ہم لوگ اصولوں کی تجارت نہیں کرتے

ظلمت کی کسی حال میں بیعت نہیں کرتے
ہم صاحبِ ایمان ہیں، بدعت نہیں کرتے

ہم خاک نشینوں کی بڑی پختہ نظر ہے
دولت کی چمک دیکھ کےعزت نہیں کرتے

گردن میں سدا رہتا ہے پھر طوقِ غلامی
جو جھک کے تو رہتے ہیں، بغاوت نہیں کرتے

مذہب سے تعلق نہ کوئی دین ہے ان کا
وہ لوگ جو انساں سے محبت نہیں کرتے

فطرت نے سکھایا ہے محبت کا سلیقہ
ہم جان کے دشمن سے بھی نفرت نہیں کرتے

ہم اہلِ قلم حق کے علمدار ہیں راجا
ہم لوگ اصولوں کی تجارت نہیں کرتے
 
محمد بلال اعظم صاحب!
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ، آپ کی حوصلہ افزائی رہی تو انشا اللہ آپ کی خدمت میں مزید کلام بھی پیش کرتا رہوں گا۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
محمد بلال اعظم صاحب!
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ، آپ کی حوصلہ افزائی رہی تو انشا اللہ آپ کی خدمت میں مزید کلام بھی پیش کرتا رہوں گا۔
امجد علی راجا صاحب، محفل کے تعارف والے زمرے میں اپنا تعارف تو دیں تاکہ محفلین کا آپ سے اور آپ کی شاعری سے باقاعدہ تعارف ہو جائے۔
 
مجھے افسوس ہے بلال اعظم صاحب کہ مجھے معلوم نہیں کہ کس پیج پر اپنا تعارف کرایا جاتا ہے، تعارف والے پیج پر مجھے لکھنے کی سہولت نظر نہیں آئی، معذرت چاہوں گا، اس فورم میں نیا ہوں نا :)
 
نیرنگ خیال!
جب میں اپنی غزل پوسٹ کر رہا تھا تو امید نہیں تھی کہ اتنی محبت اور عزت نصیب ہوگی، آپ کی تعریف ک لئے بہت مشکور ہوں۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
مجھے افسوس ہے بلال اعظم صاحب کہ مجھے معلوم نہیں کہ کس پیج پر اپنا تعارف کرایا جاتا ہے، تعارف والے پیج پر مجھے لکھنے کی سہولت نظر نہیں آئی، معذرت چاہوں گا، اس فورم میں نیا ہوں نا :)

آپ یہاں اپنا تعارف پیش کر سکتے ہیں۔ میں نے دھاگہ کھول دیا ہے آپ کے لیے۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/امجد-علی-راجہ-صاحب-کو-محفل-میں-خوش-آمدید.58162/
 

الف عین

لائبریرین
واہ، داد قبول کریں، لیکن میں سرپھرا نہیں ہوں، معلوم نہیں آسی بھائی کو کس دھُن میں سرپھرا لکھ دیا ہے؟؟
 

باباجی

محفلین
واہ واہ بہت ہی خوب
شروعات میں ہی محفل لوٹ لی آپ نے
آپ کا پہلا شعر ہی نشانے پر لگا
اور باقی خود بخود نشانے پر پہنچ گئے
بہت سی داد قبول کیجیئے
ظلمت کی کسی حال میں بیعت نہیں کرتے
ہم صاحبِ ایمان ہیں، بدعت نہیں کرتے​
 
بابا جی
پسندیدگی کے لئے شکریہ
نشانے بازی کی مشق بہت پختہ ہے، نوجوانی سے ہی :)
آپ کی حوصلہ افزائی مجھے مجبور کر رہی ہے کہ میں دوبارہ آپ دوستوں کی داد وصول کرنے کے لئے اگلی غزل بھی پیش کروں :)۔
 
Top