی جس کا مکین اسے چھوڑ چکا ہو۔ ہمیں لگتا تھا کہ کسی مسئلے کے حل کے لیے نبیل بھائی سے رابطہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ ان کی طرف سے شاید جواب ہی نہ آئے۔ :p اور پھر جب نبیل بھائی نے اپنا جلوہ دکھایا تو ہر طرف نبیل نبیل نبیل ہی ہونے لگا۔ ہمارے تصور میں ان کا جو خاکہ تھا وہ حال ہی میں ان کی تصویر دیکھنے کے بعد چکنا چور ہو گیا۔ (اچھا ہی ہوا) :heehee:

نبیل بھائی!! آپ کا محفل میں نظر آتے رہنا خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ نظر آتے رہا کیجیے۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
عارف کریم:
عارف کریم کے پہلے تاثر کی بات ہو رہی ہو اور آپ ان کی پرمزاح ریٹنگ سے سٹپٹا نہ جائیں یہ ممکن نہیں۔ :D شروع میں ہمیں لگا کہ شاید ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔ پھر آہستہ آہستہ پتہ چلا کہ مسئلہ کوئی نہیں ہے یہ ان کا انداز ہے۔ :heehee:

عارف کریم!! آپ کی پرمزاح ریٹنگ کی کمی کسی حد تک یاز بھائی پوری کر دیتے ہیں۔ لیکن آپ کو محفل پہ یاد کیا جاتا ہے۔ :)

عارف کریم کو ٹیگ نہیں کر سکتے۔ :)
 
نور وجدان

لائبریرین
کہتے ہیں کہ یادِ ماضی عذاب ہے لیکن کبھی کبھی ماضی کے دریچوں میں جھانکنا بہت خوشگوار ثابت ہوتا ہے۔ اور یاد بھی احباب کے پہلے تاثر کی ہو تو کھٹی میٹھی باتیں ذہن کے دریچے پہ دستک دیتی ہیں۔ اردو محفل کا حصہ بننے سے پہلے اور بعد میں کچھ احباب کا پہلا تاثر ابھی بھی یاد ہے۔ بہت عرصہ سے یہ تاثرات قلمبند کرنے کا سوچ رہے تھے پر طبیعت ادھر نہیں آ رہی تھی۔ اب اس سے پہلے کہ ہمارے سکول کی روٹین شروع ہو جائے یا محفل کی سالگرہ ختم ہو جائے ہم طبیعت کو اس جانب لے ہی آئے۔ شروع کرتے ہیں نبیل بھائی سے۔ :)

نبیل
اردو محفل سے جڑنے کے بعد ہمیں لگتا تھا کہ کوئی نبیل بھائی ہیں ہی نہیں۔ سب یونہی ان کا ذکر کرتے ہیں۔ کسی لڑی میں ان کا کوئی تبصرہ پڑھ لیتے تو محسوس ہوتا کہ یہ کسی خلائی مخلوق نے لکھا ہو گا، نبیل بھائی نے شاید نہ ہی لکھا ہو۔ کوئی انسان اس قدر غیر سرگرم کیسے ہو سکتا ہے؟؟ ان کی اوتار کے بغیر آئی ڈی ہمیں ایسے مکان کی طرح محسوس ہوتی جس کا مکین اسے چھوڑ چکا ہو۔ ہمیں لگتا تھا کہ کسی مسئلے کے حل کے لیے نبیل بھائی سے رابطہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ ان کی طرف سے شاید جواب ہی نہ آئے۔ :p اور پھر جب نبیل بھائی نے اپنا جلوہ دکھایا تو ہر طرف نبیل نبیل نبیل ہی ہونے لگا۔ ہمارے تصور میں ان کا جو خاکہ تھا وہ حال ہی میں ان کی تصویر دیکھنے کے بعد چکنا چور ہو گیا۔ (اچھا ہی ہوا) :heehee:

نبیل بھائی!! آپ کا محفل میں نظر آتے رہنا خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ نظر آتے رہا کیجیے۔ :)

بات میرے دل کے کردی اُس نے:)
Credit goes to interviews:)
 
لاریب مرزا

محفلین
محمد وارث

ہمیں یاد ہے جب ہم نے پہلی بار اردو محفل کی ویب سائیٹ کو کھولا تو ہمیں سب سے پہلے وارث بھائی کا اوتار نظر آیا تھا۔ پرپل رنگ کی شرٹ پہنے تھوڑا سا مسکراتے ہوئے سے وارث بھائی۔ ہم نے سوچا کہ یہ یہاں کی کوئی اہم شخصیت معلوم ہوتے ہیں۔ شاید ایڈمن ہیں۔ اردو محفل فورم کی کوئی خاص سمجھ نہیں آئی تھی سو بند کر دیا۔ دوسری بار اردو محفل کھولنے پہ دوبارہ وارث بھائی کا ہی اوتار نظر آیا۔
"ہائیں!! پھر وہی آ گئے۔ لگتا ہے یہاں صرف یہی ہوتے ہیں یا چند اور لوگ" :question:
جب ہم اردو محفل کا حصہ بن گئے اور ہمارے تعارف کی لڑی میں جب وارث بھائی نے ہمیں خوش آمدید کہا تو ہم بے ساختہ مسکرا دئیے کہ یہ تو وہی ہیں جو زیادہ تر ہمیں نظر آتے تھے۔ :) بعد میں معلوم ہوا کہ ہم پسندیدہ کلام کا زمرہ کھول لیتے تھے اور وارث بھائی کی پہلی لڑی پن تھی۔ اسی سبب وارث بھائی ہمیں بار بار نظر آتے تھے۔ :heehee:

وارث بھائی!! یو آر گریٹ!! :)
 
لاریب مرزا

محفلین
فاتح

فاتح بھائی کا پہلا تاثر مت پوچھیے۔ ہم پہلی ہی نظر میں ان کو بڈھا کھوسٹ سمجھ بیٹھے تھے۔ :p اس میں قصور ہمارا نہیں بلکہ ان کے اوتار کا تھا۔ آدھی ناک پر آیا ہو چشمہ۔۔۔۔ یہ انداز عموماً بزرگوں کا ہوتا ہے۔ :laugh:چشمہ رکھنے کے اس انداز کے بعد ہم نے اور کسی طرف دھیان ہی نہیں دیا کہ بال تو سفید نہیں ہیں اور نہ ہی چہرے پر اتنی بزرگی جھلک رہی ہے۔ ہم کافی عرصہ تلک ان کو بزرگ سمجھ کے ان سے بات کرتے رہے۔ :rollingonthefloor: وہ تو بھلا ہو وارث فاتح ملاقات کا۔ ہم ان کی تصاویر دیکھ کے ایک بار سٹپٹائے تھے۔ :shocked: یہ تو بزرگ آدمی نہیں لگ رہے۔ دل ہی دل میں اس پہلے تاثر پہ خوب محظوظ ہوئے تھے۔ جب فاتح بھائی نے وہ اوتار تبدیل کیا تو ہمیں دکھ ہوا تھا کہ ہماری اس لڑی سے پہلے کیوں تبدیل کر لیا؟؟ :p

فاتح بھائی!! ویسے اچھا ہے اب وہ اوتار مت لگائیے گا۔ :p
 
لاریب مرزا

محفلین
نیرنگ خیال

نین بھائی کا پہلا تاثر یاد کریں تو ہمیں ان کی شگفتگی یاد آتی ہے۔ اردو محفل سے پہلا تعارف ایک شاعری کی لڑی سے ہوا تھا۔ اس لڑی کی ذیل میں کچھ تبصرہ جات پڑھے جن میں نین بھائی کے تبصرے دلچسپ معلوم ہوئے۔ ان کا دوسرا تاثر یہ تھا کہ ان کا مشکل نام لگا۔ "نیرنگ تو ٹھیک ہے، یہ خیال کیا ہے؟؟:question: لوگ کتنے مشکل نام رکھ لیتے ہیں۔" :p کچھ دن بعد فیس بک گردی کے دوران میچوئل فرینڈز میں ان کی آئی ڈی کا آپشن نظر آیا تو ہم نے اوتار دیکھ کے سوچا کہ اس بندے کو بھلا کہاں دیکھا ہے؟؟ " ذہن پہ زور ڈالنے کے بعد یاد آ گیا کہ کہاں دیکھا ہے۔ فیس بک والا نام اردو محفل والے نام سے بھی زیادہ ناقابلِ فہم لگا۔ :p ہم نے کہا بھئی ہو نہ ہو دونوں مشکل ناموں والا بندہ ایک ہی ہے۔ تصویر میچ کر رہی ہے بس اتنا ہی کافی ہے۔

نین بھائی!! اردو محفل کی راہداریوں تک ہماری رہنمائی کرنے پر جزاک اللہ!! شاد و آباد رہیے۔ :)
 
شکرگزار ہوں لاریب۔ جیتی رہیے۔ ویسے یہ آپ نے ہی ڈھونڈ لیا۔ ورنہ یہ اتنا آسان نہ تھا۔
 
لاریب مرزا

محفلین
ابن سعید!!

ابن سعید سے پہلا تعارف ہماری ہی تعارف کی لڑی میں ہوا۔ ان کا پہلا مراسلہ موصول ہوا تو ان کی اعلیٰ پائے کی اردو پڑھ کے ہم بھونچکا رہ گئے۔ "او مائی گاڈ!! یہ تو میرے خوابوں والی اردو ہے!!! :surprise: :daydreaming:
یاااااااا ہوووووووووو! کیا بات ہے!! کیا بات ہے!!" :applause::applause:

پہلا تاثر یہیں پہ ختم نہیں ہوا تھا۔ ان کے طرز تخاطب سے ہمیں لگا کہ یہ کوئی بوڑھے بابا ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ ہم نے فوراً سے پیشتر ہی سیکھنے کی غرض سے خود کو ان کی سرپرستی میں دے دیا۔ :p

اور یہاں آپ کی سرپرستی میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا انشاءاللہ :)

چونکہ اوتار کسی بوڑھے انسان کا نہیں تھا اس لیے ہم نے خود سے ہی سوچ لیا کہ یہ تصویر ان کے فرزند کی ہو گی۔ وہ تو جب ہم نے بعد میں ان کے کوائف دیکھے تو سوچا کہ یہ کیاااا؟؟؟ (عمر مبارک تو کچھ اور ہی بتاتی ہے) :question: پھر آہستہ آہستہ جب محفل گردی کی تو سمجھ میں آیا کہ یہ کیا ہے!! :) ان دنوں ان کا انٹرویو بھی چل رہا تھا وہ بھی پڑھنے کا موقع ملا۔ بہت خوب اندازِ تحریر ہے۔

ابن سعید!! یو آر دا بیسٹ!! :)
 
لاریب مرزا

محفلین
قرۃالعین اعوان

"باتوں سے خوشبو آئے" عینو آپا سے پہلی بار تعارف کی لڑی میں بات ہوئی تو ان کا خوشبو بکھیرتا ہوا سا لہجہ ہمیں اس فقرے کی یاد دلا گیا۔ باتیں کرنے کا پیارا سا انداز۔ :) پھر ہمارے ایک کیفیت نامے پہ ان سے بات چیت ہوئی تو یہ ہماری فیورٹ ہو گئیں۔ :love: کئی بار دل کیا کہ ان سے ذاتی طور پر بات چیت کی جائے لیکن پھر رہنے دیا۔ :) عینو آپا چاہے ہم سے بات کر رہی ہوں یا کسی اور محفلین سے، یہ صرف محبتیں بانٹتی ہیں۔ جگنو بکھیرتی ہیں۔ ہماری بڑی بہنا بھی بالکل ایسی ہی ہیں۔ :)

عینو آپا!! آپ بہت پیاری ہیں۔ آپ کے لیے بہت سی دعائیں۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
نایاب

نایاب بھائی کو ہر نئے آنے والے محفلین کی طرح ہم بھی مونث سمجھ بیٹھے تھے۔ :p دراصل نایاب ہماری بہترین دوست کا نام بھی ہے تو دھیان اس طرف گیا ہی نہیں کہ یہ نام مذکر کا بھی ہو سکتا ہے۔ :whistle: بہت سے محفلین اس غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے اچھے طریقے سے غلط فہمی دور کی۔ :)

نایاب بھائی!! کافی عرصہ کے بعد نظر آئے ہیں۔ آتے جاتے رہا کیجیے۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
الشفاء

الشفاء نام جب سے پڑھا تھا ہمیں اندازہ ہی نہیں ہوتا تھا کہ یہ مذکر ہیں یا مونث ہیں۔ ایک دن ڈی پی پہ دھیان دیا تو آنکھ کا اوتار دیکھ کے ہمیں یقین ہو گیا کہ یہ مونث ہی ہیں۔ ہم نے ان کو الشفاء بہنا کہا تو معلوم پڑا کہ بھائی ہیں۔ دوسری دفعہ ہمارے ساتھ ایسا ہوا تھا۔ (n) پھر ہم نے نام سے کسی محفلین کی جنس کا اندازہ لگانے سے پہلے اس کے کوائف نامے کو دیکھ لینے کا پکا ارادہ کر لیا۔

الشفاء بھائی!! آپ کی ڈی پی ابھی تک وہی ہے۔ :) اور آپ بھی محفل میں بہت کم آتے ہیں۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
سب محفلین کا پہلا تاثر یاد نہیں ہے۔ :( بلکہ کچھ محفلین کا تو بالکل یاد نہیں کہ کیا تاثر تھا۔ کچھ محفلین رہتے ہیں۔ لیکن ہم تھک گئے۔ :doh: باقی کل ان شاء اللہ!! :)
 
لاریب مرزا

محفلین
نبیل کافی عرصے سے غیبِ صغرٰی میں جا چکے ہیں۔ جب حق و باطل کا کوئی بڑا معرکہ ہوتا ہے تب غیبی امداد کے طور آتے ہیں
اب تو خاصے متحرک ہیں۔ امید ہے کہ اب یونہی متحرک رہیں گے۔ :)
نبیل بھائی!! ویسے ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ غیابت کے دنوں میں آپ محفل میں جھانکتے تھے یا نہیں؟؟
 
Top