عرفان سعید
محفلین
بہت شکریہ اعوان صاحبزبردست عرفان بھائی۔
میں نے کون سا ماسٹر شیف کا فائنل جیتا ہے!میں سمجھتا تھا کہ میں نے ذائقہ دار کھانا بنانا سیکھ لیا ہے لیکن
You've knocked it out of the park
بہت شکریہ اعوان صاحبزبردست عرفان بھائی۔
میں نے کون سا ماسٹر شیف کا فائنل جیتا ہے!میں سمجھتا تھا کہ میں نے ذائقہ دار کھانا بنانا سیکھ لیا ہے لیکن
You've knocked it out of the park
بہت شکریہآہا! بہت اعلیٰ آبردست۔
بھابھی نے پیاز بہت اچھی براوَن کی ہے۔ بھابھی کو ہماری جانب سے داد پہنچا دیجئے گا
یہ فوٹوز دیکھ کر تو ہمارا منہہ پانی سے بھر گیا اور خود ہم شرم سے پانی پانی ہوگئے کہ آپ نے کھانا بنانا سیکھ ہی لیا جبکہ ہم ابھی تک اس فن کو نا سیکھ سکے ۔ لگتا ہے ہمیں بھی اس ادھیڑ عمری میں جاپان جانا پڑیگا
آپکی کون سی میرے ساتھ ریس لگی ہوئی تھی!آپ نے کھانا بنانا سیکھ ہی لیا جبکہ ہم ابھی تک اس فن کو نا سیکھ سکے ۔
اس کے لیے باورچی خانے میں بیگم کا ہاتھ بٹانے کے علاوہ اور کہیں جانے کی ضرورت نہیں۔لگتا ہے ہمیں بھی اس ادھیڑ عمری میں جاپان جانا پڑیگا
خطرہ ہے کہ ہم سوائے بیگم کا دھیان بٹانے کے علاوہ اور کچھ کرپائیں گےاس کے لیے باورچی خانے میں بیگم کا ہاتھ بٹانے کے علاوہ اور کہیں جانے کی ضرورت نہیں۔
اسی سے بچنے کے لئے تو جاپان جا رہے تھےاس کے لیے باورچی خانے میں بیگم کا ہاتھ بٹانے کے علاوہ اور کہیں جانے کی ضرورت نہیں۔
ارے صاحب چھوڑیے ، کون کم بخت اپنے سہنی دھرتی پاکستان کو چھوڑ کر پرائے دیش میں اجنبی بن رہنے کی سوچے گااسی سے بچنے کے لئے تو جاپان جا رہے تھے
میں نے شروع میں آپ کے لنک کو کھولنے کے بعد صرف چند ڈشیں دیکھی تھیں لیکن جب ساری ڈشز کی تصویریرں دیکھیں تو آپ کو داد دینے کو دل کرتا ہے ۔ ماشاااللہ عرفان سعید صاحبآپکی کون سی میرے ساتھ ریس لگی ہوئی تھی!
بہت شکریہمیں نے شروع میں آپ کے لنک کو کھولنے کے بعد صرف چند ڈشیں دیکھی تھیں لیکن جب ساری ڈشز کی تصویریرں دیکھیں تو آپ کو داد دینے کو دل کرتا ہے ۔ ماشاااللہ عرفان سعید صاحب
دنیا میں بہت خوبصورت جگہیں ہیں۔ اگر میری محفل اور فلکر پر پوسٹ کی ہوئی تصاویر ہی دیکھ لیں تو کم از کم یہ اندازہ تو آپ کو ہو ہی جائے گاارے صاحب چھوڑیے ، کون کم بخت اپنے سہنی دھرتی پاکستان کو چھوڑ کر پرائے دیش میں اجنبی بن رہنے کی سوچے گا
اب آپ خود ہی کو لیجیے ۔پاکستان میں کیسی خوبصورت جگہیں آپ نے دیکھیں اور فوٹوز کھینچے۔ سچ سچ بتائیے جہاں آپ رہتے ہیں ، ہے وہاں ایسی کوئی ایک بھی جگہ
بالکل صحیح فرمایا زیک صاحب آپ نے ، اور پاکستان بھی انہی خوبصورت جگہوں میں سے ایک ضرور ہے ۔یہ بات تو طے ہےدنیا میں بہت خوبصورت جگہیں ہیں۔ اگر میری محفل اور فلکر پر پوسٹ کی ہوئی تصاویر ہی دیکھ لیں تو کم از کم یہ اندازہ تو آپ کو ہو ہی جائے گا
ضرور دیکھیں گے تصویریں ۔آپ ان کا لنک دے دیجیے ۔ میں نے تو ابھی آپ کے سفر کی چند ہی فوٹوز دیکھے جو مجھے بہت ہی پسند آئےدنیا میں بہت خوبصورت جگہیں ہیں۔ اگر میری محفل اور فلکر پر پوسٹ کی ہوئی تصاویر ہی دیکھ لیں تو کم از کم یہ اندازہ تو آپ کو ہو ہی جائے گا
میرے دستخط میں دیکھیںضرور دیکھیں گے تصویریں ۔آپ ان کا لنک دے دیجیے ۔ میں نے تو ابھی آپ کے سفر کی چند ہی فوٹوز دیکھے جو مجھے بہت ہی پسند آئے
جی ہاں، لگتا ہے باقی سب خاندانِ غلاماں سے تعلق رکھتے ہیں!!!کیوں سرجی؟ کیا صرف خالد صاحب ہی "شوہر" کے عہدے پہ فائز ہیں؟
ا2003 میں جب تعلیم کی غرض سے جاپان کے لیے نکلے تو ایک انڈہ فرائی کرنے کے علاوہ کچھ نہ آتا تھا۔ فلائیٹ سے دو دن پہلے کچھ چاول وغیرہ پکانے سیکھے لیکن وہ بھی بھول گئے۔ جاپان جا کر ایک سال خوب خوار ہوتا رہا۔ سب سے زیادہ مسئلہ پیاز کاٹتے وقت پیش آتا۔ ایک تو آنکھوں سے پانی نکلتا اور ایک میری بے بسی کے آنسو اس میں مل جاتے۔ تب خیال آتا کہ کیا فائدہ ایسی کیمیا کا کہ اگر اپنے مطلب کا کھانا ہی نہ پکا اور کھا سکوں!
خیر ایک سال بعد شادی ہوگئی اور بیگم بھی تعلیم کے لیے جاپان آ گئیں۔ ذہین تو خیر تھیں ہی لیکن پکانے میں بھی لاثانی! اللہ نظر نہ لگائے! ایک سال میں جتنے دکھ اس پکانے کے ہاتھوں سہے تھے، سب چند دنوں میں زائل ہو گئے۔ بیگم بھی ہمارے ساتھ لیب میں اپنے تجربات میں مصروف رہتیں۔ اس لیے پکاتے وقت مدد کرنا ہمارے اخلاقی فرائض میں داخل تھا۔ جب کبھی مردانیت کا دورہ پڑتا اور میں یہ اخلاقیات فراموش کر دیتا، بیگم فٹ سے اعلی تعلیم کا ایسا طعنہ جڑتیں کہ میں ان کا ہاتھ بٹانے حاضر ہو جاتا۔ جو اصل کام ہے وہ تو اہلیہ خود ہی کرتیں، ہمیں مصالحے ڈالنے کی اجازت بھی بمشکل ملتی۔ لیکن ہمارا ساتھ ساتھ رہنا نہایت ضروری تھا اور چھوٹی موٹی چیزیں ہمارے ہاتھوں بیگم کی بارگاہ میں حاضر ہوتیں۔
شب و روز کے اس معمول کے بعد ہم نے بغور بیگم کی حرکات و سکنات کا مشاہدہ شروع کیا تو اس دنیائے پکوان کے کچھ اسرا و رموز ہم پر افشا ہونے شروع ہوئے، جس کا جب بھی ہم نے بیگم کے سامنے اظہار کیا جواب میں سو سو باتیں سننے کو ملیں۔ شادی کوایک دہائی سے بھی زیادہ کا عرصہ گزر گیا اور کھانا پکاتے اب اگر ہم باورچی خانے میں نہ ہوں تو طبیعت خود ہی مضطرب ہو جاتی ہے۔ گویا ادھر ہنڈیا چڑھانے کی تیاری شروع ہوئی ادھر ہم لاشعوری طور پر ہنڈیا کے سامنے پہنچ گئے۔
سال پہلے حالات کچھ ایسے ہوئے کہ بیگم کو ایک ماہ کے لیے بچوں سمیت پاکستان جانا پڑ گیا۔ وہ کچھ افسردہ خاطر ہوئیں کہ میں اکیلا کیسے کھاؤں گا۔ ہم نے انہیں تسلی دی کہ کچھ نہ کچھ کر لیا کروں گا۔ جب وہ چلی گئیں تو جہانِ پکوان کے جو اسرر و رموز ہم پر ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں کھلے تھے ہم نے ان کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ روز ہم کچھ نہ کچھ پکاتے اور ماشاءاللہ اچھا ہی بنتا تھا۔ ایک ماہ میں ہم تو خود کو شیف ذاکر سمجھنے لگے۔ بیگم کی واپسی کے دن قریب آ گئے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ ان کی آمد پر ان کو مطلع کیے بغیر ایک پر تکلف کھانا بنا کر انہیں حیران و پریشان کر دیں گے۔ ان کی واپسی سے ایک دن پہلے ہم نے پکانے کی تمام اشیا جمع کر لیں اور پوری دل جمعی سے تن تنہا کچن میں پکانے پر جت گئے۔ بیگم اور بچوں کو ائیر پورٹ سے واپس لانے سے پہلے ہم نے کھانے کی میز سجائی اور انہیں لینے چلے گئے۔
جب انہیں لے کر واپس آئے تو کھانے کی میز پر انہوں نے کیا دیکھا؟ یہ اگلے مراسلوں میں بتاتا ہوں۔
پھر بھی عرفان بھائی بہت اچھا کھانا بنایا ہے آپ نے بڑی بات ہے
آپ نے اکیلے ہی یہ سب کیا ماشا اللہ
سعید صاحب ایک ڈش بنانے میں ہی اتنا وقت لگ جاتا ہے مجھے تو لگتا ہے آپ کی مدد ضرور کسی نہ کسی نے کی ہے ویسے ہر ڈش آپ نے بہت خوب بنائی ہے