ہم نے بھی لینکس کے اوبنٹو کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا

جیہ

لائبریرین
شکریہ سعود بھائی۔ غالبا ہمیں نے یہاں کوشش کی تھی اب دوبارہ ٹرائی کرتی ہوں
 
جیہ

لائبریرین
چلیں اوپن آفس کا مسئلہ حل ہو گیا۔ اب ایک اور مسئلہ ہے کہ موڈیم کنفیگریشن اور ڈائل اپ کنکشن سیٹینگ کا۔
 
جیہ

لائبریرین
ہاں جی ایک اور مسئلہ اوپن آفس کے بارے میں۔ جب بھی کوئی بڑی فائل اوپن آفس میں کھولتی ہوں ، کمپیوٹر ریسپانس دینا چھوڑ دیتا ہے۔ چھوٹی فائلیں آسانی کے ساتھ اوپن ہو جاتی ہیں
 
آپ کے مشین کی میموری کتنی ہے بٹیا؟ خیر آپ ایسا کریں کہ ممکن ہو تو ایک عدد ایسی کوئی بڑی سی فائل ہمیں بھیجیں پھر ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری مشین بھی ہینگ ہوتی ہے کیا۔
 
جیہ

لائبریرین
1 جی بی میموری ہے۔ میرے خیال میں کافی ہے کم از کم میری میموری سے زیادہ ہی ہوگی:)

میں نے دیوان غالب کھولنے کی کوشش کی تھی۔ اپنا ایک میل ایڈریس ذپ کریں تاکہ فائل آپ کو بھیج سکوں
 
جیہ

لائبریرین
ہن جی 900 کلو بائٹ ہے مگر اسے کھولتے ہوئے اوپن آفس کئی بار فیل ہو گیا
 
جی بٹیا ہم نے بھی آزما لیا۔ ہماری مشین پر اس نے کم و بیش نصف منٹ کا وقت لگایا کھلنے میں لیکن ایک بار کھلنے کے بعد درست اور پوری فرتار سے کام کرنے لگا۔ میرے پاس اوپن آفس 3.1.1 ہے اور سسٹم میں چار گیگا بائٹ حافظہ ہے۔ ممکن ہے کہ صفحات زیادہ ہونے اور اردو نستعلیق فونٹس وغیرہ کے باعث رینڈر کرنے میں‌اتنا وقت لگاتا ہو۔ ویسے ایک بار ونڈوز کے اوپن آف میں بھی آزمانا چاہئے کہ کیا نتائج ہیں۔
 
ابوشامل

محفلین
ویسے تو مجھے کبھی لینکس سافٹ ویئر سے کوئی شکایت نہیں رہی لیکن بہرحال اتنا ضرور کہوں گا کہ کارکردگی کے لحاظ سے اوپن آفس ایم ایس آفس سے بہت بہت پیچھے ہے۔
 
ابو شامل بھائی کئی ایسے لینکس سافٹوئیر ہیں جن کے وندوز میں استعمال ہونے والے بدل ان سے کہیں زیادہ سپیریئر ہیں مثلاً گمپ کی بنسبت فوٹو شاپ اور اوپن آفس کی بنسبت مائکرو سافٹ آفس۔ یہ ہور دور میں کئی معاملات میں سہل الاستمال، خوبصوت، تیز رفتار اور روبسٹ رہے ہیں۔ اگر چہ ہمیشہ کچھ ایسے خواص رہے ہیں جو ایک میں ہیں تو دوسرے میں نہیں پر یہ ایک الگ قصہ ہے۔

ایک لینکس صارف ہونے کے ناطے ہم بعض دفعہ اس انداز میں نہیں سوچتے کے فلاں سافٹوئیر کے مقابل پروپرائٹری سافٹوئیر کتنا ایڈوانسڈ ہے بلکہ ہمیں اپنے مسائل کا حل چاہئے ہوتا ہے، اپنے کاموں کے لئے ٹول چاہئے ہوتا ہے جو بے شک دوسرے ٹولز جتنا خوبصورت نہ ہو پر کسی طور ہمارا کام ہو جائے۔ اور اس حد تک گمپ یا اوپن آفس ہی نہیں کئی اور آلات ہیں‌ہمارے پاس جو کسی نہ کسی طور ہمارا کام کرا ہی دیتے ہیں۔

مجھے کوئی ضرورت نہیں کہ اب لینکس کی تعریف کروں لیکن بلا شبہہ کئی چیزیں ایسی ہیں جو لینکس کے لئے ہی بنی ہیں اور ونڈوز میں ان کا کوئی جواب نہیں۔
 
dxbgraphics

بے شک لینکس میں WEP پاسورڈ کی encryptionبہت آسان ہے جبکہ ونڈوز میں بیک ٹریک کے ڈرائیورز انسٹال کرنے پڑتے ہیں۔
 
محمد سعد

محفلین
بعض اوقات پیچیدہ اردو فانٹس کی صورت میں اوپن آفس کافی دیر لگاتا ہے۔ پہلے سارے متن کو پراسیس کرتا ہے پھر کہیں جا کر قابلِ استعمال بنتا ہے۔ اس کے برعکس پانگو فانٹ رینڈرنگ انجن کا استعمال کرنے والے اطلاقیے بہت تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مثلاً مجھے اپنے 733 میگاہرٹز والے کمپیوٹر پر بھی فائرفاکس میں نفیس نستعلیق جیسے کریکٹر بیسڈ فانٹس کے ساتھ کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ اللہ کرے کہ اوپن آفس بھی جلد ہی پانگو کا استعمال شروع کر دے۔
 
Top