ہم نے بھی کھانا پکایا

حلیم کے لوازمات کی پلیٹ بھی ہم نے تیار کی۔ اس کو دیکھ کر وہ لازما خوش ہوئیں۔ تعریف تو کی لیکن کچھ کنجوسی دکھا گئیں کہ کہیں ان کے سر ہی نہ چڑھ جاؤں۔

پہلی بات تو آپ کی گھروالی کو خوش ہونا چاھئیے تھا کہ میرے شوہر نے میرے آنے کی خوشی میں خود اتنا کھانا بنایا ہے
 
بہت شکریہ!
میرا تجربہ یہ ہے کہ اچھی حلیم کے لیے انسٹنٹ تو بالکل استعمال نہ کی جائے۔
چکن حلیم کو حلیم کہنا میرے نزدیک چکن اور حلیم دونوں سے زیادتی ہے۔
سب دالیں اورگندم کو گھر میں بھگو کر استعمال کیا جائے۔
ہاتھ کا گھوٹا جو ذائقہ اور شکل لاتا ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں، لیکن اس میں لگتی ہے محنت زیادہ!
لوازمات کے بغیر حلیم کھانا ایسا ہی ہے جیسے عروسی لباس کے بغیر دلہن بیاہ لانا۔
بالکل آپ نے صحیح فرمایا میں بھی بڑے شوق سے محرم کے دنوں میں حلیم بنواتا ہوں گھر میں گھوٹا خود اور جو گھر میں مہمان آجائے اُن کے ساتھ مل کر لگاتے ہیں حلیم میں بونگ کا گوشت ڈالیں تو حلیم بڑا ذائقہ دار بنتا ہے۔ اور ایک بات اور بھی ہر دال کو الگ الگ پکائیں اور گوشت کو الگ اور ساری دالوں کو الگ الگ گھوٹا لگائیں پھر آپ دیکھنا کہ حلیم ایسا بنے گا کہ آپ خود حیران ہوجائیں گے
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
آپ کا مراسلہ پڑھ کر واقعی بہت اچھا لگا

پھر بھی عرفان بھائی بہت اچھا کھانا بنایا ہے آپ نے بڑی بات ہے

آپ نے اکیلے ہی یہ سب کیا ماشا اللہ

ویسے ہر ڈش آپ نے بہت خوب بنائی ہے

واقعی میں بہت ہی خوب بنایا ہے دیکھنےمیں جب اتنا خوبصورت ہے تو کھانے میں بھی ذائقہ دار ہوگا

بہت ہی اعلی دسترخوان ہے آپ کا
بہت بہت شکریہ عبدالقدیر صاحب!
 

عرفان سعید

محفلین
میاں بیوی کو ایک دوسرے کا ساتھ ضرور دینا چاھئیے لیکن اگر اُن کو آپ کا ساتھ چاھئیے ورنہ تو آدمی کو چاھئیے کہ وہ اپنے فرائض بخوبی انجام دے گھر کا چولہا کھانے کی زمداری گھروالی پرہی رہنے دی جائے تو بہتر ہے۔
میرا گھر میری مرضی!
:)
 
Top