ہم مسلمان (ایک شیئرنگ)

تعبیر

محفلین
image001.gif



image002.gif


image003.gif
 

arifkarim

معطل
ہا ہا ہا ہا ہا۔۔۔ قبلہ کسی کے مسلمانے ہونے کے لئے آپ کو اس کا مسلمان لگنا ضروری ہے کیا؟ :) :) :)

سنت نبوی سے ثابت ہے کہ آپؐ بغیر حسب و نسب پوچھے کسی بھی سائل کی فریاد کو سنتے اور ممکنہ حد تک اسکی مدد فرماتے تھے۔ ابو جہل سے حد درجہ دشمنی کے باوجود ایک سائل کے ساتھ ابو جہل کے گھر تک تشریف لے گئے اور جو اسکے ناحق مویشی اسنے دبائے ہوئے تھے، اسکو واپس کروائے۔ تاریخ کی کتب گواہ ہیں کہ انسانیت کا مذہب ہر مذہب سے پہلے ہوتا ہے اور جسکی نہ صرف تعلیم ہر نبی نے دی ہے بلکہ ہمارے پیارے آقا نے تو عملاً کرکے دکھایا ہے۔
چونکہ مندرجہ بالا صورت، حقیقت حال کی میزبانی کرتی ہے، یوں میرے نزدیک یہ تمام فرقے اور جماعتیں ایک فرضی یا نام نہاد اسلام کی پیروی کرتی نظر آتی ہیں جہاں اسلام کو دین برحق کی بجائے ایک فرقہ وارانہ ’’برینڈ‘‘ سمجھ کر استعمال کیا جاتا ہے۔ اور جہاں چھوٹی چھوٹی بات کو لیکر مذہبی اور عقائدی اکھاڑوں میں بدل دیا جاتا ہے، اور جسکی تازہ مثالیں آپ محفل کے مقفل مذہبی دھاگوں میں دیکھ سکتے ہیں :)
دین آسان ہے۔ انسانیت دین اور مذہب سے بالا تر ہے۔ انسانیت سب سے پہلے ہے۔
والسلام۔
 
جبکہ انسانیت کا ہونا بھی زیادہ ضروری ہے۔

اور بقول ایدی صاحب جانوروں کا قربان کرنا بھی زیادتی ہے ؟
بھائی کسی اور کا بھی مذاق اڑا لیا ہوگا کہ صرف مسلمان ہی مسخرے کے لیے رہ گئے ہیں
کیا انداز بیان ہے تمسخر کا :)
 

محمداحمد

لائبریرین
مسلمان ہونے کے لئے انسان ہونا پہلے ضروری ہے۔

آپ کی شئرنگ اس لحاظ سے بہت خوب ہے کہ اس میں تمام مکاتبِ فکر کے طور طریقے اور غالب رجحانات کی عکاسی بہت اچھی طرح کی گئی ہے۔ ہمارا المیہ یہی ہے کہ ہم لوگ خود کو مسلمان کہلانے میں اتنی دلچسپی نہیں رکھتے جتنا کسی نہ کسی فرقے / مسلک سے جوڑنے میں۔ بقول کچھ دوستوں کے ہمارا خود کو کسی نہ کسی مکتبہ فکر سے جوڑنا ضروری ہے ورنہ ہمارے اسلام میں کچھ نہ کچھ کمی رہ جائے گی۔
 

سویدا

محفلین
ویسے یہ تحریر کس کی ہے ؟
جن صاحب کی بھی ہے انہوں نے تمام مکاتب فکر کو خوب سمجھا ہے اور زبردست انداز میں پیش کیا ہے
 

طالوت

محفلین
جی قربانی کا حکم تو حج سے مشروط ہے ہم جو ہر سال لاکھوں جانور قربان کر کے معدے خراب کرتے ہیں اور بعد میں گوشت کے مہنگے ہونے کو بھی روتے ہیں تو بہتر ہے نا ضرورت کے تحت ہی قربان کیا جائے۔
 

میم نون

محفلین
بد قسمتی سے انسانیت ہم میں سے ختم ہوتی جا رہی ہے لیکن اسطرح مختلف دینی جماعتوں کا تمسخر اڑانے کو کم از کم میں اچھا نہیں سمجھتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو دینی جماعتوں نے کون سا کوئی اپنی شناخت صرف اور صرف دین کا کام کرنے کی سی کروائی ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان بننے سے پہلے کی وجود میں ہے، اس کی شناخت آج تک قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے سے آگے نہیں بڑھی۔
 

arifkarim

معطل
بد قسمتی سے انسانیت ہم میں سے ختم ہوتی جا رہی ہے لیکن اسطرح مختلف دینی جماعتوں کا تمسخر اڑانے کو کم از کم میں اچھا نہیں سمجھتا۔
دین تو ایک ہی ہے۔ اور جب "مختلف" دینی جماعتوں کے وجود پر اجماع "امت" ہو گیا تو خودسمجھ لیں کہ باقی کیا رہ گیا ہوگا؟
ویسے یہ دھاگہ ان جماعتوں کے تمسخر پر نہیں، انکی حقیقت واضح کرنے کیلئے بنایا گیا ہے :)
 
Top