ہم قافیہ الفاظ لکھیں

نادم

محفلین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
ہجر شجر فجر انکے ہم وزن الفاظ چاہیے۔تشکر۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کچھ الفاظ ذہن میں آ رہے ہیں، جن کا قافیہ شاید نہ ہو۔
ریوڑ
ریوڑی
گیدڑ
قحط
تلفظ
تفریط

یاز بھائی ، ان میں سے صرف قحط ہی ایسا لفظ ہے کہ جس کے قافیہ کا قحط ہے ۔ ورنہ دیگر تمام الفاظ کے قوافی ممکن ہیں۔ ریوڑ اور گیدڑ ( وَڑ اور دَڑ) ہم قافیہ ہیں ۔ تلفظ اور تحفظ ، تفریط اور تخلیط ہم قافیہ ہیں ۔ ریوڑی کا بیشک کوئی جواب نہیں لیکن قافیے تو بے شمار ہیں ۔ مثلاً دوسری ، آخری ، بیکسی وغیرہ وغیرہ ۔ :):):)
وہ جن کے قافیے کم یا ناپید ہیں عموماً فارسی اور عربی کے ایسے الفاظ ہیں کہ جن کے آخر میں دو ساکن حروف اصلی (consonant) ہوں ۔ مثلاً سبز ، حرص وغیرہ ۔
 
Top