ہم قافیہ الفاظ لکھیں

متلاشی

محفلین
السلام علیکم !
ایک نیا دھاگہ شروع کر رہا ہوں ،اس دھاگے میں آپ دیے گئے لفظ کے ہم قافیہ الفاظ بمع معنی (معنی اس لئے کے بعض مشکل الفاظ کے معنی مجھ جیسے ان پڑھ کو پتا نہیں ہوتے ) لکھیں گے ۔۔۔ اس طرح شاعر حضرات کو قوافی کے استعمال میں سہولت رہے گی ۔ اور بعد ازاں ان ہم قافیہ الفاظ کی مدد سے ایک سوفٹ وئیر بھی تشکیل دیا جا سکتا ہے جو مطلوبہ لفظ کے ہم قافیہ الفاظ تلاش کردے گا۔۔۔!
شرائط
1۔نیا قافیہ پوسٹ کرنے کے لئے پچھلی پوسٹ میں دیے گئے قوافی کوبھی ساتھ لکھیں تاکہ ایک لفظ کے تمام قوافی ایک ہی آخری پوسٹ میں اکھٹے پڑھے جا سکیں اور قوافی کے دہرائے جانے کے امکان سے بھی بچا جا سکے۔
2۔جب ایک لفظ کےتمام ممکن قوافی اکھٹے ہو جائیں تو نیا لفظ دے دیا جائے ۔

سو پہلا لفظ میں دیتا ہوں ۔۔وہ ہے ۔۔۔
ابھرتے ،
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
سنبھلتے، نکلتے، ابھرتے، مچلتے، بدلتے، کچلتے، ٹہلتے، اچھلتے، نگلتے، اگلتے، پگھلتے، پھسلتے
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
السلام علیکم !
ایک نیا دھاگہ شروع کر رہا ہوں ،اس دھاگے میں آپ دیے گئے لفظ کے ہم قافیہ الفاظ بمع معنی (معنی اس لئے کے بعض مشکل الفاظ کے معنی مجھ جیسے ان پڑھ کو پتا نہیں ہوتے ) لکھیں گے ۔۔۔ اس طرح شاعر حضرات کو قوافی کے استعمال میں سہولت رہے گی ۔ اور بعد ازاں ان ہم قافیہ الفاظ کی مدد سے ایک سوفٹ وئیر بھی تشکیل دیا جا سکتا ہے جو مطلوبہ لفظ کے ہم قافیہ الفاظ تلاش کردے گا۔۔۔ !
شرائط
1۔نیا قافیہ پوسٹ کرنے کے لئے پچھلی پوسٹ میں دیے گئے قوافی کوبھی ساتھ لکھیں تاکہ ایک لفظ کے تمام قوافی ایک ہی آخری پوسٹ میں اکھٹے پڑھے جا سکیں اور قوافی کے دہرائے جانے کے امکان سے بھی بچا جا سکے۔
2۔جب ایک لفظ کےتمام ممکن قوافی اکھٹے ہو جائیں تو نیا لفظ دے دیا جائے ۔

سو پہلا لفظ میں دیتا ہوں ۔۔وہ ہے ۔۔۔
ابھرتے ،

متلاشی! آپ ایسا کیجیے کہ گوگل پر جا کر لکھیے ۔۔۔ہم قافیہ ذخیرۂ الفاظ۔۔۔ آپ کو لسٹ مل جائے گی ۔۔۔ آپ کا قیمتی وقت بھی بچ جائے گا ۔۔۔۔ بس وہ ذرا تصویری اردو کی شکل میں ہے ۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
جی لسٹ عنایت کیجئے۔۔۔ !
متلاشی! آپ ایسا کیجیے کہ گوگل سرچ میں جا کر لکھیے ۔۔۔ ہم قافیہ ذخیرۂ الفاظ۔۔۔ آپ کو لسٹ مل جائے گی ۔۔۔ آپ کا قیمتی وقت بھی بچ جائے گا ۔۔۔ ۔ بس وہ ذرا تصویری اردو کی شکل میں ہے ۔۔۔ اگر آپ گوگل سرچ میں لسٹ کا سراغ نہ لگا پائیں تو آگاہ فرما دیجیے گا ۔۔۔ کوئی اور طریقہ نکال لیں گے ۔۔۔ شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
گوگل کو میں عزیزم گوگل کہتا ہوں، لیکن یہ تو ان پر سراسر بہتان ہے!!! پھر بھی عزیزم گوگل نے اس کو جواب میں یہ دھاگا اور اس کے دوسرے بھائی بہن دوسری فورموں سے اسی عنوان کے دھاگے پیش کر دئے!!
قافیہ طے کرتے وقت اور بھی کچھ باتوں کا خیال ضروری ہے، حروف روی وغیرہ۔ مثلاً شہزاد نے جو ’ابھرتے‘ کے قوافی لکھے ہیں، وہ صرف بشیر بدر کی غزلوں میں ملیں گے۔ بچ گئے آج ہم ڈوبتے ڈوبتے وغیرہ۔ ابھرتے کے درست قوافی ہوں گے
گزرتے، سنورتے، مرتے، بکھرتے، مکرتے، بھرتے، کرتے
’رتے‘ حروف روی ہیں۔ اور اس سے پہلے کے حرف، ابھرتے کا ‘بھ‘، مفتوح ہے، اس طرح گِرتے قافیہ غلط ہے۔ اگر اس قسم کی لسٹ بنوانا ہے تو یہ سب معلومات بھی دی جائیں۔
 
فاتح

لائبریرین
اعجاز عبید صاحب کی بات سے متفق ہوں اور اسی ضمن میں عرض کرنا چاہوں گا کہ قافیہ دراصل کسی لفظ کی اصل حالت پر بنتا ہےمثلاً "ابھرے" تو محض افعل کی ایک حالت ہے جس کا مصدر "ابھرنا" ہے جس میں اصل حالت "ابھر" کے بعد "نا" کا اضافہ اسے مصدر بنایا گیا ہے۔اب ہمیں قوافی ایسے تلاش کرنے ہیں جو قوافی تو ابھرے کے ہوں لیکن وہ الفاظ لازماً "ابھر" کے ساتھ ہم قافیہ بھی ہوں اور جن میں ما قبل "ر" ساکن ہو اور ما قبل ساکن کی حرکت پیش یا ضمہ ہو یعنی ابھرے کے قوافی گُزرے، مُکرے اور اُترے وغیرہ ہو سکتے ہیں۔
علمِ قافیہ پر کئی کتابیں لکھی جا چکی ہیں جو قافیے کے قواعد پر بحث کرتی ہیں۔ قافیے پیش کرنے سے پہلے علمِ قافیہ کی مبادیات کا جاننا ضروری ہے ورنہ جیسا کہ اعجاز عبید صاحب نے نشاندہی کی ہے، بشیر بدر جیسے غلط اور مضحکہ خیز قافیے باندھے جائیں گے۔
 
شکریہ شہزاد صاحب۔۔۔! یہ فہرست میرے پاس پہلے ہی موجود ہے ۔۔۔ مگر یہ کم ہیں ۔۔۔ میں زیادہ کا متمنی ہوں ۔۔۔!
 
متلاشی

محفلین
گوگل کو میں عزیزم گوگل کہتا ہوں، لیکن یہ تو ان پر سراسر بہتان ہے!!! پھر بھی عزیزم گوگل نے اس کو جواب میں یہ دھاگا اور اس کے دوسرے بھائی بہن دوسری فورموں سے اسی عنوان کے دھاگے پیش کر دئے!!
قافیہ طے کرتے وقت اور بھی کچھ باتوں کا خیال ضروری ہے، حروف روی وغیرہ۔ مثلاً شہزاد نے جو ’ابھرتے‘ کے قوافی لکھے ہیں، وہ صرف بشیر بدر کی غزلوں میں ملیں گے۔ بچ گئے آج ہم ڈوبتے ڈوبتے وغیرہ۔ ابھرتے کے درست قوافی ہوں گے
گزرتے، سنورتے، مرتے، بکھرتے، مکرتے، بھرتے، کرتے
’رتے‘ حروف روی ہیں۔ اور اس سے پہلے کے حرف، ابھرتے کا ‘بھ‘، مفتوح ہے، اس طرح گِرتے قافیہ غلط ہے۔ اگر اس قسم کی لسٹ بنوانا ہے تو یہ سب معلومات بھی دی جائیں۔
بہت بہت شکریہ استاذ گرامی ۔۔۔ ! مجھے تو علمِ قافیہ کا زیادہ علم نہیں ہے ۔ آپ ہی اپنے قیمتی وقت سے میں سے کچھ اوقات نکال کر یہ معلومات دے دیں تو نوازش ہو گی۔۔۔
 
متلاشی

محفلین
اعجاز عبید صاحب کی بات سے متفق ہوں اور اسی ضمن میں عرض کرنا چاہوں گا کہ قافیہ دراصل کسی لفظ کی اصل حالت پر بنتا ہےمثلاً "ابھرے" تو محض افعل کی ایک حالت ہے جس کا مصدر "ابھرنا" ہے جس میں اصل حالت "ابھر" کے بعد "نا" کا اضافہ اسے مصدر بنایا گیا ہے۔اب ہمیں قوافی ایسے تلاش کرنے ہیں جو قوافی تو ابھرے کے ہوں لیکن وہ الفاظ لازماً "ابھر" کے ساتھ ہم قافیہ بھی ہوں اور جن میں ما قبل "ر" ساکن ہو اور ما قبل ساکن کی حرکت پیش یا ضمہ ہو یعنی ابھرے کے قوافی گُزرے، مُکرے اور اُترے وغیرہ ہو سکتے ہیں۔
علمِ قافیہ پر کئی کتابیں لکھی جا چکی ہیں جو قافیے کے قواعد پر بحث کرتی ہیں۔ قافیے پیش کرنے سے پہلے علمِ قافیہ کی مبادیات کا جاننا ضروری ہے ورنہ جیسا کہ اعجاز عبید صاحب نے نشاندہی کی ہے، بشیر بدر جیسے غلط اور مضحکہ خیز قافیے باندھے جائیں گے۔
فاتح بھائی اس کام کے لئے آپ جیسے اہلِ علم حضرات کی رہنمائی درکار ہے۔ امید ہے مشکور فرمائیں گے۔۔۔!شکریہ
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی اس کام کے لئے آپ جیسے اہلِ علم حضرات کی رہنمائی درکار ہے۔ امید ہے مشکور فرمائیں گے۔۔۔ !شکریہ
گویا رہنمائی بھی ہم فرمائیں اور آپ کو مشکور (جس کا شکریہ ادا کیا جائے) بھی ہم ہی فرمائیں؟ :)
بقول سعود بھائی! "بھئی خوب الٹی گنگا بہہ رہی ہے آپ کے ہاں تو۔۔۔" :laughing:
 
متلاشی

محفلین
گویا رہنمائی بھی ہم فرمائیں اور آپ کو مشکور (جس کا شکریہ ادا کیا جائے) بھی ہم ہی فرمائیں؟ :)
بقول سعود بھائی! "بھئی خوب الٹی گنگا بہہ رہی ہے آپ کے ہاں تو۔۔۔ " :laughing:
غلطی ہو گئی فاتح بھائی ۔۔۔! دراصل لکھنا چاہ رہا تھا کہ ’’ امید ہے مشکور ہونے کا موقع عنایت فرمائیں گے ۔۔۔!
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
"مشکور" اور "شکرگزار" کا جھگڑا کافی پرانا ہو چکا ہے ۔۔۔ ویسے "جھگڑا" کبھی تھا بھی یا نہیں ۔۔۔ (خودکلامی)
 
RAZIQ SHAD

محفلین
السلام و علیکم ۔
کچھ الفاظ جو میں لکھ رہا ہوں کیا یہ سب ہم قافیہ لکھے ہیں یا ان مین غلطی کا امکان ہے رہنمائی فرمائی جائے ممنون ہوں گا۔
مناتے،نہاتے،کراتے ،گنواتے،ستاتے، جلاتے،سلاتے،رلاتے، بھلاتے، بلاتے،گراتے،پلاتے،ملاتے،بجھاتے،چھپاتے،لبھاتے،سناتے، ان میں جو تھیک ہیں ان کی نشان دہی کر دی جائے اور اگر اضافہ ممکن ہو تو کر دیجئے نہایت شکر گزار ہوں گا۔ عبدالرازق شاد
 
Top