یوسف-2
محفلین
لالہ اکثر میں جب کوئی شاکنگ نیوز سنتی ہوں تب میرے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔ ایک دوبار شاید ایسا ہوا ہو مگر اس دن نعت پڑھتے ہوئے تو یہ بالکل ہی خلاف توقع تھا اور جو بھی تھا بہت بُرا تھا اور شدید بھی۔۔
شمشاد بھائی کا کہنا بجا ہے۔ آپ اپنا مکمل میڈیکل چیک اَپ ضرور کروائیں۔ سر درد ہو، شدید ہو اور اچانک ہو، یہ معمولی علامات نہیں۔ کچھ نہ کچھ اندرون جسم گڑ بڑ ضرور ہے۔ کہیں آپ مائگرین (آدھے سر کے درد) کا شکار تو نہیں ۔ یہ تین قسم کا ہوتا ہے۔ لیفٹ مائگرین، رائٹ مائگرین، لیفٹ پلس رائٹ مائگرین (جسے لوگ غلطی سے عام سردرد سمجھ لیتے ہیں) ان تینوں کا ہومیو پیتھی میں اچھا علاج ہے، اگر واقعی آپ کو ایسا ہو تو۔
میں بلند فشارِ خون، ذیابطیس (بلڈ شوگر) اور مائگرین کا اسپیشلسٹ ہوں، اس لئے مشورہ دے رہا ہوں۔ جی ہاں ان امراض کا مستقل مریض، کسی اسپیشلسٹ سے کم نہیں ہوتا