ہم خیال

میر انیس

لائبریرین
یہاں خزانچی کا عہدہ بھی بس خالی خالی ہی ہے۔ میں نے ایک دفعہ عزیز بھائی کو کہا تھا کہ ایک سوفٹوئیر بنانے کے 20ہزار ڈالر لگیں گے، تو انہوں نے جھٹ سے انکار کر دیا تھا۔
ہاں میرا اشارہ اسی طرف تھا۔
بالکل!
کچھ مال پانی ملنے کی سبیل ہو تو ہم خیالی کا فائدہ بھی ہے۔ ورنہ خالی خولی ہم خیالی محض خام خیالی ہے۔
ہاہاہاہا۔ یعنی اب تو یہ ہم خیالی خیالی پلاؤ تک ہی محدود رہے گی
 

شمشاد

لائبریرین
صابن کے جھاگ کو تو خاصی دیر لگتی ہے بیٹھنے میں۔ لیکن وہ تو کچھ جلدی ہی بیٹھ گئے تھے۔
 

نایاب

لائبریرین
لگتا ہے رمضان میں بھی آپ انتہائی غیر سنجیدہ ہیں؟
صدر ہم خیال گروپ پر الزام تراشی سے گریز لازم ہے ۔
صدر بالکل بھی غیر سنجیدہ نہیں ہے ۔
صدر کا محاسبہ بھی ہو سکتا ہے
صدر ہم خیال گروپ کو دھمکیاں دینے سے گریز کیا جائے ۔
صدر کو استشناء حاصل ہوتا ہے ویسے بھی
میرے خیال میں پہلے صدر کا محاسبہ ہی کر لیتے ہیں۔ اس سلسلے میں کون کون میرا ہم خیال ہے۔

عزیزامین ایک بات میرے ذہن میں آئی ہے، کیوں نہ آپ کا انٹرویو شروع کیا جائے؟
شمشاد بھائی صدر پوری کوشش میں ہے کہ خزانچی کے لیئے آپ کا نام بنا کسی کاروائی کے منظور ہو جائے ۔
اس لیئے محاسبہ کا رخ اراکین کی جانب درست رہے گا ۔
اور مل بانٹ کھائیں گے ۔
عزیز امین کا انٹرویو ۔۔ یہ تجویز صدر ہم خیال اتفاق رائے سے منظور کرتا ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیے عزیزامین بھائی صدر صاحب نے آپ کے انٹرویو کی تجویز منظور کر لی ہے۔
 

میر انیس

لائبریرین
صدر ہم خیال گروپ پر الزام تراشی سے گریز لازم ہے ۔
شمشاد بھائی صدر پوری کوشش میں ہے کہ خزانچی کے لیئے آپ کا نام بنا کسی کاروائی کے منظور ہو جائے ۔

اور مل بانٹ کھائیں گے ۔
عزیز امین کا انٹرویو ۔۔ یہ تجویز صدر ہم خیال اتفاق رائے سے منظور کرتا ہے ۔
واہ ۔ ۔ ۔ بانٹیں ریوڑیاں اور اپنے اپنوں کو دے۔ صدر کی شان میں گستاخی نا ہو اسلئے غیر مہذب لفظ پوشیدہ کردیا گیا ہے۔
اب انٹرویو شروع بھی کردیا جائے تاکہ ہم اپوزیشن والوں کو ٹانگیں کھینچنے کا موقع فراہم ہو۔ انٹرویو کیلئے مقدس عائشہ عزیز اور ناعمہ عزیز کی مدد بھی لی جاسکتی ہے
 
Top