ہم کسی سے کم نہیں ( 4۔۔۔ 28 مئی)

نور وجدان

لائبریرین
سکون سے ڈوبنا اس لئے کہ آس پاس کی لہریں ڈسٹرب نہ ہوں۔
جب آس پاس کی لہریں ڈسٹڑب نہ ہوں گی تو کوئی تنکا بھی پاس نہ پھٹکے گا سہارا بننے کو۔ اور ڈوب جانے کے بعد سکون ہی سکون ہو گا۔

پچھلی اور ہمارے خیال میں جب آخری بار ہم شدید ڈپریشن کے دوران مینٹل ہاسپٹل میں ایڈمٹ تھے تو وہاں دو مریض تھے جنھوں نے اپنی کلائی کی نسیں کاٹی ہوئی تھیں خودکشی کی غرض سے۔
دیکھ کر تکلیف تو ہوئی کہ زندگی کو کتنا ارزاں سمجھ لیتے ہیں لوگ۔ لیکن ساتھ میں یہ بھی سوچا کہ اگر ان کا ارادہ مرنے کا ہی تھا تو کم سے کم ایسی کوشش تو کرتے کہ کامیاب ہو جاتے۔
مارے تجسس کے ڈیوٹی پر موجود نرس سے پوچھ ڈالا کہ ایسا کیوں ہے۔
اس نے کہا کہ یہ درحقیقت مرنا نہیں چاہتے بس دوسروں کی توجہ چاہتے ہیں تبھی تو بچ بھی جاتے ہیں۔

سو کہنے کا مقصد یہ کہ ڈوبنا ہی ہے تو خاموشی سے۔۔ کہ بچنے کی امید نہ بچے۔
مجھے خودکشی کے مشورے دے رہی ہیں؟ میں اپنے آپ سے بہت مطمئن ہوں. اپنے ہوبے پر ناز ہے مجھے. میں اس تشکر سے نکلوں تو ڈوبنے کا سوچا. ہاں ڈوبنا ہے تو وحدت کے جام پیے ڈوب جائیں تاکہ دل سے صدا اللہ اللہ تو نکلے مگر ہم ڈوبیں تو ...
 
دلی خوشی ہوئی آپ کی داد سے عین عین عین بھائی ۔۔
اردو محفل کی طرف سے آپ کو خوش آمدید

ذرا یہاں اپنا تعارف تو دیجئیے تاکہ ہم سب آپ کے بارے تھوڑا بہت جان سکیں۔
محترمہ نوازش آپ کی
میں اس فورم پر کافی پہلے آیا تھا مگر لاگ ان کرکے کچھ وقت تک چھوڑے رکھا۔ ابھی سوچا کچھ ذوق کو تازہ کیا جائے۔ میرا نام عثمان علی ہے اور عین تخلص کیا۔
امید ہے آپ سب کے ذوق و صحبت سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے خودکشی کے مشورے دے رہی ہیں؟ میں اپنے آپ سے بہت مطمئن ہوں. اپنے ہوبے پر ناز ہے مجھے. میں اس تشکر سے نکلوں تو ڈوبنے کا سوچا. ہاں ڈوبنا ہے تو وحدت کے جام پیے ڈوب جائیں تاکہ دل سے صدا اللہ اللہ تو نکلے مگر ہم ڈوبیں تو ...
یہ کیسے سمجھ لیا کہ جو چیز حرام ہے اس کا مشورہ دیں گے آپ کو؟
جبکہ ہم نے زیادہ زور تنکے پر دیا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محترمہ نوازش آپ کی
میں اس فورم پر کافی پہلے آیا تھا مگر لاگ ان کرکے کچھ وقت تک چھوڑے رکھا۔ ابھی سوچا کچھ ذوق کو تازہ کیا جائے۔ میرا نام عثمان علی ہے اور عین تخلص کیا۔
امید ہے آپ سب کے ذوق و صحبت سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔
یقیناً یقیناً یہاں بہت اعلیٰ محفلین موجود ہیں۔ البتہ ہم اس گنتی میں شامل نہیں کیونکہ ہم بھی یہاں مستفید ہونے آئے ہیں اپنی اردو کے سلسلہ میں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

بہت خوبصورت اور شاندار نمونہ ہے بھئی بہت پسند آیا ۔ کہیں یہ زخمی ہاتھ سے تو نہیں بنایا ؟
ویسے اسے روشنی میں ہی رکھا کرو بٹیا ۔اندھیرے میں کافی سیریئس غلط فہمی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
 
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
واقعی کافی خوفناک سا بنا ہے۔
نہیں اب صرف محفل ہے ۔ باقی تمام ہدایات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
واقعی کافی خوفناک سا بنا ہے۔
ارے نہیں بٹیا ! ۔مجھے تو بہت خوبصورت لگ رہا ہے ۔ البتہ اندھیرے کا مسئلہ ہے بس ۔
rollingonthefloor.gif
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے نہیں بٹیا ! ۔مجھے تو بہت خوبصورت لگ رہا ہے ۔ البتہ اندھیرے کا مسئلہ ہے بس ۔
rollingonthefloor.gif
ویسے اسے بچوں کو ڈرانے کے کام لایا جا سکتا ہے۔۔۔ بس آنکھوں میں تھوڑی چمک ہونی چاہئیے بھوتوں کیسی۔ اگر اسے بھتنی کے ٹھکانے پر لٹکا دیا جائے تو ڈرے گی یا اپنا ہم نوع (اور کوئی لفط سمجھ نہیں آیا) سمجھ لے گی؟
 
Top