ہم بہت سمجھدار ہیں!!

اکمل زیدی

محفلین
واقعی اس میں تو کوئی شک نہیں سمجھداری تو کوٹ کوٹ بلکے پیس کے بھری ہے ہم میں۔۔۔اس کی تو دنیا معترف ہے اور ۔۔۔بھولے نہ بنیں ۔۔۔۔کچھ کچھ تو آپ کہ بھی اندازہ ہے۔۔۔وہ الگ بات ہے کے آپ کا منہ نہیں کھلتا تعریف کو۔۔ابھی بھی دل دل میں کہہ رہے ہونگے ۔۔ظالم کہتا تو ٹھیک ہی ہے۔۔۔خیر کوئی بات نہیں ۔۔۔وہ کیا شعر ہے کہ "حقیقت چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے کہ خوشبو آنہیں سکتی کاغذ کے پھولوں سے"۔۔
بات دراصل کچھ یوں ہے کے آج آپ کہ حال ہی میں اپنا ایک سمجھداری کا واقعہ سنانا مقصود ہے بات تو ایک جملے کے لطائف میں بھی ہوسکتی تھی مگر ہم نے سوچا کچھ لمبی کر کے بتائیں ویسے بھی لگتا ہے فورم میں سردیاں پہلے شروع ہو گئی ہیں ۔۔۔تو سوچا ۔۔ایک چنگاری ڈال ہی دیں کچھ تو گرما گرمی ہوگی اب کیا پتہ اپنی چنگاری اس سردا سردی کی نظر ہو جائے۔۔۔
ہو ا کچھ یوں کے ہم چور بالکل نہیں ہیں مگر گھرپر اکثر یہ شغل رہتا ہے ۔۔فرج میں سے مٹھائی ۔۔بیٹے کے کو کو مو-بیٹی کے بستے میں سے لیز(چپس) -بیگم کے چھپائ ہوئی گجک-امی کے تکیے کے نیچے سے چھالیہ-اور بھائی کی الماری میں کی سب سے نیچے والی دراز میں چشمے کی کیسنگ والے ڈبے سے بادام -اور بہن کا فیس واش چوری کرنا ہمارا مرغوب مشغلہ ہے ۔۔۔مگر ہماری متانت (بناوٹی) اور سنجیدگی سے مجال کے کوئی پوچھ بھی سکے سوائے بیگم کے ۔۔۔(بس عزت رکھی ہوئی ہے کے سب کے سامنے بھانڈا نہیں پھوڑا ہوا) اور جناب یہ قصہ ہے آخری والے آئٹم کا جو اس واقعے کی وجہ بنا ۔۔تو ہم حسب عادت نظر بچا بچا کر بہن کا لایا ہوا نیا فیس واش استعمال کر رہے تھے چہرے پر نہایت شگفتہ اثرات مرتب کرتا ہوا وہ فیس واش ہمیں بہت بھایا۔۔سوچا چوری چھوڑ کے اپنا ہی لایا جائے مگر پھر سوچا جب ہے تو کیا ضرورت ہے ۔۔۔مگر ایک دن اف وہ ایک دن بلکے ہاں پرسوں شام ہی کی تو بات ہے ۔۔آفس سے گھر پہنچے ایک مجلس میں شرکت کرنے جانا تھا ۔۔۔(آج کل ایام عزا ہیں تو شام کی یہی مصروفیا ت ہیں آج کل) خیر ٹائم کم تھا سب صحن میں بیٹھے تھے نیک کام کو جانا تھا مگر ایک چوری کر کے وہ تھا منہ دھونا تھا اور فیس واش وہیں ایک جگہ تھا صحن والے بیسن کی طرف سوچا رسک لیا جائے پہلے تیار ہوئے۔۔۔پھر منہ دھونے میں ہاتھ دکھانے کی کوشش کی مگر شو مئی قسمت کے بہن کی نظر پڑ گئے تیر کی طرح ہماری طرف آئی ہم نے ہاتھ پیچھے کرلیا کہنے لگی بھائی ہاتھ دکھاؤ اب ہمارا کاٹو تو لہو نہیں کے قریب والا معاملہ تھا۔۔۔خیر وہ ٹیوب سامنے آگئی اور بہن حیرت سے کبھی میرا منہ دیکھا کیے ۔۔سب متوجہ ہو چکے تھے مگر بہن کی اگلے جملے نے ہم پر گھڑوں پانی پھیر دیا۔۔۔بھائی۔۔۔۔۔۔۔یہ میرا ٹوتھ پیسٹ تم ۔۔۔۔۔۔استعمال کرتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔o_O
 
جاسمن

لائبریرین
ایک سادہ خاندانی محبتوں سے گندھی تحریر۔
یہ چوریاں بھی مزے کی ہوتی ہیں۔ جان بوجھ کے کی جاتی ہیں۔ ایسا راز جو کھُل بھی جاتا ہے اکثر۔ لیکن چاہنے والوں کو اپنے چور پہ غصہ کی بجائے پیار ہی آتا ہے۔
اللہ آپ لوگوں کی آپس میں محبتوں کو قائم و دائم رکھے۔نظرِ بد سے پناہ دے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
ایسا ہوجاتا ہے۔
سسرالی گاؤں میں ڈولی پہ ٹوتھ پیسٹ پڑا تھا۔ میں نے برش کرنے کی کوشش کی تو وہ کوئی دوا تھی ٹیوب میں ، جو پٹھوں کے درد میں مالش کے انداز میں لگائی جاتی ہے۔ اُس کی ٹیوب، ٹوتھ پیسٹ کی ٹیوب سے بالکل بلتی جلتی تھی۔ ذائقہ بڑا عجیب سا تھا۔ اور دوا جیسی بُو۔ فوراَََ کُلیاں کیں۔ صاحب کو پتہ چلا تو اُن کے ہاتھ اچھا بھلا لطیفہ آگیا۔:D ابھی بھی کبھی یاد آجائے تو بچوں کو سناتے ہیں۔(شکر ہے کہ گھر میں کسی کو نہیں سُنایا):)
 
جاسمن

لائبریرین
یہ کون سی والی ڈولی تھی ؟
لکڑی کی ایک الماری سی ہوتی ہے۔ جس میں تین اطراف جالی لگی ہوتی ہے۔ بعض میں دو درازیں بھی ہوتی ہیں۔
اس میں کھانا اور دودھ وغیرہ رکھا جاتا ہے۔ فرج سے قبل اِن کا استعمال عام تھا۔ جہاں ابھی موجود ہیں ، فرج کی موجودگی کے باوجود استعمال کی جاتی ہیں۔
پہلے یہ جہیز میں دی جاتی تھی۔
ہماری امی جی اور ممانی جان کی بھی تھیں۔
اب تو نہ سسرال میں رہی اور میکہ میں تو کب کی ختم ہوچکی۔
 
یہ لیں۔ :)

10420214-725550184186676-3194247674911587179-n.jpg

لکڑی کی ایک الماری سی ہوتی ہے۔ جس میں تین اطراف جالی لگی ہوتی ہے۔ بعض میں دو درازیں بھی ہوتی ہیں۔
اس میں کھانا اور دودھ وغیرہ رکھا جاتا ہے۔ فرج سے قبل اِن کا استعمال عام تھا۔ جہاں ابھی موجود ہیں ، فرج کی موجودگی کے باوجود استعمال کی جاتی ہیں۔
پہلے یہ جہیز میں دی جاتی تھی۔
ہماری امی جی اور ممانی جان کی بھی تھیں۔
اب تو نہ سسرال میں رہی اور میکہ میں تو کب کی ختم ہوچکی۔
اردو میں نعمت خانہ کہا جاتا ہے۔
 
ایک دفعہ نہاتے ہوئے شیمپو کی بوتل اٹھائی۔ جب شیمپو نکالا تو کافی مختلف نکلا۔ یہی سمجھ کر چھوڑ دیا کہ شیمپو خراب ہو گیا ہے۔
بیگم کو بتایا تو پتا چلا کہ شیمپو نہیں کنڈیشنر تھا۔
خیر اس میں قصور میرا نہیں لورئیل والوں کا ہے، جنھوں نے ایک ہی رنگ کی، ایک جیسی بوتلیں بنائی ہیں۔ :)
 
فاخر رضا

یہ تو کئی دفعہ ہوا ہے میرے ساتھ. پھر سمجھ آیا کہ سیدھی بوتل اور الٹی بوتل کا فرق کیا ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
کل سے یہ "فیس واش" میرے بھی ذہن میں گھوم رہا تھا سو آج صبح صبح بیوی سے پوچھ ہی لیا کہ یہ فیس واش کیا ہوتا ہے۔ اُس نے بتا تو دیا لیکن ساتھ ہی مشکوک بھی ہو گئی کہ تم کیوں فیس واش کے بارے میں پوچھ رہے ہو یہ تو خواتین استعمال کرتی ہیں۔ اب اسے بڑبڑاتا چھوڑ آیا ہوں لیکن مجھے علم ہے کہ میری جان نہیں چھوٹنی جب تک یہ تھریڈ دکھا نہیں دوں گا۔ :)
 
سید عمران

محفلین
جانسن اینڈ جانسن بے بی شیمپو کی بوتل اٹھائی۔۔۔
شیمپو سر پر لگایا تو جھاگ بننے کے بجائے چکنائی بننے لگی اور ہاتھ اور بال چپڑ چپڑ کرنے لگے۔۔۔
خوشبو بھی مختلف تھی۔۔۔
پانی بہایا تو سر سے پاؤں تک چکنائی کا دریا بہہ گیا۔۔۔
فارغ التحصیل ہوکر بیگم سے ماجرا پوچھا۔۔۔
عقدہ یہ کھلا کہ شیمپو ختم ہوگیا تھا تو بوتل ضائع کرنے کے بجائے اس میں سرسوں کا تیل بھردیا!!!
:cry2::cry2::cry2:
 
:laugh:
 
اکمل زیدی

محفلین
حد کرتے ہو بھائی۔۔۔ کہیں سچ میں ٹوتھ پیسٹ ہی تو نہیں تھا۔
جی بھیا کولگیٹ والوں کا نیا ٹوتھ پیسٹ آیا ہے پہلی نظر میں اور چھپا کر رکھنے پر یہی شک ہو اور اس پر لکھا ہوا optic white ہمارے یقین کا باعث بنا کے یہ کولگیٹ والوں نے نیا فیس واش نکالا ہے ۔۔۔بس پھر آگے کچھ نہیں دیکھا پھر اپنا چہرہ دیکھا تو وہ بھی کچھ نورانی سا لگا ۔۔۔تو بس پھر لگے رہے اور پھر پکڑے بھی گئے تو ایسے جب اصل قصہ بتایا تو بیگم چائے پی رہیں تھیں وہ سب باہر تھی دھسکہ لگنے سے ہنسی کے مارے ۔۔۔ہم نے بھی موقع غنیمت جانا اور اور دو چار دھپ دھپ ۔۔مکے ٹکا دیے۔۔۔ :laughing::laughing:
images
 
Top