ہم سا ہو تو سامنے آئے

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
جناب ہم یہ دعویٰ نہیں کررہے :) ایک ہلکے پھلکے تفریحی دھاگے کی ابتداء کرنا چاہتے ہیں
جو صاحبان ڈسپلے میں اپنا فوٹولگاتے ہیں ان کوشامل کرنا چاہتے ہیں ایک مقابلہءحسن میں
جی ہاں" مقابلہ حسن " آپ نے صحیح پڑھا :) صاحبان محفل کے اسٹائل اور فوٹو اس بات کا ثبوت
ہیں کہ ہم کسی سے کم نہیں اُدھر اولمپک کے مقابلے ادھر محفلین کا مقابلہ حسن کیا خیال ہے آپ
احباب کا - جو نام اب تک ذہن میں آئے ہیں وہ درج ذیل ہیں اگر کسی کو اعتراض ہے یا اپنا نام
شامل کرنا مناسب نہیں سمجھتے تو بتا دیں - اس دھاگے کا مقصد مضحکہ یا کوئی دل آزاری
ہرگزنہیں اس کا ثبوت ہمارے دوستوں کے نام ہیں -
آپ کی رائے اور جواب کا منتظر
حسیب نذیر
شہزاد وحید
محب علوی (فوٹولگانے کی درخواست ہے)
ابن سعید
محمود احمد غزنوی
عدیل منا ( فوٹولگانے کی درخواست ہے)
چھوٹاغالبؔ
محمد امین
شمشاد (فوٹولگانے کی درخواست ہے)
اور fahim جن کی شرکت لازمی ہے
ان کو کوئی ٹیگ کردے برائے مہربانی

بھائیوں شرمانے اور انکساری برتنے سے گریزکیا جائے :)
 

زبیر مرزا

محفلین
کوئی حوصلہ افزا جواب آئے تو مزید کاروائی کی جائے وقت کم ہے مقابلہ سخت:)
ساجد بھائی اور محمودبھائی شکریہ پسندیدگی کا :)
 

فاتح

لائبریرین
ہم تو اس مقابلۂ حسن میں حسن کی دیوی نہ سہی حسن کے دیو کے طور پر اس تصویر کو بلا مقابلہ منتخب کر رہے ہیں۔۔۔ یہ نشیلی آنکھیں، چمچماتے دانت، دل کی شکل میں ترشے بال، وغیرہ وغیرہ
5408.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
فاتح بھائی اس دیو کی آنکھیں کمزور ہیں لہذا مقابلے میں نااہل قرار دےدیا گیا :)
ویسے آپ کا نام ہم بھول گئے شامل کرنا خیردیر آید درست آید اب آپ سے پوچھ لیتے ہیں
یوں بھی اس دھاگہ مقابلہ حسن ابھی بننا ہے یہ تو محض تجاویز اور منظوری کے لیے ہے کہ
کسی صاحب جمال کو اعتراض نہ ہو - لہذا اپنی منظوری اور شرکت کی مہر ثبت کجئیے کہ
اصل دھاگہ جس میں ووٹنگ ہوگی کھولاجاسکے - شکریہ
 

فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی اس دیو کی آنکھیں کمزور ہیں لہذا مقابلے میں نااہل قرار دےدیا گیا :)
ویسے آپ کا نام ہم بھول گئے شامل کرنا خیردیر آید درست آید اب آپ سے پوچھ لیتے ہیں
یوں بھی اس دھاگہ مقابلہ حسن ابھی بننا ہے یہ تو محض تجاویز اور منظوری کے لیے ہے کہ
کسی صاحب جمال کو اعتراض نہ ہو - لہذا اپنی منظوری اور شرکت کی مہر ثبت کجئیے کہ
اصل دھاگہ جس میں ووٹنگ ہوگی کھولاجاسکے - شکریہ
آپ نے شرط ہی اتنی کڑی رکھ دی ہے کہ ہم معذور ہیں اس میں شمولیت سے کہ ہم صاحبان جمال میں شامل نہیں۔
 

زبیر مرزا

محفلین
خدرا شمشاد بھائی جی آپ کے درشن ضروری ہیں ویسے دھاگے میں ووٹنگ کا آپشن ہوگا تو ممبران ہی ووٹ کریں ججز کی کیا ضرورت ہے
 

عدیل منا

محفلین
ہماری اردو شروع سےہی ایسی کمزور رہی ہے کہ ہم ارب پتی کو اکثر عرب پتی لکھ جایا کرتے۔ ایسا ہی کچھ معاملہ یہاں پر بھی درپیش ہے۔ "مقابلہء حسن" یہ حسن صاحب کون ہیں جن سے مقابلہ کرایا جا رہا ہے؟
اگر یہ خوبصورتی کے زمرے میں لکھا گیا ہے تو اس میں خرابی یہ ہے کہ یہ شروع تو مقابلہ پر ہوتا ہے، آخر میں حسن ہوتا ہے۔ مقابلہ مقابل سے بنا ہے جبکہ یہاں مقابل کوئی نہیں، سب پسِ پردہ ہیں۔
ہم نے ایک دفعہ ایک سستا سوٹ خریدا تو اس میں کوئی جیب نہ تھی۔ ہم نے دوکاندار سے کہا تو اس نے کہا اس سوٹ میں اس لئے جیب نہیں لگائی گئی کہ جس کے پاس جیب میں ڈالنے کیلئے کچھ ہوگا وہ اتنا سستا سوٹ کیوں خریدے گا۔ ایسا ہی معاملہ یہاں اپنی اصل تصویر لگانے کا ہے (احباب سے معذرت کے ساتھ کہ یہ بات مذاق میں ہو رہی ہے)
ہم تو بس اتنا جانتے ہیں کہ دنیا میں بس ایک حسن ہے جسے ہر کسی نے حسن کہا اور وہ ہے لفظ "حسن"
 

عدیل منا

محفلین

زبیر مرزا

محفلین
حسیب سے ہم نے تصویر لگوالی اب شمشاد بھائی جی کا انتظار ہے -
محب علوی کے ناز نخرے تو امریکی نوعیت کے ہوں گے لہذا مدد درکار
ہے -
 
Top