محسن حجازی
محفلین
اسلام آباد میں آج صبح جو ہم دفتر کے لیے نکلے تو ہائی وے پر بارش اور تیز سرد ہوا میں بھیگتے آئے۔ راستے میں جھومتے درختوں کو دیکھ کر یہ غزل یاد آئی
بہت پہلے کبھی بچپن میں ہم نے بلیک اینڈ وہائٹ ٹی وی پر سنی تھی۔ ہر گیت یا غزل کے ساتھ کچھ یادویں وابستہ ہوتی ہیں بہرطور اس غزل کے لیے ہم یہ سب پھر کبھی کے لیے اٹھا رکھتے ہیں۔
فاروقی صاحب مقطع قابل غور ہے۔
بہت پہلے کبھی بچپن میں ہم نے بلیک اینڈ وہائٹ ٹی وی پر سنی تھی۔ ہر گیت یا غزل کے ساتھ کچھ یادویں وابستہ ہوتی ہیں بہرطور اس غزل کے لیے ہم یہ سب پھر کبھی کے لیے اٹھا رکھتے ہیں۔
ہم تم ہوں گے بادل ہوگا
رقص میں سارا جنگل ہو گا
وصل کی شب اور اتنی کالی
ان آنکھوں میں کاجل ہو گا
کس نے کیا مہمیز ہوا کو
شاید ان کا آنچل ہو گا
پیار کی راہ پہ چلنے والو
رستہ سارا دلدل ہو گا
کیا ملنا فاروق سے لوگو
ہوگا کوئی پاگل ہوگا
فاروقی صاحب مقطع قابل غور ہے۔