ہم کسی سے کم نہیں (ا)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جاکر جلدی سے کاٹ لیجیے!!!
آپ یہ تصور کر لیجئیے کہ
ان کے پاؤں میں مہندی لگی ہے آنے جانے کے قابل نہیں ہیں

چوٹ لکھتے تو چوٹیں یاد آتی رہتیں۔ اتنا بھی خیال نہیں کہ ہمیں پھر سے گھاس کاٹنے بھیج رہے ہیں۔
 
سید عمران

محفلین
آپ یہ تصور کر لیجئیے کہ
ان کے پاؤں میں مہندی لگی ہے آنے جانے کے قابل نہیں ہیں

چوٹ لکھتے تو چوٹیں یاد آتی رہتیں۔ اتنا بھی خیال نہیں کہ ہمیں پھر سے گھاس کاٹنے بھیج رہے ہیں۔
کام میں لگیں گی تو چوٹ سے دھیان ہٹے گا!!!
 
الف عین

لائبریرین
کام کا کچھ کام نہیں کیا؟ مراد ملازمت/کاروبار/تعلیم؟
یہ سب کام تو بہت خوب کرتی ہو ماشاء اللہ
 
سید رافع

محفلین
السلام علیکم
باتیں بنانے کے ساتھ ساتھ اگر اسی رفتار سے ہاتھ بھی چلیں تو یہ کچھ تخلیق ہوتا ہے۔
ماشا اللہ کہہ دیجئے گا کہ ہمارے ہاتھ اور ہمت سلامت رہیں۔ اور ہم ایسا کچھ نہ کچھ کرتے رہیں۔
اچھا بنایا نا؟

ماشاء اللہ آپ ایسے ہی خوشنما اور دلکش ڈئزائن بنتی رہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کام کا کچھ کام نہیں کیا؟ مراد ملازمت/کاروبار/تعلیم؟
یہ سب کام تو بہت خوب کرتی ہو ماشاء اللہ
جتنا علم حاصل کیا ۔۔۔ انھی پہ صرف کر رہے۔
یہ سب ہمارے ایک پروجیکٹ کا حصہ ہیں جس کا زیادہ حصہ فی سبیل اللہ ہے۔ کچھ حصہ آمدنی کا ذریعہ ہے اور کچھ شوقیہ۔

ایک پنتھ تین کاج والا سلسلہ سمجھ لیجئیے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
شکریہ بھائی۔
سب سے پہلا والا بھی دیکھئیے۔

کسی کو پسند ہوں تو ہم تحفتاً بنا کر دینے کو تیار ہیں بھائی۔ :D
ویسے تو ماشاءاللہ وہ بھی پیارا ہے لیکن جس پر میں نے لاجواب کہا وہ مجھے بہت زیادہ اچھا لگا
آپ اگر پاکستان میں ہوتی تو یہ والا ضرور بنواتا :)
کیونکہ ایک تو بہت پیارا ہے اور بالکل میری بیٹی کی سائز کا لگ رہا ہے
 
آپ کلر اور سائز بتا دیجئیے بھائی۔ اور یہ سمجھ لیجئیے کہ ہم پاکستان میں ہی ہیں۔
تصویر میں جو بنایا ہے وہ پانچ سال کی بچی کا ہے۔
 
Top