ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

الف عین

لائبریرین
البتہ چھلی ہوئی یعنی مونگ پھلی کے دانے پچھلے ہفتے ایک سو پینسٹھ رویے فلپ کارٹ گروسری سے منگوائے تھے آن لائن
 
یہ شاید بھنی ہوئی مونگ پھلی کی بات ہو رہی ہے جو یہاں صرف بیس پچیس سال پہلے سینما ہالوں میں انٹرول کے دوران نظر آتی تھی، اب تو عرصے سے کہیں بکتی ہوئی نظر ہی نہیں آئی جو یہاں کا بھاؤ بتایا جائے
پاکستان میں تو سردیاں ہوتی ہی نہیں اگر حضرت مولانا بادام زمینی سے عشق کا دور نہ ہو
گلی گلی نکڑ نکڑ انہی کی حکومت ہوا کرتی ہے
139577271_16075568714051n.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
ہائے ہائے کیا ظلم ہے کہ مونگ پھلی کی باتیں ہو رہی ہیں اور تصویریں لگائی جا رہی ہیں اور میں کھا نہیں سکتا۔ دو تین سال پہلے تک بہت کھایا کرتا تھا، پھر بیوی نے مستقل پابندی لگا دی یہ کہہ کر کہ اس سے تمھیں کھانسی زیادہ آتی ہے، ایک دانہ تک چکھنے نہیں دیتی۔ ظالم بیویوں سے اللہ سمجھے! :)
 
سید عمران

محفلین

اسی وقت کے لیے کہتے تھے...
کھائیں پہلی بیگم کے سامنے کھانسیں دوسری کے سامنے!!!
 
جاسمن

لائبریرین
یہ شاید بھنی ہوئی مونگ پھلی کی بات ہو رہی ہے جو یہاں صرف بیس پچیس سال پہلے سینما ہالوں میں انٹرول کے دوران نظر آتی تھی، اب تو عرصے سے کہیں بکتی ہوئی نظر ہی نہیں آئی جو یہاں کا بھاؤ بتایا جائے
یہ تو بہت دکھ کی بات ہے استادِ محترم! سردیاں اور مونگ پھلی تو لازم و ملزوم ہیں۔ :):):)
 
یہ شاید بھنی ہوئی مونگ پھلی کی بات ہو رہی ہے جو یہاں صرف بیس پچیس سال پہلے سینما ہالوں میں انٹرول کے دوران نظر آتی تھی، اب تو عرصے سے کہیں بکتی ہوئی نظر ہی نہیں آئی جو یہاں کا بھاؤ بتایا جائے
پاکستان میں تو آسانی سے مل جاتی ہے
 
آدھ کلو مونگ پھلی دو سو کی آئی۔ اور، ایک کلو تین سو نوے۔
ایک کلو میں بیس روپے کی بچت کا حساب مجھے بھی سمجھ نہ آیا۔
اب کچھ دیر کے لیے ریاضی دان بنیں اور سمجھا بھی دیں۔
لکھنا آدھا کلو تھا کلو ہوگیا لیکن اردو محفل کے رکن کافی سمجھدار ہیں ۔ سمجھ جاتے ہیں۔
 
یہ تو بہت دکھ کی بات ہے استادِ محترم! سردیاں اور مونگ پھلی تو لازم و ملزوم ہیں۔ :):):)
خیر لازم ملزوم کے چکر میں نا ڈالیں بھائی کو پریشان ہوجائیں گے
اِس کے بغیر بھی گذارہ ہوسکتا ہے ۔
آپ یہ بنا لیں یہ بھی اچھے بنتے ہیں۔
 
سید عمران

محفلین
اس سے تو بچپن والی نظم کی یاد تازہ ہوگئی...

پانچ چوہے گھر سے نکلے
کرنے چلے شکار
ایک چوہا رہ گیا پیچھے
باقی رہ گئے چار
چار چوہے جوش میں آکر
لگے بجانے بین
ایک چوہے کو آگئی کھانسی
باقی رہ گئے تین
تین چوہے ڈر کر بولے
گھر کو بھاگ چلو
ایک چوہے نے بات نہ مانی
باقی رہ گئے دو
دو چوہے پھر مل کر بیٹھے
دونوں ہی تھے نیک
ایک چوہے کو کھا گئی بلی
باقی رہ گیا ایک
اک چوہا جو رہ گیا باقی
کرلی اس نے شادی
بیوی اس کو ملی لڑاکا
یوں ہوئی بربادی
 
تس پہ یہ غیر سیاسی نظم ہاتھ لگی...

پانچ چوہے گھر سے نکلے، کرنے چلے شکار
ایک چوہا ڈیم میں گر گیا، باقی رہ گئے چار
ایک چوہے کو کھاگئی معیشت، باقی رہ گئے تین
تین چوہے ڈر کر بولے، ہوگا اب کیا سین
ایک چوہے کی آگئی ویڈیو، باقی رہ گئے دو
دو چوہے جو رہ گئے باقی، کھائیں دونوں کیک
اک چوہے کی آگئی ریٹائرمنٹ، باقی رہ گیا ایک

شاعرہ: کلثوم زیب
 
زیک

مسافر
ہائے ہائے کیا ظلم ہے کہ مونگ پھلی کی باتیں ہو رہی ہیں اور تصویریں لگائی جا رہی ہیں اور میں کھا نہیں سکتا۔ دو تین سال پہلے تک بہت کھایا کرتا تھا، پھر بیوی نے مستقل پابندی لگا دی یہ کہہ کر کہ اس سے تمھیں کھانسی زیادہ آتی ہے، ایک دانہ تک چکھنے نہیں دیتی۔ ظالم بیویوں سے اللہ سمجھے! :)
کوٹا تو یہاں بھی لگا ہوا ہے مونگ پھلی پر بیگم کی طرف سے حالانکہ مجھے تو اس سے کھانسی بھی نہیں ہوتی
 
وجی

لائبریرین
آجکل تو انڈے غائب ہیں کچھ دکانوں سے کیونکہ کمشنر کراچی نے جو ریٹ سیٹ کیئے ہیں اس پر ہول سیل والے نہیں بیچ رہے
اور دکانداروں کو جرمانہ کیا جارہا ہے ۔
330 روپے درجن کچھ دکانوں پر مل رہے ہیں مگر کمشنر کی طرف سے ریٹ 290 روپے طے کیا جارہا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
دیسی انڈے کی قیمت ہمارے قریبی گاؤں سے تیس سے پینتیس روپے فی انڈہ ہے۔ دور کے ایک گاؤں سے منگوائے تھے جو کہ کسی بڑے شہر سے قریب نہیں ہے تو بیس روپے فی انڈہ تھا۔
فارمی انڈوں کا نہیں معلوم۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
موقع پہ ہی حساب کر دیا وقار بھائی۔۔۔ شاید وہ کسی اور مرض کی دوا ہوں گی۔
معذرت کہ اصل بات کا معلوم نہیں کہ کس بارے ہو رہی ۔ مگر حسب عادت انٹری مارنے سے باز نہ آ پائے۔ واپس آتے ہیں پھر سے اگر خدا لایا۔
 
Top