جیہ
لائبریرین
لو جی ہم نے بھی لینکس کے اوبنٹو کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا ۔ اوبنٹو کا 9٫10 ورژن ڈاونلوڈ کرنے کے بعد سی ڈی پر رائٹ کیا اور وینڈوز 7 میں کھولا اور Install inside Windows کے آپشن کو کلک کردیا مگر وینڈوز 7 نے اوبنٹو انسٹال کرنے سے صاف انکار کردیا۔ غصہ تو بہت آیا مگر مایوس نہ ہوئے۔ ہمارے کمپیوٹر پر پہلے ہی سے وینڈوز ایکس پی بھی انسٹال تھی، کمپیوٹر ری سٹارٹ کرکے ایکس پی میں لاگ ان کیا اور اوبنٹو کو وینڈوز کے اندر انسٹال کرنے کا آپشن کلک کیا۔ کوئی 10 منٹ کے بعد ہمارے کمپیوٹر پر تین تین آپریٹنگ سسٹمز انسٹال تھے یعنی windows XP, Windows 7 Ultimatw اور Ubunto.
اب ہم اوبنٹو کو سٹارٹ کرکے لاگ ان کر چکے تھے۔
سب سے پہلے اردو کی بورڈ لے آؤٹ منتخب کرنے کا بیڑ ا اٹھایا۔ اور میری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ بڑی آسانی کے ساتھ اردو کی بورڈ انسٹال ہوا جو کہ کافی حد تک صوتی ہے۔ علاوہ ازیں ہم الٹ+شفٹ کیز سے انگریزی سے اردو اور اردو سے انگریزی سویچ اوور کرنے کے قابل بھی ہوگئے۔
اب اگلا مرحلہ وی پی ٹی سی ایل انسٹال کرنے اور ڈائل اپ کنکشن بنانے کا تھا۔ بہت کوشش کی مگر کچھ سمجھ میں نہ آیا۔ آخر اردو محفل کے لینکس کارنر سے رجوع کرنا پڑا۔ یہاں پر مکی صاحب کے بلاگ کا ربط ملا یہاں وائرلیس لینکس پر چلانے کا طریقہ کار مل گیا ۔ خوشی خوشی اوبنٹو پر لاگ آن کیا۔ مگر اس وقت امیدوں پر اوس پڑ گئی جب ہم نے wvdial.conf فائل تلاش کرنے کی کوشش کی۔ دوسرے ہمارے سمجھ میں یہ نہ آیا کہ بطور root ۔۔۔۔ /etc پر کیسے جاتے ہیں۔ ۔ ایک ڈائریکٹری روٹ کے نام سے مل گئی مگر اسے کھولنے کی اجازت اوبنٹو نے نہ دی اور یوں ہماری اوبنٹو کو استعمال کرنے کی خواہش ادھوری رہ گئی۔ اور ہنوز دلی دور است۔۔۔۔۔۔۔