ہم کسی سے کم نہیں نمبر 9 (13 جولائی)

لاريب اخلاص

لائبریرین
بھئی واہ ماشاءاللہ کیا بات ہے گل کی!
جس کے ہر فن میں خوبصورتی ہے ان کا دل کتنا خوب صورت ہوگا۔

ولی دکنی کا ایک شعر یاد آ گیا!

خوب رو خوب کام کرتے ہیں

یک نگہ میں غلام کرتے ہیں
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
پینٹینگ کرنا مجھے بھی بہت اچھا لگتا لیکن ایک عرصے سے اس منظر سے غائب ہوں فرصت ملتے ہی کینوس پہ رنگ ضرور بکھریں گے:)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھئی واہ ماشاءاللہ کیا بات ہے گل کی!
جس کے ہر فن میں خوبصورتی ہے ان کا دل کتنا خوب صورت ہوگا۔

ولی دکنی کا ایک شعر یاد آ گیا!

خوب رو خوب کام کرتے ہیں

یک نگہ میں غلام کرتے ہیں
محفوظ رکھے رکھنے کی ضرورت نہ ہوتی تو چیر کر بھی دکھا دیتے :D

بہت شکریہ لاریب بہنا۔ آپ سب کی پسندیدگی سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے تو دکھانے کا حوصلہ بھی آ جاتا ہے۔ ورنہ ہم کیا اور ہمارا فن کیا۔
 
زبردست
ایک ہی دفعہ بتادیں کی آپ کتنی خوبیوں کی مالک ہیں آرٹسٹک مائینڈڈ خاتون
اتنی ساری خوبیاں ایک جگہ پہ اکٹھی ہوگئی ہیں انہیں سنبھالتی کیسے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زبردست
ایک ہی دفعہ بتادیں کی آپ کتنی خوبیوں کی مالک ہیں آرٹسٹک مائینڈڈ خاتون
اتنی ساری خوبیاں ایک جگہ پہ اکٹھی ہوگئی ہیں انہیں سنبھالتی کیسے ہیں
خوبیاں سنبھالنے کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔۔ بلکہ نہ بھی سنبھلیں تو کوئی بات نہیں۔
خامیاں سنبھال کر رکھنی چاہئیں تا کہ کسی کے لئے نقصان دہ نہ ہوں۔

یہں کہیں اور بھی ہیں لڑیاں اسی نام سے نمبرات کے ساتھ۔
خوبیوں کی گنتی ہو گئی تو ہمیں بھی بتائیے گا تا کہ کسی اور کے پوچھنے پر آسانی سے جواب دے سکیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سنبھالنے کا مطلب تھا کہ انہیں ٹائم کیسے دے پاتی ہیں
اور جب خوبیوں کے مالک کو گنتی یاد نہیں تو ہم کس گنتی میں ہیں
ویسے اللہ نظرِ بد سے بچائے
جزاک اللہ۔

گنتی کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔۔ جو دماغ میں آتا ہے ، بنا لیتے ہیں اور شئیر کر دیتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
دوسری پینٹنگ بہترین ہے۔ پہلی میں پرسپیٹیو کچھ پسند نہیں آیا۔

ویسے عنوان بدل کر “مجھ سا کوئی نہیں” کر لیں تو بہتر ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دوسری پینٹنگ بہترین ہے۔ پہلی میں پرسپیٹیو کچھ پسند نہیں آیا۔

ویسے عنوان بدل کر “مجھ سا کوئی نہیں” کر لیں تو بہتر ہے۔
یہ عنوان اپنی بڑائی بیان کرنے کے معنوں میں آ جاتا ہے۔
آپ کو دوسری پینٹنگ پسند آئی۔۔۔ جان کر خوشی ہوئی۔
خوش رہئیے۔
 
Top