ہمارے ذمہ جوابات رہتے تھے۔ سو پہلے تو جو میں آئی کے جواب دے دیں تاہم ہمت نہ ہوئی سو جوابات دے رہے ہیں۔
محفل پر آپکو کیا پسند ہے؟
*پڑھنا
بہت کم
* ٹاپک پوسٹ کرنا
بہت کم
* کمنٹ دینا
ہم یہی کرتے ہیں۔ کسی کی غزل پر دھاوا بول دیا، کسی کو کوئی غلطی پکڑ کر شروع ہو گئے
*محفل کا وہ کونسا سیکشن ہے جس کا وزٹ کیے بغیر آپ رہ نہیں سکتے اور کس ممبر کے جواب/کمنٹ پڑھنے میں بہت مزا آتا ہے ؟
ہم جدت کے قائل ہیں سو فقط جدید پیغامات دیکھتے ہیں۔ شاکر عزیر کے پیغامات پڑھنے سے تعلق رکھتےہیں، طنز میں جواب نہیں۔ پھر شمشاد بھائی ہوئے۔ مجھے تو شمشاد بھائی آڑے ہاتھوں لیتے ہیں اور مجھے اچھا لگتا ہے ان سے نوک جھونک کرنا۔
ظفری بھائی کا ایک ذاتی پیغام بہت مزے کا تھا اس کے بعد سے صحرا نوردی میں گم ہیں۔
*محفل پر ایسا لمحہ جب خود پر رشک آیا ہو؟
حالیہ طور پر بہت سے احباب نے میرے شگفتہ پیغامات کی تحسین کی، مجھے محسوس ہوا کہ یہ بھی میری شخصیت کا ایک پہلو تھا جو مجھ ہی سے اوجھل رہا۔
*کوئی ایسا لمحہ جب محفل سے بھاگ جانے کو دل کیا ہو؟
ایک دو بار۔
کوئی ایسا پل جب بہت شرمندگی ہوئی ہو؟
قسیم حیدر کو ایک دھاگے پر میں خاتون کہہ بیٹھا۔ نبیل بھائی نے کہا محسن کسی اور کی بات ہو رہی ہے۔ بس پھر میں نے فوری بات سنبھالی کہ جناب معذرت یہ تو وہ۔۔۔ لیکن شمشاد بھائی تھے عین سر پر۔۔۔ انہوں نے فرمایا کہ کوئی بات نہیں اس عمر میں ہری ہری ہی سوجھتی ہے۔
بس ان کے اس تبصرے سے شرمندگی کافور ہو گئی
درپردہ انہوں نے میری حمایت کی لیکن بڑے طریقے سے کھال بھی کھینچی
*وہ تھریڈ جو آپ بار بار پڑھنا چاہیں۔ ایسا تھریڈ جو آپ کے لیے بہت خاص ہو؟
ایسا تو کوئی نہیں شاید۔۔۔
*محفل کی آپکی نظر میں کیا اہمیت ہے؟
بہت اہمیت ہے۔ میں اپنے تاثر image کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں۔ خدا نخواستہ اگر میرے تاثر کو نقصان پہنچا تو شاید محفل چھوڑ جاؤں گا۔ ویسے یہ محفل کے لیے ہی نہیں، ہر جگہ کے لیے درست ہے، میں اپنے تاثر کے بارے میں بہت حساس ہوں۔
*محفل میں آپ پہلے دن کیسے تھے اور اب کیسے ہیں۔ محفل میں رہتے ہوئے آپ میں کیا کیا تبدیلیاں آئیں اور آپ نے کیا کیا سیکھا؟دوسرے معنوں میں محفل کی آپکی زندگی مین کیا اہمیت ہے ؟
پہلے دن خاموش تھا، سرکاری حیثیت میں تھا، بات چیت کا انداز اور تھا۔ بعد میں مستعفی ہونے کے بعد حیثیت بدل گئی۔ تعبیر کے جوائن کرنے کے بعد میں نے پہلی دفعہ تکنیکی دھاگوں کے علاوہ ادھر ادھر بھی دیکھنا شروع کیا وگرنہ ایسا نسبتا کم ہوتا تھا۔ یوں مہوش علی مجھے لے کر آئیں اور تعبیر نے مجھے مزید تعارف دیا۔
*محفل کو تین الفاظ میں آپ کیسے بیان کریںگے
مہذب، رنگین، خوبصورت۔
*کوئی سے تین ممبرز جن سے لڑنے میں مزا آتا ہے؟
لڑنا تو نہیں کہہ سکتے نوک جھونک کہہ لیجئے
شمشاد بھائی، قبلہ و کعبہ مغل صاحب۔ اور تیسرا۔۔۔ کون ہے بھئی خود سامنے آ جائے!
ویسے کافی شروع میں جیا راؤ سے بھی بہت خوب نوک جھونک رہی۔
*اب تک کس ممبر سے فون پر بات ہو چکی ہے؟
محب علوی کے علاوہ بہت سوں سے ہو چکی ہے۔ محب علوی کا ذکر اس واسطے لازم ٹھہرا کہ اگر کوئی رکن کہتا ہے کہ اس نے محب علوی سے بات نہیں کی تو کہا جا سکتا ہے کہ وہ ٹیلی فون کی ایجاد سے ابھی تک آگاہ نہیں۔
ویسے نبیل بھائی کی آواز بہت خوبصورت ہے۔ فرخ بھائی سے بھی بات ہوئی ہے، ان کی آواز بھی بہت ہی اچھی ہے۔
*اگر کسی ممبر کا کچھ چرانے کا موقع دیا جائے تو آپ کیا چرائینگے؟
مشکل سوال۔۔۔
اتنا کچھ چرانے کو جی کرتا ہے کہ لوٹنے کا لفظ بہتر رہے گا۔
کسی کا حافظہ کسی کا علم۔ چوری نہیں بانٹ لیا جائے تو بہتر ہے۔
ویسے ہم خرم شہزاد کی کچھ غزلیں اپنے نام لگانے کے چکر میں ہیں۔
جیا راؤ کی بھی کچھ غزلیات دراصل ہماری ہیں۔
لاہورکے پرنالوں سے بہہ گئيں اب کراچی سے برآمد ہو رہی ہیں۔
بھئی مذاق ہے برا مت مانئے۔
*کس کا نک بہت پسند ہے؟
سخنور
ماورا (ماورائے عقل
)
سیدہ شگفتہ
سارہ خان (سرخ درخت بھی اچھے ہیں۔
)
ظفری
حجاب
مسٹر در گزر لی
*محفل کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے کچھ تجاویز؟
نہیں کوئی نہیں، البتہ ہوسٹنگ تگڑی ہونی چاہئے رش بڑھ گیا ہے۔
(کیا کوئی نیا سیکشن اور ہونا چاہیے اور کونسا سیکشن نہیں ہونا چاہیے ۔ یا کس سیکشن کو merge کرنا چاہیے؟)
کوئی نہیں۔ محفل میرے لیے ارکان کا مجموعہ ہے میں یہ یہ دیکھتا ہوں کہ کون آ رہا ہے کون نہیں آ رہا موضوعات کے حوالے لے کبھی نہیں سوچا۔
*محفل کے لیے آپکا آٹوگراف؟
چاہیں تو اپنے دستخظ کے ساتھ پوسٹ کریں یا پھر کسی قول یا پیغام کی صورت میں۔
آٹو گراف کے تو قابل نہیں ہم تاہم اتنا ضرور کہیں گے کہ جاگتی آنکھوں سے بھی خواب دیکھئے۔
باقی دستخط تو ہم کر سکتے نہیں نشان انگوٹھا جلد پیش کرتے ہیں۔
اگرکچھ برا لگے تو پیشگی معذرت،