تیسری سالگرہ ہم اور ہماری یہ محفل

تعبیر

محفلین
محفل پر ہم میں سے کسی کو یہاں ایک سال تو کسی کو تین سال تو کسی کو کچھ ماہ اور کسی کو کچھ دن ہوئے ہیں۔ اور اس دورانیے میں کچھ لمحے اور پل ہم سب کے لیے بہت یادگار رہے ہونگے ۔ ان بیتے ہوئے دنوں میں بہت سے خوشگوار پل ہمارے لیے انمٹ یاد بن گئے ہونگے۔ ایسی ہی یادوں کو ان پلوں کو کیوں نا ہم ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں۔ امید ہے کہ آپ سب ان لمحوں ان یادوں کو یہاں ضرور محفوظ کرینگے :)

کچھ سوال حاضر ہیں آپ سب کے لیے ۔

محفل پر آپکو کیا پسند ہے؟

*پڑھنا

* ٹاپک پوسٹ کرنا

* کمنٹ دینا

*محفل کا وہ کونسا سیکشن ہے جس کا وزٹ کیے بغیر آپ رہ نہیں سکتے اور کس ممبر کے جواب/کمنٹ پڑھنے میں بہت مزا آتا ہے ؟

*محفل پر ایسا لمحہ جب خود پر رشک آیا ہو؟

*کوئی ایسا لمحہ جب محفل سے بھاگ جانے کو دل کیا ہو؟

کوئی ایسا پل جب بہت شرمندگی ہوئی ہو؟

*وہ تھریڈ جو آپ بار بار پڑھنا چاہیں۔ ایسا تھریڈ جو آپ کے لیے بہت خاص ہو؟

*محفل کی آپکی نظر میں کیا اہمیت ہے؟

*محفل میں آپ پہلے دن کیسے تھے اور اب کیسے ہیں۔ محفل میں رہتے ہوئے آپ میں کیا کیا تبدیلیاں آئیں اور آپ نے کیا کیا سیکھا؟دوسرے معنوں میں محفل کی آپکی زندگی مین کیا اہمیت ہے ؟

*محفل کو تین الفاظ میں آپ کیسے بیان کریںگے

*کوئی سے تین ممبرز جن سے لڑنے میں مزا آتا ہے؟

*اب تک کس ممبر سے فون پر بات ہو چکی ہے؟

*اگر کسی ممبر کا کچھ چرانے کا موقع دیا جائے تو آپ کیا چرائینگے؟

*کس کا نک بہت پسند ہے؟

*محفل کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے کچھ تجاویز؟

(کیا کوئی نیا سیکشن اور ہونا چاہیے اور کونسا سیکشن نہیں ہونا چاہیے ۔ یا کس سیکشن کو merge کرنا چاہیے؟)

*محفل کے لیے آپکا آٹوگراف؟
چاہیں تو اپنے دستخظ کے ساتھ پوسٹ کریں یا پھر کسی قول یا پیغام کی صورت میں۔

تعبیر

محفلین
آپ کا بھی شکریہ ماوراء کہ آپ کی وجہ سے ہی یہ ہو پایا :)

کوئز ڈے تو تب منائیں گے جب کوئی انکے جواب دیگا :(
 
شمشاد

لائبریرین
از تعبیر

محفل پر ہم میں سے کسی کو یہاں ایک سال تو کسی کو تین سال تو کسی کو کچھ ماہ اور کسی کو کچھ دن ہوئے ہیں۔ اور اس دورانیے میں کچھ لمحے اور پل ہم سب کے لیے بہت یادگار رہے ہونگے ۔ ان بیتے ہوئے دنوں میں بہت سے خوشگوار پل ہمارے لیے انمٹ یاد بن گئے ہونگے۔ ایسی ہی یادوں کو ان پلوں کو کیوں نا ہم ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں۔ امید ہے کہ آپ سب ان لمحوں ان یادوں کو یہاں ضرور محفوظ کرینگے :)

کچھ سوال حاضر ہیں آپ سب کے لیے ۔

محفل پر آپکو کیا پسند ہے؟

*پڑھنا

* ٹاپک پوسٹ کرنا

* کمنٹ دینا

یہ تینوں باتیں پسند ہیں۔

*محفل کا وہ کونسا سیکشن ہے جس کا وزٹ کیے بغیر آپ رہ نہیں سکتے اور کس ممبر کے جواب/کمنٹ پڑھنے میں بہت مزا آتا ہے ؟

بہت سارے زمرے ہیں جہاں میں جاتا ہوں۔ کون ہے جو محفل میں آیا اور الف بے کا کھیل، پھر الفاظ ڈھونڈیں، گمشدہ الفاظ، وغیرہ
اراکین میں سے کس کا نام لکھوں اور کسکا نہ لکھوں۔ ہر ایک اپنی جگہ جگمگاتا ستارہ ہے۔

*محفل پر ایسا لمحہ جب خود پر رشک آیا ہو؟
کئی ایک مواقع آئے، ان میں سے آخری وہ تھا جب میرے چالیس ہزار پیغام ہوئے تھے۔

*کوئی ایسا لمحہ جب محفل سے بھاگ جانے کو دل کیا ہو؟
کبھی نہیں۔

کوئی ایسا پل جب بہت شرمندگی ہوئی ہو؟
کوئی نہیں۔

*وہ تھریڈ جو آپ بار بار پڑھنا چاہیں۔ ایسا تھریڈ جو آپ کے لیے بہت خاص ہو؟
انٹرویو والے دھاگے۔

*محفل کی آپکی نظر میں کیا اہمیت ہے؟
اردو محفل اردو زبان کی ترقی و ترویج میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

*محفل میں آپ پہلے دن کیسے تھے اور اب کیسے ہیں۔ محفل میں رہتے ہوئے آپ میں کیا کیا تبدیلیاں آئیں اور آپ نے کیا کیا سیکھا؟دوسرے معنوں میں محفل کی آپکی زندگی مین کیا اہمیت ہے ؟

پہلے دن کا تو یاد نہیں کہ ڈھائی سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا۔ میری اردو بہت حد تک صحیح ہو گئی ہے۔ اہمیت اس کی یہ ہے کہ کوئی دن ایسا نہیں جب محفل میں نہ آیا ہوں گا۔

*محفل کو تین الفاظ میں آپ کیسے بیان کریںگے
محفل محفل ہے۔ (وہ کہتے ہیں ناں لاہور لاہور اے)

*کوئی سے تین ممبرز جن سے لڑنے میں مزا آتا ہے؟
لڑنا تو نہیں البتہ چھیڑ چھاڑ کہہ سکتےہیں جن میں محسن حجازی سر فہرست ہیں۔

*اب تک کس ممبر سے فون پر بات ہو چکی ہے؟
کئی ایک اراکین سے بات ہو چکی ہے۔ ان کی تعداد بارہ کے قریب ہے

*اگر کسی ممبر کا کچھ چرانے کا موقع دیا جائے تو آپ کیا چرائینگے؟
چوری کرنا بری بات ہے۔ ویسے مجھے معلوم ہوا ہے کہ ماوراء کے پاس تین چار اچھے قسم کے سیل فون ہیں۔

*کس کا نک بہت پسند ہے؟

*محفل کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے کچھ تجاویز؟
فی الحال تو اس کی رفتار کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔

(کیا کوئی نیا سیکشن اور ہونا چاہیے اور کونسا سیکشن نہیں ہونا چاہیے ۔ یا کس سیکشن کو merge کرنا چاہیے؟)

*محفل کے لیے آپکا آٹوگراف؟
محفل کی کامیابی اور ترقی کے لیے ہر وقت دعاگو

چاہیں تو اپنے دستخظ کے ساتھ پوسٹ کریں یا پھر کسی قول یا پیغام کی صورت میں۔
 
arifkarim

معطل
محفل پر آپکو کیا پسند ہے؟
سب کچھ۔ خاص کر اہل علم سے مباحثے کرنا۔ :grin:
*محفل کا وہ کونسا سیکشن ہے جس کا وزٹ کیے بغیر آپ رہ نہیں سکتے اور کس ممبر کے جواب/کمنٹ پڑھنے میں بہت مزا آتا ہے ؟
ٹائپوگرافی اور خطاطی سیکشن، اس میں میری جان ہے۔ محسن حجازی ، شاکرالقادری اورجواد صاحب کے کمنٹس بہت مثالے دار ہوتے ہیں۔ :)
*محفل پر ایسا لمحہ جب خود پر رشک آیا ہو؟
ہاں، جب کسی پوسٹ / تھریڈپر اراکین حد سے زیادہ تعریف کریں۔ ویسے اکثر انکسار پسند رہنے کی کوشش کرتا ہوں، کیونکہ خدا کو انسان پر اپنے آپ پر رشک یا فخر کرنا سخت ناپسند ہے!
*کوئی ایسا لمحہ جب محفل سے بھاگ جانے کو دل کیا ہو؟
ہاں، جب ایک لمبا عرصہ ٹائپوگرافی سیکشن میں پوسٹس نہیں‌ ہو رہیں تھی تو میں یہاں سے بھاگنے لگا تھا۔
کوئی ایسا پل جب بہت شرمندگی ہوئی ہو؟
زیک اور نبیل بھائی اکثر شرمندہ کر دیتے ہیں، لیکن میں برا نہیں مناتا۔ آخر کو وہ ہمارے بڑے ہیں۔
*وہ تھریڈ جو آپ بار بار پڑھنا چاہیں۔ ایسا تھریڈ جو آپ کے لیے بہت خاص ہو؟
میں کسی خاص تھریڈ سے عشق نہیں لڑاتا، البتہ خطاطی، سیاست اور اسلام کے سیکشنز پسندیدہ ہیں۔
*محفل کی آپکی نظر میں کیا اہمیت ہے؟
یونیکوڈ اردو کا بہترین فارم!
*محفل میں آپ پہلے دن کیسے تھے اور اب کیسے ہیں۔ محفل میں رہتے ہوئے آپ میں کیا کیا تبدیلیاں آئیں اور آپ نے کیا کیا سیکھا؟دوسرے معنوں میں محفل کی آپکی زندگی مین کیا اہمیت ہے ؟
پہلا دن تو یاد نہیں، شاید اردو سافٹویرز ڈھونڈتا ڈھونڈتا یہاں پہنچ گیا۔:rolleyes: محفل سے بہت کچھ سیکھا اور ''بڑے'' لوگوں سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ محفل میری روز مرہ کی روٹین میں شامل ہے۔
*محفل کو تین الفاظ میں آپ کیسے بیان کریںگے
نبیل کا کارنامہ!
*کوئی سے تین ممبرز جن سے لڑنے میں مزا آتا ہے؟
میں زیادہ بتاؤں گا: فواد، رضا، ظہور سولنگی، زیک :mad:
*اب تک کس ممبر سے فون پر بات ہو چکی ہے؟
یہ ذاتی سوال ہے۔ شرم نہیں آتی؟
*اگر کسی ممبر کا کچھ چرانے کا موقع دیا جائے تو آپ کیا چرائینگے؟
سب سے پہلے اسکا آئی ڈی چراؤں گا!
*کس کا نک بہت پسند ہے؟
زیک کا۔
*محفل کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے کچھ تجاویز؟
مزید نئے سیکشنز کا اجراء۔ محفل کو خوبصورت اور پر کشش بنانے کیلئے نئے تھیمز ڈیزائن کئے جائیں۔ ہوسٹنگ اسپیڈ بینڈوتھ بڑھائی جائے وغیرہ۔ مختلف فائلز کی ایم بڈنگ بہتر کی جائے۔
(کیا کوئی نیا سیکشن اور ہونا چاہیے اور کونسا سیکشن نہیں ہونا چاہیے ۔ یا کس سیکشن کو merge کرنا چاہیے؟)
ویڈیوز پوسٹنگ کیلئے ایک الگ سیکشن ہونا چاہئے۔
*محفل کے لیے آپکا آٹوگراف؟
ابھی اتنا مشہور نہیں ہوا کہ آٹوگراف دے سکوں۔
 
سجادعلی

محفلین
محفل پر آپکو کیا پسند ہے؟
تمام ادبی سلسلے
*پڑھنا

* ٹاپک پوسٹ کرنا

* کمنٹ دینا
تینوں پسند ہیں
*محفل کا وہ کونسا سیکشن ہے جس کا وزٹ کیے بغیر آپ رہ نہیں سکتے اور کس ممبر کے جواب/کمنٹ پڑھنے میں بہت مزا آتا ہے ؟
ادبی حصہ
*محفل پر ایسا لمحہ جب خود پر رشک آیا ہو؟
ابھی تک تو نہیں آیا
*کوئی ایسا لمحہ جب محفل سے بھاگ جانے کو دل کیا ہو؟
ابھی تک نہیں آیا اور امید ہے آئے گا بھی نہیں۔کیوں سب لوگ بہت اچھے ہیں
کوئی ایسا پل جب بہت شرمندگی ہوئی ہو؟
جی نہیں
*وہ تھریڈ جو آپ بار بار پڑھنا چاہیں۔ ایسا تھریڈ جو آپ کے لیے بہت خاص ہو؟
ادبی حوالے سے شروع کیے گئے تمام۔
*محفل کی آپکی نظر میں کیا اہمیت ہے؟
بلاشبہ ارود سائٹ میں اس کاثانی کوئی نہیں۔یہ دعوی نہیں حقیقت ہے۔تمام موضوعات مکمل ہیں۔

*محفل میں آپ پہلے دن کیسے تھے اور اب کیسے ہیں۔ محفل میں رہتے ہوئے آپ میں کیا کیا تبدیلیاں آئیں اور آپ نے کیا کیا سیکھا؟دوسرے معنوں میں محفل کی آپکی زندگی مین کیا اہمیت ہے ؟
محفل میں پہلے دن میں اسی طرح تھا جیسے کوئی نو آموز ہوتا ہے۔اب اپنا پن محسوس ہوتا ہے اور یہاں آنا ہی پڑتا ہے۔
*محفل کو تین الفاظ میں آپ کیسے بیان کریںگے
پرمغز،پرتاثیر،قابل تقلید
*کوئی سے تین ممبرز جن سے لڑنے میں مزا آتا ہے؟
ابھی تو کسی نے پوچھا ہی نہیں۔
*اب تک کس ممبر سے فون پر بات ہو چکی ہے؟
کسی سے نہیں سوائے خاوربھائی کے جو میرے پہلے سے دوست ہیِن
*اگر کسی ممبر کا کچھ چرانے کا موقع دیا جائے تو آپ کیا چرائینگے؟
محسن حجازی کی مزاح کی حس
*کس کا نک بہت پسند ہے؟
زیک کا
*محفل کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے کچھ تجاویز؟
سردست خو د کو اس کااہل نہیں‌سمجھتا
(کیا کوئی نیا سیکشن اور ہونا چاہیے اور کونسا سیکشن نہیں ہونا چاہیے ۔ یا کس سیکشن کو merge کرنا چاہیے؟)
ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا
*محفل کے لیے آپکا آٹوگراف؟
اس قابل کہاں؟
 
بہت اچھے سوالات ہیں تعبیر آپی۔۔۔! :)

محفل پر آپکو کیا پسند ہے؟

*پڑھنا

* ٹاپک پوسٹ کرنا

* کمنٹ دینا
کوئی موضوع پوسٹ کرنا۔ ویسے اس سے پہلے میں کافی سوچتا ہوں کہ یہ موضوع لوگوں کی توجہ حاصل کر بھی سکے گا یا نہیں۔

*محفل کا وہ کونسا سیکشن ہے جس کا وزٹ کیے بغیر آپ رہ نہیں سکتے اور کس ممبر کے جواب/کمنٹ پڑھنے میں بہت مزا آتا ہے ؟
کھیل کھیل میں۔۔۔ اس زمرے کی تو باقاعدہ حاضری ہوتی ہے کہ یہاں کافی دلچسپ موضوعات ہیں۔ نبیل بھیا کی پوسٹس کا انتظار رہتا ہے۔ محسن بھائی کی تحاریر پڑھنے میں مزا آتا ہے۔

*محفل پر ایسا لمحہ جب خود پر رشک آیا ہو؟
کئی لمحات ہیں شاید۔ جب کسی کام یا بات کو سراہا جائے تو اچھا محسوس ہوتا ہے۔ ہر خوشی اور پریشانی میں محفل کے دوستوں کا ساتھ دینے پر بے حد خوشی ہوتی ہے۔ یہ سب لمحات ہی یادگار ہوتے ہیں۔ جب میں نے ایک فونٹ بنایا تھا اس پر سراہا جانا اور غزلوں کی تعریف۔۔۔ حسین پل :)

*کوئی ایسا لمحہ جب محفل سے بھاگ جانے کو دل کیا ہو؟
ہاں، ابھی پچھلے دنوں جو ڈرامے ہوئے تھے، میں محفل سے بھاگنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہا تھا۔ اففف۔۔۔ بہت خوفناک تھا وہ سب کچھ۔

کوئی ایسا پل جب بہت شرمندگی ہوئی ہو؟
ویسے ایسے پل یاد نہیں رکھنے چاہئیں کہ تکلیف ہوتی ہے۔ :grin:

*وہ تھریڈ جو آپ بار بار پڑھنا چاہیں۔ ایسا تھریڈ جو آپ کے لیے بہت خاص ہو؟
کافی سارے تھریڈ ہیں جن کو پڑھ کر خوشگوار یادیں تازہ ہوجاتی ہیں۔ :)

*محفل کی آپکی نظر میں کیا اہمیت ہے؟
میری زندگی کا اہم حصہ ہے محفل۔ میری دوستیاں، بات چیت، سب کچھ محفل تک ہی محدود ہے۔ اصل زندگی میں تنہا تنہا :lll:

*محفل میں آپ پہلے دن کیسے تھے اور اب کیسے ہیں۔ محفل میں رہتے ہوئے آپ میں کیا کیا تبدیلیاں آئیں اور آپ نے کیا کیا سیکھا؟دوسرے معنوں میں محفل کی آپکی زندگی مین کیا اہمیت ہے ؟
محفل میں پہلے دن کافی محتاط تھا اس لیے کافی بے وقوفانہ باتیں کی تھیں۔ پھر وہ وقت آیا جب بے تکلفانہ اور بے دھڑک لکھنے لگا لیکن نتائج دیکھنے کے بعد ابھی کچھ ہی عرصہ ہوا کہ پہلے سے زیادہ محتاط رہنے کی کوشش کررہا ہوں۔ یہاں میں نے یہ جانا کہ اس پاک وطن کے بہت سے لوگ اپنی زبان اور ملک کے بارے میں اب بھی بے حد حساس اور محبت کرنے والے ہیں۔

*محفل کو تین الفاظ میں آپ کیسے بیان کریں گے
بہترین، بامقصد، خوبصورت۔

*کوئی سے تین ممبرز جن سے لڑنے میں مزا آتا ہے؟
لڑنے میں تو کسی سے مزا نہیں آتا۔ بس ایک زینب ہے جو کبھی زبردستی لڑائی تھوپ دیتی ہے میرے سر۔۔۔۔
اووووووپسسسس :dar:

*اب تک کس ممبر سے فون پر بات ہو چکی ہے؟
ہمممم۔۔۔۔ محب علوی، ظفری، ابوشامل، فہیم، ساجد اقبال، زینب، عبید اللہ، قدیر احمد، شعیب صفدر، شاکر عزیز اورررررر۔۔۔۔ ابھی اتنے ہی یاد آرہے ہیں۔ :grin:

*اگر کسی ممبر کا کچھ چرانے کا موقع دیا جائے تو آپ کیا چرائینگے؟
چراؤں گا تو کچھ نہیں، لیکن یہ چاہوں گا کہ وہ ارکان مجھ سے یہ چیزیں شئیر کریں۔۔۔ نبیل بھیا پروگرامنگ وغیرہ کی انفارمیشن، ، زیک کا ڈھیر سارا علم، محسن بھائی کی شوخی طبع۔۔۔ اورر یہاں ایک رکن تھے بدتمیز، ان کا اندازِ تحریر۔

*کس کا نک بہت پسند ہے؟
نک تو کافی سارے اچھے ہیں۔ "الف عین"، "زیک"، "جیہ" وغیرہ۔۔۔۔

*محفل کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے کچھ تجاویز؟
ہمممم۔۔۔۔ بس کسی طرح رضاکاروں کا اضافہ کیا جانا چاہئے کہ ان کی بہت ضرورت ہے۔

(کیا کوئی نیا سیکشن اور ہونا چاہیے اور کونسا سیکشن نہیں ہونا چاہیے ۔ یا کس سیکشن کو merge کرنا چاہیے؟)
کچھ کہہ نہیں سکتا۔

*محفل کے لیے آپکا آٹوگراف؟
چاہیں تو اپنے دستخظ کے ساتھ پوسٹ کریں یا پھر کسی قول یا پیغام کی صورت میں۔
کچھ عرصہ پہلے شاکر بھائی کے دستخط میں ایک جملہ لکھا ہوتا تھا، پتا نہیں اب بھی ہے یا نہیں کہ
Proud to be a Mehfilian
 
ابن علی

محفلین
سجادعلی اور راہبر صاحبان کے جوابات پڑھے۔ ان میں ایک بات مشترک تھی۔ وہ محسن حجازی کی حسَ مزاح۔
محسن حجازی صاحب مقبولیت پر مبارک ہو
 
محسن حجازی

محفلین
ان دوستوں کی محبت ہے وگرنہ صدق دل سے کہتا ہوں کہ بندہ کسی قابل نہیں۔۔۔۔ :(
دیگر ادی تعبیر میں ابھی جواب دیتا ہوں مصروف ہوں کافی۔
والسلام،
محسن۔
 
مغزل

محفلین
محفل پر ہم میں سے کسی کو یہاں ایک سال تو کسی کو تین سال تو کسی کو کچھ ماہ اور کسی کو کچھ دن ہوئے ہیں۔ اور اس دورانیے میں کچھ لمحے اور پل ہم سب کے لیے بہت یادگار رہے ہونگے ۔ ان بیتے ہوئے دنوں میں بہت سے خوشگوار پل ہمارے لیے انمٹ یاد بن گئے ہونگے۔ ایسی ہی یادوں کو ان پلوں کو کیوں نا ہم ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں۔ امید ہے کہ آپ سب ان لمحوں ان یادوں کو یہاں ضرور محفوظ کرینگے :)

بہت بہت شکریہ تعبیر جی۔۔۔۔۔۔

کچھ سوال حاضر ہیں آپ سب کے لیے ۔

بندہ بھی حاضر ہے۔

محفل پر آپکو کیا پسند ہے؟

*پڑھنا

جی ہاں پڑھنا

* ٹاپک پوسٹ کرنا

* کمنٹ دینا

*محفل کا وہ کونسا سیکشن ہے جس کا وزٹ کیے بغیر آپ رہ نہیں سکتے اور کس ممبر کے جواب/کمنٹ پڑھنے میں بہت مزا آتا ہے ؟

وہ سیکشن ہے الف ب پ کا کھیل اور ممبر ۔۔۔۔۔۔ محسن حجازی

*محفل پر ایسا لمحہ جب خود پر رشک آیا ہو؟
جس دن میں نے یہاں اپنے نام کا اندراج کروایا تھا۔۔۔۔۔
جیسے میرے ارمانوں کو تعبیر مل گئی تھی اس دن تو۔۔۔۔۔۔
اور اس کے بعد ہردن عید اور ہر رات شبِ برات۔۔

*کوئی ایسا لمحہ جب محفل سے بھاگ جانے کو دل کیا ہو؟
کوئی ایسا پل جب بہت شرمندگی ہوئی ہو؟

دونوں سوالوں کا ایک جواب ۔۔
جب فورم کی ایک محترمہ نے مجھے سخت سست کہا تھا
اور مجھے مذکورہ تھریڈ سے اپنے تمام مراسلات حذف کرنے پڑے تھے۔

*وہ تھریڈ جو آپ بار بار پڑھنا چاہیں۔ ایسا تھریڈ جو آپ کے لیے بہت خاص ہو؟

فونٹس کی تشکیل اور شعر و سخن

*محفل کی آپکی نظر میں کیا اہمیت ہے؟

دو قالب یک جان۔۔۔۔۔۔۔

*محفل میں آپ پہلے دن کیسے تھے اور اب کیسے ہیں۔ محفل میں رہتے ہوئے آپ میں کیا کیا تبدیلیاں آئیں اور آپ نے کیا کیا سیکھا؟دوسرے معنوں میں محفل کی آپکی زندگی میں کیا اہمیت ہے ؟

میری شخصیت میں 75 فیصد تبدیلی آئی ہے ۔۔ میرا غصہ کم ہوگیا ہے، علم میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔
محبت کرنے والے ایسے میسر ہیں جیسے میں کسی جنتِ دوستاں میں ہوں

*محفل کو تین الفاظ میں آپ کیسے بیان کریں گے

اردو ، فروغ ، دوست

*کوئی سے تین ممبرز جن سے لڑنے میں مزا آتا ہے؟

محسن حجازی ، ہمت علی، شمشاد صاحب
(واضح رہے کہ یہ علمی مباحثے کے تحت ہے)

*اب تک کس ممبر سے فون پر بات ہو چکی ہے؟

محسن حجازی، خرم شہزاد خرم، فاتح الدین، ایم اے راجہ ، شکاری، اور ۔۔۔۔۔۔۔۔ سب بتادوں کیا۔۔؟

*اگر کسی ممبر کا کچھ چرانے کا موقع دیا جائے تو آپ کیا چرائینگے؟

جیہ جی جی ، وارث صاحب اور الف عین صاحب کی محبتیں

*کس کا نک بہت پسند ہے؟

جیہ، ابو کاشان، ابوشامل، الف عین

*محفل کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے کچھ تجاویز؟

ان پیج کی طرز پر نوری نستلیق فونٹ کی تنصیب کی جائے ۔۔ دستخط میں تصویر کی اجازت،
اپنے مراسلات کے جوابات کی تلاش اور نہ پڑھے ہوئے مراسلات کی تلاش کی مزید سہولت۔
کسی بھی تھریڈ میں متعلقہ مراسلات کی بجائے نوک جھونک سے پرہیز۔

(کیا کوئی نیا سیکشن اور ہونا چاہیے اور کونسا سیکشن نہیں ہونا چاہیے ۔ یا کس سیکشن کو merge کرنا چاہیے؟)

اس بارے میں کچھ عرض کرنے سے قاصر ہوں۔

*محفل کے لیے آپکا آٹوگراف؟
چاہیں تو اپنے دستخظ کے ساتھ پوسٹ کریں یا پھر کسی قول یا پیغام کی صورت میں۔

ماشا اللہ

بہت بہت شکریہ
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
محفل پر ہم میں سے کسی کو یہاں ایک سال تو کسی کو تین سال تو کسی کو کچھ ماہ اور کسی کو کچھ دن ہوئے ہیں۔ اور اس دورانیے میں کچھ لمحے اور پل ہم سب کے لیے بہت یادگار رہے ہونگے ۔ ان بیتے ہوئے دنوں میں بہت سے خوشگوار پل ہمارے لیے انمٹ یاد بن گئے ہونگے۔ ایسی ہی یادوں کو ان پلوں کو کیوں نا ہم ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں۔ امید ہے کہ آپ سب ان لمحوں ان یادوں کو یہاں ضرور محفوظ کرینگے :)

کچھ سوال حاضر ہیں آپ سب کے لیے ۔

محفل پر آپکو کیا پسند ہے؟

*پڑھنا
ُپڑھنا پسند ہے یہاں‌پڑھنے کے لیے بہت کچھ ہے اس لے دل کرتا ہے بس پڑھتے ہی رہو* ٹاپک پوسٹ کرنا
لکھنا پسند ہے وہ اس لے کے میں لکیر کا فقیر ہوں اگر مجھے لکھنے کے لیے کچھ دیا جائے تو لکھ کر ارسال کر سکتا ہوں

* کمنٹ دینا
کمنٹ دنیا اچھا نہیں‌ لگتا کیوں کے میں اس قابل نہیں‌ہوں

*محفل کا وہ کونسا سیکشن ہے جس کا وزٹ کیے بغیر آپ رہ نہیں سکتے اور کس ممبر کے جواب/کمنٹ پڑھنے میں بہت مزا آتا ہے ؟
اصلاح سحن ایسا سیکشن ہے جس پر میں‌ محفل پر آنے کے بعد جاتا ہوں یہی تو سیکشن ہے جس کی وجہ سے محفل پر آنا پڑا مجھے وارث صاحب اور الف عین صاحب کی رائے پڑھنے کا مزا آتا ہے

*محفل پر ایسا لمحہ جب خود پر رشک آیا ہو؟

یہاں جب شاعر کے بارے بہت کچھ پڑھا اور اصلاح سحن پر اپنی شاعری کی اصلاح دیکھی تو بہت خوشی ہوئی
*کوئی ایسا لمحہ جب محفل سے بھاگ جانے کو دل کیا ہو؟

جی ہاں ایک دفعہ ایسا ہوا تھا جب زینب نے کہا تھا میں‌ تمہاری بارات جہلم سے پہلے روک لوں گی:grin:
کوئی ایسا پل جب بہت شرمندگی ہوئی ہو؟

ایسا کوئی پل نہیں آیا جب مجھے شرمندگی ہوئی ہو محفل پر محفل کے علاوہ بہت دفعہ شرمندگی ہوئی ہے
*وہ تھریڈ جو آپ بار بار پڑھنا چاہیں۔ ایسا تھریڈ جو آپ کے لیے بہت خاص ہو؟

جی ہاں 1 نہیں‌ 2 نہیں 3 ہیں وہ بھی اصلاح سخن پر دو محم امین نے شروع کیے ہیں اور ایک وارث صاحب نے ویسے بھی مجھے جو دھاگہ پسند آتا ہے میں اس کا پرنیٹ لے لیتا ہوں اور گھر لے جاتا ہوں پھر پڑھتا ہی رہتا ہوں:grin:
*محفل کی آپکی نظر میں کیا اہمیت ہے؟

*محفل میں آپ پہلے دن کیسے تھے اور اب کیسے ہیں۔ محفل میں رہتے ہوئے آپ میں کیا کیا تبدیلیاں آئیں اور آپ نے کیا کیا سیکھا؟دوسرے معنوں میں محفل کی آپکی زندگی مین کیا اہمیت ہے ؟

مجھے میں بہت تبدیلی آئی ہے الف عین صاحب نے بھی ایک دفعہ کہا تھا خرم تم میں بہتری آ رہی ہے وارث صاحب نے کہا تھا خرم تو ٹھیک سمت جا رہے ہو اس سے زیادہ تبدیلی کیا ہوسکتی ہے بہت کچھ سیکھا ہے اور سیکھ رہا ہوں
*محفل کو تین الفاظ میں آپ کیسے بیان کریںگے
آئی لو یو

(یہ میں نے محفل کو کہا ہے:grin:)

*کوئی سے تین ممبرز جن سے لڑنے میں مزا آتا ہے؟
زینب آپی سے اس کے علاوہ ابھی کسی سے لڑائی ہی نہیں‌ہوئی یا تعبیر آپی سے ایک دو دفعہ ہوئی ہے :grin:

*اب تک کس ممبر سے فون پر بات ہو چکی ہے؟

سب سے پہلے ایم اے راجا صاحب سے محفل پر آنے سے پہلے بھی بات تھی فون پر ، محمد وارث صاحب سے ۔ ایم بلال صاحب سے ، م م مغل صاحب سے پیاری بوچھی صاحبہ سے ، الف نظامی صاحب سے ، اس کے علاوہ یادنہیں ہے یا شاہداور کسی سے نہیں‌ہوئی اب الف عین صاحب سے جلد ہی انشاءاللہ بات ہو گی
*اگر کسی ممبر کا کچھ چرانے کا موقع دیا جائے تو آپ کیا چرائینگے؟ میں ایک نہیں‌پھر دو ممبرز کے دماغ چُراؤں گا الف عین اور وارث صاحب کے

*کس کا نک بہت پسند ہے؟

الف نظامی صاحب کا نک بہت پسند ہے
*محفل کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے کچھ تجاویز؟
یہ تو میرے حساب میں بہت ہی اچھی اور بہتر ہے تجاویز میں‌کیا دوں

(کیا کوئی نیا سیکشن اور ہونا چاہیے اور کونسا سیکشن نہیں ہونا چاہیے ۔ یا کس سیکشن کو merge کرنا چاہیے؟)

سب سیکشن بہت اچھے ہیں
*محفل کے لیے آپکا آٹوگراف؟
چاہیں تو اپنے دستخظ کے ساتھ پوسٹ کریں یا پھر کسی قول یا پیغام کی صورت میں۔

کسی دوسرے کی پرشان دیکھ کر اپنی پرشانی کو چھوڑ دو اور اس کی پرشانی دور کرنے کی سوچو
 
سجادعلی

محفلین
ان دوستوں کی محبت ہے وگرنہ صدق دل سے کہتا ہوں کہ بندہ کسی قابل نہیں۔۔۔۔ :(
دیگر ادی تعبیر میں ابھی جواب دیتا ہوں مصروف ہوں کافی۔
والسلام،
محسن۔

میں سوچ رہا تھا اگر آپ باضابطہ مزاح لکھنا شروع کریں(مضامین اورشاعری کی صورت) تو اردو پڑھنے والوں کا بھلا ہوگا۔ آپ میں یہ خوبی بہت زیادہ ہے۔
شکریہ
 
محسن حجازی

محفلین
میں سوچ رہا تھا اگر آپ باضابطہ مزاح لکھنا شروع کریں(مضامین اورشاعری کی صورت) تو اردو پڑھنے والوں کا بھلا ہوگا۔ آپ میں یہ خوبی بہت زیادہ ہے۔
شکریہ

شکریہ سجاد علی!
میں اس بارے میں واقعی سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں کہ کئی احباب نے اس طرف توجہ دلائی ہے۔:)
 
محفل پر آپکو کیا پسند ہے؟
پڑھنا اور پڑھانا
*محفل کا وہ کونسا سیکشن ہے جس کا وزٹ کیے بغیر آپ رہ نہیں سکتے ؟
ٹائپو گرافی اور خطاطی کا سیکشن
محفل پر ایسا لمحہ جب خود پر رشک آیا ہو؟
خود پر تو کبھی رشک نہیں آیا لیکن بعض دوستوں کے پوسٹس دیکھ کر ان پر رشک آتا ہے مجھے
کوئی ایسا لمحہ جب محفل سے بھاگ جانے کو دل کیا ہو؟
جب کئی مہینے ٹائپوگرافی اور خطاطی کے سیکشن میں پوسٹ نہیں ہوا تو بھاگ جانے کو جی ہوا
کوئی ایسا پل جب بہت شرمندگی ہوئی ہو؟
اللہ کے فضل سے ایسا لمحہ نہیں آیا ابھی تک
*وہ تھریڈ جو آپ بار بار پڑھنا چاہیں۔ ایسا تھریڈ جو آپ کے لیے بہت خاص ہو؟
ٹائپوگرافی اور خطاطی کے سارے تھریڈ بار بار پڑھنا چاہتا ہوں
محفل کی آپکی نظر میں کیا اہمیت ہے؟
جیسے جسم کیلئے روح
محفل میں آپ پہلے دن کیسے تھے اور اب کیسے ہیں۔ محفل میں رہتے ہوئے آپ میں کیا کیا تبدیلیاں آئیں اور آپ نے کیا کیا سیکھا؟دوسرے معنوں میں محفل کی آپکی زندگی مین کیا اہمیت ہے ؟
پہلے دن تو بہت عجیب سے تھے لیکن اب تو محفل کے بغیر دن نہیں گذرتا
محفل کو تین الفاظ میں آپ کیسے بیان کرینگے؟
نمبر ایک محفل
اب تک کس ممبر سے فون پر بات ہو چکی ہے؟
کئی ممبرز سے جن سے بات ہوئی ہے وہ خود سمھج لیں گے
اگر کسی ممبر کا کچھ چرانے کا موقع دیا جائے تو آپ کیا چرائینگے؟
انکا علم چراونگا جو کہ چرایا بھی نہیں‌جاسکتا
کس کا نک بہت پسند ہے؟
نبیل بھائی کا نک انکے نک سے مجھے رشک آتا ہے کہ کاش میں بھی نبیل بھائی کی طرح اردو کیلئے کوئی بڑا کام سر انجام دیسکتا
محفل کے لیے آپکا آٹوگراف؟
ابھی اس لائق نہیں ہوا میں کہ محفل کیلئے آٹو گراف دیسکوں
 
ماوراء

محفلین
بہت خوب۔ سبھی کے جواب پڑھ کر اچھا لگا۔

مغل صاحب، سست کس نے کہا تھا؟ لوگ تو بہت کچھ کہہ دیتے ہیں، دل پر نہیں لینا چاہیے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محفل پر آپکو کیا پسند ہے؟

*پڑھنا

* ٹاپک پوسٹ کرنا

* کمنٹ دینا

مجھے اپنی پسند کے موضوعات پوسٹ کرنا پسند ہے۔ دوسروں کی پوسٹس بھی پڑھتا ہوں اور ان پر تبصرے بھی کرتا ہوں۔

*محفل کا وہ کونسا سیکشن ہے جس کا وزٹ کیے بغیر آپ رہ نہیں سکتے اور کس ممبر کے جواب/کمنٹ پڑھنے میں بہت مزا آتا ہے ؟

یہاں پر ڈیویلپمنٹ اور پراجیکٹس کے زمرہ جات پر ہی میں سرگرم رہتا ہوں۔ مجھے محسن، تعبیر اور جویریہ کے تبصرے پسند ہیں۔

*محفل پر ایسا لمحہ جب خود پر رشک آیا ہو؟

یکم جولائی 2005، جب محفل فورم سیٹ اپ کرنے کا تجربہ کامیاب رہا۔ اس کے بعد فورم پر جب بھی باصلاحیت اور صاحب علم لوگ شمولیت اختیار کرتے ہیں تو مجھے بے پناہ خوشی ہوتی ہے۔

*کوئی ایسا لمحہ جب محفل سے بھاگ جانے کو دل کیا ہو؟

بھاگنے کا دل تو کبھی نہیں کیا، البتہ میری ایک طویل عرصے سے کوشش ہے کہ فورم کی نظامت کا کوئی متبادل بندوبست کر سکوں لیکن اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

کوئی ایسا پل جب بہت شرمندگی ہوئی ہو؟

فورم پر ایسا کوئی لمحہ یاد نہیں ہے، اور عام زندگی میں کوئی نہ کوئی واقعہ پیش آ جاتا ہے۔

*وہ تھریڈ جو آپ بار بار پڑھنا چاہیں۔ ایسا تھریڈ جو آپ کے لیے بہت خاص ہو؟

میرے لیے خاص تھریڈ وہ ہیں جن میں ان سوفٹویر کے اجرا کا اعلان کیا گیا ہے جو اردو کمپیوٹنگ کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ البتہ میرا فیورٹ تھریڈ وہ ہے جس میں میں نے محب علوی کا تعارف لکھا تھا۔ :)

*محفل کی آپکی نظر میں کیا اہمیت ہے؟
*محفل میں آپ پہلے دن کیسے تھے اور اب کیسے ہیں۔ محفل میں رہتے ہوئے آپ میں کیا کیا تبدیلیاں آئیں اور آپ نے کیا کیا سیکھا؟دوسرے معنوں میں محفل کی آپکی زندگی مین کیا اہمیت ہے ؟

محفل فورم رات کے وقت سیٹ اپ ہوئی تھی، اور وہ رات بہت حسین تھی۔ :) محفل فورم کی وجہ سے مجھ میں جو تبدیلی آئی ہے اس کے بارے میں میں نے اس کی پہلی سالگرہ پر لکھا تھا کہ محفل فورم میری جاگتی حالت میں میرے حواسوں پر چھائی رہتی ہے، اور بعض اوقات نیند کی حالت میں بھی۔ :)

*محفل کو تین الفاظ میں آپ کیسے بیان کریں گے؟

اردو کا نخلستان

*کوئی سے تین ممبرز جن سے لڑنے میں مزا آتا ہے؟

میں، اور کسی سے لڑوں، کیسی باتیں کرتی ہیں آپ؟ :)

*اب تک کس ممبر سے فون پر بات ہو چکی ہے؟

مجھے مختلف لوگوں کے فون آتے رہتے ہیں جس میں وہ ایک دوسرے کی شکایت کرتے ہیں کہ فلانے کو سنبھال لو، اس نے میری چٹیا کھینچ لی ہے۔ :grin:

*اگر کسی ممبر کا کچھ چرانے کا موقع دیا جائے تو آپ کیا چرائینگے؟

:confused::confused:

*کس کا نک بہت پسند ہے؟

سیدہ شگفتہ
مہوش علی

*محفل کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے کچھ تجاویز؟

(کیا کوئی نیا سیکشن اور ہونا چاہیے اور کونسا سیکشن نہیں ہونا چاہیے ۔ یا کس سیکشن کو merge کرنا چاہیے؟)

محفل فورم کو بہتر بنانے کے لیے میرے ذہن میں ایک روڈ میپ ہے۔ اس پر وقت کے ساتھ ساتھ عمل کرتا رہوں گا۔ محفل فورم کا تشخص وقت کے ساتھ ساتھ ارتقاء پذیر ہوتا رہتا ہے۔ میں اپنی تحقیق اور دوسروں کے مشوروں کی روشنی میں اس میں تبدیلیاں لاتا رہتا ہوں۔
محفل فورم میں کئی نئے سیکشنز کی ضرورت ہے۔ لیکن کوئی سیکشن شروع کرنے سے پہلے یہ اطمینان کرنا ضروری ہوتا ہے کہ اس میں خاطرخواہ ایکٹیویٹی پائی جائے گی۔ میرا ارادہ ایک آرکائیو سیکشن تشکیل دینے کا بھی ہے جہاں کچھ پرانی فورمز کو مقفل کرکے مننقل کر دیا جائے گا۔

*محفل کے لیے آپکا آٹوگراف؟
چاہیں تو اپنے دستخظ کے ساتھ پوسٹ کریں یا پھر کسی قول یا پیغام کی صورت میں۔

تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں
تو کانٹوں سے الجھ کر جینے کی خو کر لے

یہ میری والدہ کا پسندیدہ شعر ہے۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
نبیل:
تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں
تو کانٹوں سے الجھ کر جینے کی خو کر لے
یہ شعر ں ہوگا:
تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں
تو کانٹوں سے الجھ کر زندگی کرنےکی خو کر لے
 
Top