یہ خوبصورت دھاگہ نظروں سے آج گزرا اور اتنی محنت سے سوالات تیار کرنے پر تعبیر صاحبہ کو شاباش دینے کا دل چاہا تو یہ شاباش قبول کیجیے اور جوابات ملاحظہ کیجیے۔
محفل پر آپکو کیا پسند ہے؟
*پڑھنا
* ٹاپک پوسٹ کرنا
* کمنٹ دینا
لے دے کر ایک کمنٹ دینا ہی رہ جاتا ہے، پڑھنے کی فرصت نہیں ہوتی اور ٹاپک پوسٹ کرنے کی اہلیت نہیں
پھر بھی بساط کے مطابق کچھ پوسٹ کر دیتا ہوں اور فرصت کے مطابق پڑھ لیتا ہوں۔
*محفل کا وہ کونسا سیکشن ہے جس کا وزٹ کیے بغیر آپ رہ نہیں سکتے اور کس ممبر کے جواب/کمنٹ پڑھنے میں بہت مزا آتا ہے ؟
اب کوئی خاص سیکشن نہیں جہاں کوئی کام کی بات ملے وہیں پہنچ جاتا ہوں۔ پہلے سیاست اور اسلام اور عصر حاضر میں ہی پھرتا رہتا تھا بعد ازاں جب دلوں میں کدورتوں کو بڑھتا ہوا دیکھا تو ہاتھ کھینچ لیا اور اب کبھی کبھار ہی وہاں کا رخ کرتا ہوں۔
کمنٹس محسن حجازی، محمد وارث اور خاور بلال کے بہت خوب ہوتے ہيں۔ آخر الذکر آجکل بہت کم دِکھ رہے ہیں۔
*محفل پر ایسا لمحہ جب خود پر رشک آیا ہو؟
دو مرتبہ ایک مرتبہ جب "
جادہ و منزل"مکمل ہوئی اور دوسری مرتبہ جب "
محفل کا ہیڈر" نصب ہوا
*کوئی ایسا لمحہ جب محفل سے بھاگ جانے کو دل کیا ہو؟
ہاں سیاست کے سیکشن کوچھوڑنے سے قبل اس طرح کا خیال آیا تھا لیکن میں نے سیاست کے فورم کو چھوڑ دیا بقیہ محفل کو نہیں
کوئی ایسا پل جب بہت شرمندگی ہوئی ہو؟
مباحث کے دوران جب موضوع سے ہٹ کر بات اور بحث در بحث کی، آج اس کو یاد کر کے شرمندگی ہوتی ہے۔
*وہ تھریڈ جو آپ بار بار پڑھنا چاہیں۔ ایسا تھریڈ جو آپ کے لیے بہت خاص ہو؟
سیاست اور اسلام اور عصر حاضر میں اپنے چند پیغامات ۔
خاص تھریڈ جادہ و منزل،
سنت کی آئینی حیثیت اور اردو محفل ہیڈر
*محفل کی آپکی نظر میں کیا اہمیت ہے؟
شروع میں تو بحث مباحثے سے فرصت نہ ہوتی تھی حالانکہ میں خطاطی کے سافٹویئر کی تلاش میں محفل تک پہنچا تھا لیکن بعد ازاں جب تائب ہوا تو محفل کی اصل اہمیت و قدر کا احساس ہوا۔ بلکہ یوں کہہ لیجیے کہ پہلی مرتبہ اہمیت کا اندازہ تب ہوا ہے جب میں حال ہی میں تقریباً نصف ماہ محفل سے دور رہا۔ واپس آتے ہی دیوانوں کی طرح ٹوٹ پڑا
*محفل میں آپ پہلے دن کیسے تھے اور اب کیسے ہیں۔ محفل میں رہتے ہوئے آپ میں کیا کیا تبدیلیاں آئیں اور آپ نے کیا کیا سیکھا؟دوسرے معنوں میں محفل کی آپکی زندگی مین کیا اہمیت ہے ؟
شروع میں مخصوص دھاگوں پر ہی جاتا تھا اور اب "ملاحظات" میں کچھ "تنوع" آ گیا ہے۔
ذاتی زندگی میں محفل سے دو چیزیں سیکھیں"تحمل" اور "صبر" محفل پر آنے سے قبل میں بہت زیادہ جذباتی تھا اور اس کا اندازہ میری چند پوسٹس سے بھی لگایا جاسکتا ہے لیکن اب سخت سے سخت بات بھی برداشت ہوجاتی ہے اور اس کا کریڈٹ میں مکمل طور پر محفل کو دوں گا۔
عام زندگی میں محفل کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ حالانکہ میری اہلیہ آج تک محفل پر نہیں آئیں لیکن انہیں محفل کے کئی اراکین کے نام یاد ہیں
*محفل کو تین الفاظ میں آپ کیسے بیان کریں گے؟
مرکزِ ترویجِ اردو
*کوئی سے تین ممبرز جن سے لڑنے میں مزا آتا ہے؟
لڑنے کی عادت نہیں مجھے، البتہ کسی زمانے میں qaral کے ساتھ جنگ عظیم سوم ہوئی تھی۔
*اب تک کس ممبر سے فون پر بات ہو چکی ہے؟
سب سے پہلے محب علوی کا نام لوں گا ان سے تو بالمشافہ ملاقات رہی ہے بلکہ کئی ایام پر محیط رہی ہے
اس کے علاوہ عمار ضیاء خان (راہبر) اور محمد علی مکی سے کئی مرتبہ مل چکا ہوں۔ ایک مرتبہ نعمان، شعیب صفدر اور فہیم سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہو چکا ہے۔ خاور بلال سے پرانی یاری ہے، اسے محفل پر میں ہی لایا تھا (اور آج تک پچھتا رہا ہوں
کہ اس نے ایک بھی ڈھنگ کا کام نہ کیا ۔۔۔۔ اوپس۔۔۔۔۔ !! کہیں وہ سن نہ لے) ٹیلی فون پر شاکر عزیز ایک مرتبہ ہم کلام ہوئے تھے وہ سہانی آواز دوبارہ نہیں گونجی ، اس کا آج بھی منتظر ہوں !
*اگر کسی ممبر کا کچھ چرانے کا موقع دیا جائے تو آپ کیا چرائینگے؟
خاور بلال کی جمالیاتی حس (جس کا اظہار ان کا
گرافکس پورٹ فولیو ہے)، مغل صاحب کا الفاظ کا چناؤ اور وارث صاحب کی سخن شناسی
*کس کا نک بہت پسند ہے؟
وہ تمام خواتین جو اپنے اصلی ناموں کے ساتھ یہاں موجود ہیں۔ اصل نام کے ساتھ موجودگی محفل پر ان کے اعتماد کا اظہار ہے۔ (یہ خراج تحسین صرف اصلی ناموں والی خواتین کے لیے ہی ہے
) علاوہ ازیں الف عین (اعجاز اختر صاحب) کا نک
*محفل کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے کچھ تجاویز؟
بہتر بنانے کے لیے یہ ناچیز یہ تجاویز دے کہ یہاں ایک سے بڑھ کرایک "مشورہ خان" اور "مشورہ خانم" موجود ہیں۔
البتہ اتنا ضرور کہوں گا کہ زیادہ سے زیادہ موضوعات کا احاطہ کیا جائے تاکہ محفل ایک متنوع فورم بن سکے۔ اس کے لیے ایک تجویز یہ ہے کہ ہر مہینے کو ایک خاص موضوع کے لیے مختص کیا جائے جیسے جنوری "ماحولیات کا مہینہ" اور اس میں ماحولیات کے حوالے سے اراکین محفل اپنی معلومات کا تبادلہ بھی کریں اور بہتری کے لیے تجاویز بھی جمع کریں۔
کیا کوئی نیا سیکشن اور ہونا چاہیے اور کونسا سیکشن نہیں ہونا چاہیے ۔ یا کس سیکشن کو merge کرنا چاہیے؟
میں تو یہیں کہوں گا کہ گرافکس ڈیزائننگ کے حوالے سے یہاں کوئی سیکشن ہونا چاہیے۔ اگر بن جائے تو میں اس میں مختلف ٹیوٹوریل بھی پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔
*محفل کے لیے آپکا آٹوگراف؟ چاہیں تو اپنے دستخظ کے ساتھ پوسٹ کریں یا پھر کسی قول یا پیغام کی صورت میں۔
تم جیو ہزاروں سال!!!!