ہم خیال

S. H. Naqvi

محفلین
یہ لیڈری کہاں سے آ گئی؟ عزیز بھائی تو اپنے ہم خیال لوگوں کو جاننا چاہ رہے ہیں، ہوسکتا ہے اس سے ان کا کوئی خاص مقصد ہو، ہو سکتا ہے وہ کئی ہم خیال گروپ بنانا چاہتے ہوں۔۔۔:) میرا مطلب ہے کہ کوئی ایسا بلاگ جو ان کے ہمخیال لوگوں پر مشتمل ہو اور وہاں وہ اپنے خیالات ایکدوسرے سے شئیر کر سکیں؟ کیوں جی۔۔۔۔!
 

میر انیس

لائبریرین
اگر تم اپنے ایک دوست کی خاطر ہم پر چھریاں چلوانا چاہتے ہو تو مجھے منظور ہے۔ پر یاد رکھنا ایک تو لیڈر وہ بھی عزیز امین;)
 

عثمان

محفلین
حیرت ہے کہ وہ تمام لوگ جو عزیز امین کے ہم خیال ہیں اب تک ان کا خیال ہی نہ سمجھ سکے۔ :)
 

S. H. Naqvi

محفلین
اصل میں مسئلہ یہ ہے کہ آج کل میاں بیوی سو فی صد ایک دوسرے کے ہم خیال نہیں ہوتے کئی عشرے ساتھ رہنے کے بعد بھی تو پھر کیسی ہم خیالی۔۔۔۔! عزیز امین بھائی بتائیں تو سہی کہ وہ کس خیال میں ہم خیال مانگ رہے ہیں۔ اگر ان کے خیال میں پانی سے گاڑی نہیں چل سکتی تو میں ان کا ہم خیال ہوں:p
 

میر انیس

لائبریرین
ہاں میں تو پہلے ہی سمجھ گیا تھا کہ یہاں پر ایک ہم خیال گروپ بننے جارہا ہے۔ اور اسکے چیئر مین عزیز امین ہوں گے صدر شمشاد اور جنرل سیکیریٹری نایاب
 

عزیزامین

محفلین
سب سے پہلا مرحلہ تفصیل سے اپنے خیالات تحریر کیجئے ۔
تاکہ آپ کے خیالات کو عملی صورت میں بدلنے کی کوشش کرتے
آپ کو اک سچا دیانتدار وفادار عزم و ہمت کا پیکر لیڈر ثابت کیا جاسکے ۔
پہلے تو پاکستان کے صوبوں کا مکمل تعارف پھر اسلامی ممالک کا تعارف
 

عزیزامین

محفلین
اصل میں مسئلہ یہ ہے کہ آج کل میاں بیوی سو فی صد ایک دوسرے کے ہم خیال نہیں ہوتے کئی عشرے ساتھ رہنے کے بعد بھی تو پھر کیسی ہم خیالی۔۔۔ ۔! عزیز امین بھائی بتائیں تو سہی کہ وہ کس خیال میں ہم خیال مانگ رہے ہیں۔ اگر ان کے خیال میں پانی سے گاڑی نہیں چل سکتی تو میں ان کا ہم خیال ہوں:p
میں آپ کی تائے سے متفق ہوں مجھے 100٪ ہم خیال نہیں چاہیں تھوڑا سا اختلاف چلے گا لیکن وہ لوگ چاہیں جن کے پاس ٹیلنٹ ہو مخلص ہوں باتوں میں وقت نہ ضائع کرتے ہوں
 

عزیزامین

محفلین
یہ لیڈری کہاں سے آ گئی؟ عزیز بھائی تو اپنے ہم خیال لوگوں کو جاننا چاہ رہے ہیں، ہوسکتا ہے اس سے ان کا کوئی خاص مقصد ہو، ہو سکتا ہے وہ کئی ہم خیال گروپ بنانا چاہتے ہوں۔۔۔ :) میرا مطلب ہے کہ کوئی ایسا بلاگ جو ان کے ہمخیال لوگوں پر مشتمل ہو اور وہاں وہ اپنے خیالات ایکدوسرے سے شئیر کر سکیں؟ کیوں جی۔۔۔ ۔!
میرے خیالات کو سمجھنے کا شکریہ مجھے لیڈری کا شوق نہیں بس دوستوں کا ساتھ چاہیئے میں بلاگ نہیں بلکہ ٹیم بنانا چاہتا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی کچھ دیر ٹھہر جائیں۔ پاکستان میں مزید صوبے بننے کی دوڑ زور و شور سے جاری ہے، وہ بھی بن لینے دیں، پھر اکٹھا ہی تعارف کروائیں گے۔
 

میر انیس

لائبریرین
صدر نایاب جی سیرٹری جنرل ایس ایچ نقوی صاحب
آپ نے میرے مشورے پر عمل نہیں کیا ۔ چلیں شمشاد کو انکی مرضی کا عہدہ ہی دیدیں ۔
ساتھ ساھ تبلیاں کرتے رہیں گے؟
کیا مطلب صوبوں میں تبدیلی کرتے رہیں گے؟
 

میر انیس

لائبریرین
نہیں ساتھ ساتھ صوبے ڈالتے رہیں گے؟
کہاں سے لا لا کر ڈالتے رہیں گے؟
مجھ کو آپ سے اسی بات پر اختلاف ہے کو اپ ایک ہی دفعہ میں پوری بات نہیں کرتے شاہنواز عامر کی طرح ایک جملہ لکھ دیا اور باقی سب پر چھوڑ دیا اور لوگ سوچ سوچ کر پریشان ہوتے رہے کہ آپ کہنا کیا چاہ رہے ہیں ۔خود آپ کے ہم خیال ہونے کا دعوٰی کرنے والے بھی آپکی بات اب تک نہیں سمجھ پائے وہ سمجھ رہے تھے کہ آپ بلاگ بنارہے ہیں جب کہ آپ تو ایک ملک بنانا چاہرہے ہیں۔ میرے بھائی اپنی بات ایک ہی بار میں تفصیل سے لکھ دیا کریں اتنی کنجوسی کیوں کرتے ہیں
 

عزیزامین

محفلین
کہاں سے لا لا کر ڈالتے رہیں گے؟
مجھ کو آپ سے اسی بات پر اختلاف ہے کو اپ ایک ہی دفعہ میں پوری بات نہیں کرتے شاہنواز عامر کی طرح ایک جملہ لکھ دیا اور باقی سب پر چھوڑ دیا اور لوگ سوچ سوچ کر پریشان ہوتے رہے کہ آپ کہنا کیا چاہ رہے ہیں ۔خود آپ کے ہم خیال ہونے کا دعوٰی کرنے والے بھی آپکی بات اب تک نہیں سمجھ پائے وہ سمجھ رہے تھے کہ آپ بلاگ بنارہے ہیں جب کہ آپ تو ایک ملک بنانا چاہرہے ہیں۔ میرے بھائی اپنی بات ایک ہی بار میں تفصیل سے لکھ دیا کریں اتنی کنجوسی کیوں کرتے ہیں
انفار میشن کسی بھی اچھی سایئٹ سے لایں پلیز
 
Top