مبارکباد ہم بھی آخر یک ہزاری ہو گئے ۔۔۔۔!

متلاشی

محفلین
ہاہاہا۔ آپ جو چاہتے تھے سو چاہتے تھے۔ میں آیا، تو شعر تو کہنے ہی تھے۔ آج تک جتنے "ہزاریوں"، "دو ہزاریوں" وغیرہ وغیرہ کے مبادکبادی دھاگوں میں گیا، کچھ نہ کچھ ضرور کہا۔ بس آپ پر یہ شعر ہوئے۔ مضمون جو بندھا، سچا جھوٹا، وہ فی البدیہہ آمد کا کھیل۔ آپ کا دھاگا تو یادگار بنا دیا نا!!
جی بالکل آپ کی فی البدیہہ اشعار ہمارے دھاگے کو چار چاند لگا دئیے ۔۔۔ بلکہ گہنا دیا ۔۔۔ بلکہ یادگار بنا دیا۔۔۔!
آپ کے احساسات مجھے کچھ یوں لگے ۔۔۔!
رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا۔۔۔۔!​
اب بزرگی والی بات پر بھی شعر ہوں گے۔ ایسا تو ہوتا ہے:
بزرگ مجھ کو پکارا کیے ہیں متلاشی
تو ہے سوال یہی، "میں بزرگ کیسے بنوں؟"​
اگرچہ ساتھ ہی "بر جستگی" کی داد بھی دی​
پہ بات وہ ہی رہی، "میں بزرگ کیسے بنوں؟"​
ابھی بزرگ نہیں ہوں، کہ نوجوان ہوں میں​
یہ بات کیسے کہی؟ - "میں بزرگ کیسے بنوں؟"​
بزرگ ہوں بھی تو شاید وہ "دوسرا" والا​
وہی بلند مقاموں، وہی "دعا" والا​
ارے جناب ۔۔۔آپ تو پہلے ہی سے بزرگ ہیں۔۔۔ ہمارے لئے تو۔۔۔۔ ! باقیوں کا ہمیں نہ پتہ ۔۔۔ !:p
 

شیزان

لائبریرین
congrats.gif
 

متلاشی

محفلین
بہت خوب جناب۔
بہت مبارک ہو۔
لگے رہیے، آپ کو شمشاد بھائی سے جیتنا ہے۔
ٹھیک ہے؟
ارے کیا ہمیں فورم سے کک آوٹ کروانے کیا ارادہ ہے اسامہ بھائی۔۔۔۔! آپ کو علم نہیں ۔۔۔ ایسا سوچنا بھی جرم ہے ۔۔۔۔!:LOL:
ابھی دیکھنا شمشاد بھائی آ کر یہ اعلان کریں گے ۔۔۔!
ہم سا کوئی ہو تو سامنے آئے۔۔۔۔!
بس پھر ہم نے تو ڈر کے مارے چارپائی کے نیچے چھپ جانا ہے ۔۔۔!:p
 
Top