ہم بقلم خود اپنے تین ہزاری ہونے کا اعلان کرتے ہیں
عنوان میں چھپے کرب کا اندازہ وہی کرسکتے ہیں جن کو یہ احساس ہو کہ کسی غریب کے دوہزار ہونے پر اسے محفل سے کوئی نہ پوچھے تو اس کے دل پر کیا گزرتی ہے۔
اور مجبوراََ اسے اپنے لئے خود ہی اعلانات کرنے پڑتے ہیں ۔
جی احمد بھائی مجھے خبر تھی ان کے تین ہزار مراسلے مکمل ہونے کی، مگر میں پہلے بھی بتایا تھا،کہ کچھ اراکین کی رائے تھی کہ ایک ہزارمراسلے ہونے کے بعد پانچ ہزار اور پھر دس ،پندرہ بیس ہزار۔۔۔وغیرہ ہوں تومبارکباد کی لڑی کھولنی چاہیے-مجھے یہ رائے اچھی لگی اس لئے میں نے لڑی نہیں بنائی-مجھ کو تو ہوش نہیں اُن (یوسف سلطان بھائی) کو خبر ہو شاید
آپ بنا بھی نہیں سکتے تھے، کہ ادب دوست بھائی نے 3 ہزارویں مراسلے پر یہ لڑی بنائی ہے۔ ان 3000 سے پہلے تو نہیں بنائی جا سکتی تھی۔مبارک ہوبہت بہت ادب دوست بھائی تین ہزاری ہونے پر،آپ کے دو ہزار مراسلوں کا علم نہیں ہے کب مکمل ہوئے،شاید میں اس وقت آیا نہیں تھا محفل میں یا ہوں بھی تو نیا ہونےکی وجہ سے اس طرف دھیان نہیں تھا-
ہاں اگر آپ کے پانچ ہزار مراسلے میرے یہاں ہوتے ہوئے ہوئے توان شاءاللہ آپ کوکسی قسم کے کرب کا سامنا نہیں ہو گا-
جی احمد بھائی مجھے خبر تھی ان کے تین ہزار مراسلے مکمل ہونے کی، مگر میں پہلے بھی بتایا تھا،کہ کچھ اراکین کی رائے تھی کہ ایک ہزارمراسلے ہونے کے بعد پانچ ہزار اور پھر دس ،پندرہ بیس ہزار۔۔۔وغیرہ ہوں تومبارکباد کی لڑی کھولنی چاہیے-مجھے یہ رائے اچھی لگی اس لئے میں نے لڑی نہیں بنائی-
آپ بنا بھی نہیں سکتے تھے، کہ ادب دوست بھائی نے 3 ہزارویں مراسلے پر یہ لڑی بنائی ہے۔ ان 3000 سے پہلے تو نہیں بنائی جا سکتی تھی۔
وہ جلدی بنانے والا کارنامہ بھی ہمارے محترم بھائی ادب دوست کا ہی تھا۔ضروری بھی نہیں ہے!
تاریخ شاہد ہے کہ کچھ احباب کے بیس پچیس مراسلے ابھی باقی تھے اور اُن کے لئے مبارکباد کا دھاگہ بنا۔ باقی کاؤنٹ ڈاؤن مبارکبادی دھاگے میں ہی پورا کیا گیا۔
وہ جلدی بنانے والا کارنامہ بھی ہمارے محترم بھائی ادب دوست کا ہی تھا۔
اور وہ انہوں نے مراسلوں کے بجائے مثبت ریٹنگز دیکھ کر بنا دیا تھا۔
یہ تو زیادتی ہے کہ آپ نے کسی دوسرے کو موقع دئیے بغیر اقدام اٹھا لیا. کتنے ہی لوگ منتظر ہوں گے کہ ابھی آپ کے 3000 ہوں اور دھاگہ بنائیں.
بہرحال 3000 مراسلے مبارک ہوں. بلاشبہ میرے مراسلوں سے بہتر ہی ہوں گے.
سر بہت بہت مبارکباد.... یونہی "مضیحکہ خیز" تبصرتے کرتے رہیں....
اور وہ راحیل فاروق بھائی کی ملاقات کی روداد کی قسط دوم کا انتظار ہے
وضاحتیں....بھائی مذاق کیا ہے بُرا مت مانیے گا، آج کل ویسے ہی محفل میں پتا نہیں چلتا کیا سے کیا ہوجاتا ہے اچانک
واوین کی وضاحت کی ضرورت ہے؟؟بھائی شکریہ
مضحکہ خیز ؟ ہماری دلی خواہش ہے کہ یہ مذاق ہی ہو