تعارف "ہم تو"

x boy

محفلین
علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خوش آمدید
بہت ہی اچھی خبر ہے انسان کو آخری سانس تک سیکھنے سکھانے کے ماحول میں حصہ لینا چاہیے۔
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
بہت سوچا کہ اپنا تعارف کیا پیش کروں۔کچھ سمجھ نہیں آیا۔۔۔ کوئی ایسی خاص بات نہیں ہے جسے اپنے تعارف میں بیان کر سکوں۔۔۔
:sad2:
اپنے تعارف میں کچھ نہیں لکھنا چاہتی تھی کیونکہ مجھے اپنے بارے میں بات کرنا پسند نہیں۔
جولکھا وہ بہت ہے۔ (y)
 
تلمیذ

لائبریرین
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے۔
آپ کا تعارف بھر پور ہے اور ارادے کافی حوصلہ افزا۔ میں نے ورچوئل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل متعددکمپیوٹر سائنس گریجوئٹوں کو عملی زندگی میں بہت کامیاب ہوتے دیکھا ہے، جن میں سے کئی غیر ممالک میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ امید اور دعا ہے کہ اگر آپ کے حصول علم کے جذبے اسی طرح جوان رہیں، تو کامیابیاں آپ کے قدم بھی چومیں۔ فقط خلوصِ نیت، ثابت قدمی اور بے لوث محنت درکار ہوتی ہے، اور پھر اللہ پاک کسی کی محنت کو رائیگاں نہیں کرتے۔
 
آخری تدوین:
السلام علیکم!

بہت سوچا کہ اپنا تعارف کیا پیش کروں؟؟؟؟
کچھ سمجھ نہیں آیا۔۔۔ کوئی ایسی خاص بات نہیں ہے جسے اپنے تعارف میں بیان کر سکوں۔۔۔
چلئے چند رسمی سی باتیں بتاتی ہوں۔
ابتدائی تعلیم قریبی گورنمنٹ سکول سے حاصل کی۔ اسی سکول کے کمیونٹی ماڈل کالج سے ایف-اے بھی کیا۔ ساتھ ہی قریبی پرائیویٹ سکول میں ٹیچنگ شروع کر دی تھی۔ رفتہ رفتہ بہتر روزگار کی جانب چلتی چلی گئی مگر اپنی تعلیم کو پس پشت ڈالنا پڑا۔ وقت کے بہاؤ کے ساتھ بہتے بہتے گزشتہ برس جب ایک سکول میں اکاؤنٹنٹ کے فرائض انجام دے رہی تھی تو مجھے احساس ہوا کہ اپنی تعلیم کا سلسلہ پھر سے شروع کرنا چاہیے۔ Virtual University of Pakistanسے BSc. Computer Scienceمیں داخلہ لیا۔ فی الوقت دوسرا سمسٹر جاری ہے۔
اردو شاعری نویں جماعت سے شروع کی۔ مگرمحض اپنے لیے۔

اپنے تعارف میں کچھ نہیں لکھنا چاہتی تھی کیونکہ مجھے اپنے بارے میں بات کرنا پسند نہیں۔

ایسی بھی خودنمائی و خودپرستی اچھی نہیں "شزہ"
ہمہ وقت لب کشائی ہو،اور موضوع 'میری ذات'​
سب سے پہلے تو محفل میں خوش آمدید
اچھا لگا آپ کا تعارف پڑھ کر کم ہی خواتین ایسی ہوتی ہیں جو مردوں کے اس معاشرے میں اپنی ہمت اور لگن سے مقام بناتی ہیں آپ کے ارادوں اور لگن میں سچائی کے رنگ نمایاں ہیں بس ثابت قدمی سے سفر جاری رکھیں تو کچھ عجب نہیں منزل آپ کے قدم چومے

عزم راسخ ہو تو خود صدا دیتی ہے منزل
حوصلہ ہو تو کوئی راہ دشوار نہیں​
 
شزہ مغل

بہت بہت شکریہ میری حوصلہ افزائی کا۔ دعاؤں میں جگہ دیجیئے گا برادر محترم
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
رات کی تاریکی میں دیپ جلاتے ہیں ہم تو
ہوا کی آہٹ پر چونک جاتے ہیں ہم تو

بلاوجہ ہنسی کے پیچھے درد ہوتا ہے
غم چھپانے کو مسکراتے ہیں ہم تو

خواب تو بہت ہیں مگر سوچوں میں
سوتے نہیں، یادوں میں رات بیتاتے ہیں ہم تو

سمجھ کر گود ہمدرد کی، تکیے پر سر رکھے
بس روتے ہی چلے جاتے ہیں ہم تو

دنیا حسن و زر کی پجاری ہے "شزہؔ"
فقط اک پرچھائیں کو چاہتے ہیں ہم تو
بہت خوب۔۔۔۔

السلام علیکم!

بہت سوچا کہ اپنا تعارف کیا پیش کروں؟؟؟؟
کچھ سمجھ نہیں آیا۔۔۔ کوئی ایسی خاص بات نہیں ہے جسے اپنے تعارف میں بیان کر سکوں۔۔۔
چلئے چند رسمی سی باتیں بتاتی ہوں۔
ابتدائی تعلیم قریبی گورنمنٹ سکول سے حاصل کی۔ اسی سکول کے کمیونٹی ماڈل کالج سے ایف-اے بھی کیا۔ ساتھ ہی قریبی پرائیویٹ سکول میں ٹیچنگ شروع کر دی تھی۔ رفتہ رفتہ بہتر روزگار کی جانب چلتی چلی گئی مگر اپنی تعلیم کو پس پشت ڈالنا پڑا۔ وقت کے بہاؤ کے ساتھ بہتے بہتے گزشتہ برس جب ایک سکول میں اکاؤنٹنٹ کے فرائض انجام دے رہی تھی تو مجھے احساس ہوا کہ اپنی تعلیم کا سلسلہ پھر سے شروع کرنا چاہیے۔ Virtual University of Pakistanسے BSc. Computer Scienceمیں داخلہ لیا۔ فی الوقت دوسرا سمسٹر جاری ہے۔
اردو شاعری نویں جماعت سے شروع کی۔ مگرمحض اپنے لیے۔

اپنے تعارف میں کچھ نہیں لکھنا چاہتی تھی کیونکہ مجھے اپنے بارے میں بات کرنا پسند نہیں۔

ایسی بھی خودنمائی و خودپرستی اچھی نہیں "شزہ"
ہمہ وقت لب کشائی ہو،اور موضوع 'میری ذات'​
بہت اچھا۔۔۔ خوشی ہوئی آپ کے بارے میں جان کر۔۔۔
خوش عام دید۔۔۔۔
امید ہے ہم آپ کے علم سے مستفید ہوتے رہیں گے۔ شاد رہیں۔
 
Top