مبارکباد ہمیں پھر مبارک دیجیئے

فاروقی

معطل
لیجیئے ہم بھی ماہرین کی مسند تک جا پہنچے .....

آپ نے پیچھلی دفعہ بھی ہمیں یاد نہیں رکھا تھا جب ہم محسن ہوئے تھے (میں محسن حجازی صاحب کی بات نہیں کر رہا ) اس دفعہ آپ پھر ہمیں بھول گئے ہیں .......اس لیئے ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت دوبارہ یہ دھاگہ کھولا اور پہلے کی طرح اپنے منہ میاں مٹھو بن کر پھر مبارکیں وصول کر نے کے درپے ہیں .....یہ کڑوا گھونٹ ہے پر ہمیں ہی یہ پینا تھا سو پی گئے.....
ہمیں آپ سے کوئی شکوہ نہیں ،.....کیونکہ ہم میں ہی ایسی کوئی بات نہیں جو کسی کے دل میں گھر کر سکیں..........بہر حال ہم کوشش کرتے ہیں کہ آپ جیسی عادات اپنائیں اور آپ کے دلوں میں وڑ ھ جائیں .....اور آپ باہر کڈنا بھی چاہیں تو ہم انکار کر جائیں......

اگر کسی کو ہماری باتوں سے پشیمانی ہو رہی ہو تو آئندہ ہمیں یاد رکھا کرے .....تاکہ اگلی دفعہ اس شرمندگی سے بچ سکیں.........ہم کسی کو پریشان نہیں کرنا چاہیتے کیونکہ ہمارا تو ماٹو ہی یہی ہے.........

چار دن کی زندگی ہے کوفت سے کیس فائدہ
کھا ڈل روٹی کلرکی کر خوشی سے پھول جا
 
محسن حجازی

محفلین
حضور مبارک باد قبول فرمائيے اب ایسا بھی نہیں کم سے کم ذاتی طور پر آپ ہم کو تو بہت عزیز ہیں ۔
ایک بار پھر مبارکباد قبول فرمائیے اور خوش رہئے!
 
فاروقی

معطل
حضور مبارک باد قبول فرمائيے اب ایسا بھی نہیں کم سے کم ذاتی طور پر آپ ہم کو تو بہت عزیز ہیں ۔
ایک بار پھر مبارکباد قبول فرمائیے اور خوش رہئے!

شکریہ جناب ..........جو مانگ کے مبارک لی جائے کیا اس کا مزا ہوتا ہے.........؟ نہیں نا........میرے خیال سے آپ اس بحران سے نہیں گزرے ورنہ میرے لہو لہو دل کی حالت آپ جان جاتے........یہ ذاتی طور پہ آپ نے ہمیں کب سا جانا ہے...........بس ایک اسی فقرے نے آپ کے تمام داغ میرے دل سے مل مل کے دھو دیئے........خوش رہیئے ......اور ........ایک دفعہ پھر خوش رہیئے.......:hatoff:
 
وجی

لائبریرین
مبارک ہو آپکو فاروقی صاحب
آپ بہت تیز ہیں اسی لئے پہلے ہی یہ دھاگا کھول لیا
اب یہ بھی بتا دیں کہ آپ ماہر کس چیز میں ہوئے ہیں تو کیا بات ہے
 
شکاری

محفلین
فاروقی بھائی آپ نے مبارک مانگی ہے تو ہم آپ کو مبارک دیتے ہیں ۔ ویسے یہ سب رسمی ہوتا ہے ۔ ہم آپ کو بھولے نہیں‌ آپ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔
 
فاروقی

معطل
مبارک ہو آپکو فاروقی صاحب
آپ بہت تیز ہیں اسی لئے پہلے ہی یہ دھاگا کھول لیا
اب یہ بھی بتا دیں کہ آپ ماہر کس چیز میں ہوئے ہیں تو کیا بات ہے

شکریہ جناب .........میں تیز تو ہوں لیکن زرداری سے نہیں..................اور یہ تو مجھے بھی خبر نہین کہ ماہر ہونے سے میرے اختیارات میں کیا کیا اضافہ ہوا ہے.................کسی دوست کو معلوم ہو تو ہمیں بھی انفارم کریں.....
 
فاروقی

معطل
فاروقی بھائی آپ نے مبارک مانگی ہے تو ہم آپ کو مبارک دیتے ہیں ۔ ویسے یہ سب رسمی ہوتا ہے ۔ ہم آپ کو بھولے نہیں‌ آپ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔

شکریہ جناب .............بھائی ہر ایک کی رسم نبھاتے ہو ....ہم پہ ہی آ کر یہ رسم ٹوٹنی ہوتی ہے کیا.........؟........چلیں ہم دلعوں میں تو رہتے ہی ہوں گے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ آپ کے دماغوں میں بھی بسیرا کریں.......:laugh:.
 
جہانزیب

محفلین
بہت بہت مبارک ہو ۔۔
آپ ذرا صبر کیا کریں نا، جب خود ہی ہزارواں‌ پیغام اپنی مبارک باد کا لکھیں‌ گے تو دوسروں‌ کو خاک موقع ملے گا ۔
 
بلال

محفلین
فاروقی بھائی بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
بہت خوب اس بار بھی آپ خود ہی دھاگہ شروع کر گئے۔۔۔ اس زندہ دلی پر بھی مبارک باد قبول فرمائیں۔۔۔
ویسے میں نے بھی ماہر ہونے پر اعجاز انکل کو ایک پوسٹ میں اشارہ دے دیا تھا۔ انہوں نے دھاگہ کھول دیا۔ کچھ مبارک باد ہم نے بھی وصول کیں تھیں۔ اچھا ہوتا ہے کسی سے گلہ کرنے کی بجائے خود ہی مبارک باد وصول کرنے کا انتظام کر لیا جائے۔۔۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شکریہ جناب ..........جو مانگ کے مبارک لی جائے کیا اس کا مزا ہوتا ہے.........؟ نہیں نا........میرے خیال سے آپ اس بحران سے نہیں گزرے ورنہ میرے لہو لہو دل کی حالت آپ جان جاتے........یہ ذاتی طور پہ آپ نے ہمیں کب سا جانا ہے...........بس ایک اسی فقرے نے آپ کے تمام داغ میرے دل سے مل مل کے دھو دیئے........خوش رہیئے ......اور ........ایک دفعہ پھر خوش رہیئے.......:hatoff:

فاروقی بھائی آپ بہت جلدی کر دیتے ہیں اگر آپ ایک دو دن انتظار کریں تو اور کوئی نہیں تو الف عین صاحب تو ضرور آپ کو مبارک دیتے
 
جیا راؤ

محفلین
اوہو فاروقی۔۔۔ ایک تو آپ ذرا انتظار نہیں کرتے۔۔۔۔ :beating:
اور پھر گلہ کرتے ہیں۔۔۔ :)
کل ہی ہمیں خیال آیا تھا آپ کی مہارت کا مگراُس وقت پوسٹس کی تعداد نہیں دیکھ سکے۔۔۔ :(:(
اور آج آئے تو یہ عنوان "ہمیں پھر مبارکباد دیجئیے" دیکھتے ہی خبر ہو گئی کہ فاروقی صاحب 'ماہر' ہو گئے۔۔۔ :grin:

اس مہارت پر ہماری طرف سے ڈھیر ساری مبارکباد قبول کیجئیے۔۔۔ :hatoff:
 
فاروقی

معطل
بہت بہت مبارک ہو ۔۔
آپ ذرا صبر کیا کریں نا، جب خود ہی ہزارواں‌ پیغام اپنی مبارک باد کا لکھیں‌ گے تو دوسروں‌ کو خاک موقع ملے گا ۔

بھئی کچھ دوست ابھی ماہر ہونے والے ہوتے ہیں .....تو ان کے دھاگے بنا دیئے جاتے ہیں اور ہمیں آپ کہتے ہیں صبر کیجیئے .صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے.........بھائی ہمیں میٹھا نہیں کھٹا ہی دے دیجیئے آپ ......بس ہم کچھ نہیں جانتے

فاروقی بھائی بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
بہت خوب اس بار بھی آپ خود ہی دھاگہ شروع کر گئے۔۔۔ اس زندہ دلی پر بھی مبارک باد قبول فرمائیں۔۔۔
ویسے میں نے بھی ماہر ہونے پر اعجاز انکل کو ایک پوسٹ میں اشارہ دے دیا تھا۔ انہوں نے دھاگہ کھول دیا۔ کچھ مبارک باد ہم نے بھی وصول کیں تھیں۔ اچھا ہوتا ہے کسی سے گلہ کرنے کی بجائے خود ہی مبارک باد وصول کرنے کا انتظام کر لیا جائے۔۔۔

جناب کیا کریں کوئی توجہ ہی نہیں دے رہا تھا.........ہمیں ہی ہمت کرنی پڑی .........ویسے بھی ہم آج کا کام کل پر نہیں چھوڑتے...

آپ کا بہت شکریہ

فاروقی بھائی آپ بہت جلدی کر دیتے ہیں اگر آپ ایک دو دن انتظار کریں تو اور کوئی نہیں تو الف عین صاحب تو ضرور آپ کو مبارک دیتے

بھائی کل مغل صاحب سے یاہو پر بات ہوئی تو میں نے انہیں کہا بھی ایک پیارا سا دھاگہ بنا دیجیئے ........پر ان کے مزاج بھی ساتویں آسمان پر ہوتے ہیں ......کوئی جواب ہی نہ دیا اور اسی وقت رابطہ توڑ دیا..........اب مجھے پھر غصہ آیا تو خود ہی یہ منزل سر کر بیٹھاس
مجھے مبارک دینا تو یاد ہی نہیں رہا ہا ہا ہا

میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو جناب آپ کو خوش رہے ہمشہ

شکریہ .....آپ تو ابھی سے بھولنے لگے.........
 
فاروقی

معطل
اوہو فاروقی۔۔۔ ایک تو آپ ذرا انتظار نہیں کرتے۔۔۔۔ :beating:
اور پھر گلہ کرتے ہیں۔۔۔ :)
کل ہی ہمیں خیال آیا تھا آپ کی مہارت کا مگراُس وقت پوسٹس کی تعداد نہیں دیکھ سکے۔۔۔ :(:(
اور آج آئے تو یہ عنوان "ہمیں پھر مبارکباد دیجئیے" دیکھتے ہی خبر ہو گئی کہ فاروقی صاحب 'ماہر' ہو گئے۔۔۔ :grin:

اس مہارت پر ہماری طرف سے ڈھیر ساری مبارکباد قبول کیجئیے۔۔۔ :hatoff:

لیجیئے سب کی دیکھا دیکھی ........آپ نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دو لیئے اور صبر کا مشورہ عنایت کیا.............اب ہم کیا صبر کرنے کے لیئے دہی میں خربوزہ پھینٹ کر اسے پیتے رہتے.....:eek::eek:.....حد کرتے ہیں سب ہی.........کل آپ کو خیال بھی آیا لیکن آپ نے اسے سر سے گزر جانے دیا .......کہ جاو کبھی پھر آنا ........بہر حال آپ کا شکریہ کہ مبارک تو دی آپ نے .........آئندہ خیال کو پاس ہی رکھیے گا .........
 
فاروقی

معطل
آپ نے ہمیں ایسا کہا۔۔۔۔۔۔۔ :(:(:(

دیکھیئے آپ کو غصہ کرنے سے پہلے اپنا موڈ دیکھ لینا چاہیے تھا........آپ بھی ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ..والے فارمولے پر عمل پیرا ہیں .......موڈ تحمل والا اور غصہ مشرف والا......کیا کہنے ...:hatoff:
 
غصے والا موڈ کہاں ہے۔۔۔ مغموم ہے۔۔۔ :(:(
 
Top