مبارکباد ہندوستانی کو دوسری سالگرہ مبارک

پاکستانی

محفلین
ہمارے محترم جناب اعجاز عبید المعروف 'اعجاز اختر' صاحب 17 جولائی 2005 کو محفل میں شمولیت اختیار کی ، 17 جولائی کو ان کے دو سال پورے ہو گئے۔ اس خوشی کے موقع پر
ایک پاکستانی کی طرف سے ایک ہندوستانی کو دلی مبارک باد

انہی موقعوں پہ شمشاد بھائی کی یاد شدت سے آتی ہے، ان کے ریکارڈ میں محفل کا پورا ڈیٹا ہے اور وہ ایسے موقعوں کو کبھی "مس" نہیں کرتے۔
 
میری طرف سے بہت بہت مبارک اعجاز صاحب کو جو یہاں تمام پاکستانیوں کے لیے انتہائی معزز اور ہر دلعزیز ہندوستانی ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
اوہو تو یہ بابا جانی کی بات ہو رہی ہے۔ میں جانے کیا سمجھی۔


بابا جانی محفل پر آمد کی دوسری سالگرہ بہت بہت مبارک
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت مبارک ہو
rose.gif

بہت سی نیک خواہشات کے ساتھ۔۔
rose.gif
 

الف عین

لائبریرین
بہت بہت شکریہ تمام ارکان کا۔ لیکن یہ میں نے خود کو مبارکباد تو نہلیں دلوائی نا!!
منیر، بطور خاص شکریہ۔ اور اس پر خوشی ہے کہ اپنے ملک کی اچھی نمائندگی کر رہا ہوں اور دونوں ملکوں کی سیاست سے دور رہ کر بھی فعال ہوں یہاں۔
ابرار۔ مٹھائی کی بات۔۔۔۔آپ کے سو پیغامات کی مٹھائی تو آپ نہیں کھلائیں گے کہ مان لیا ہے کہ آُ دریا دل نہلیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اعجاز صاحب بہت مبارک ہو آپ کو۔

گو پاکستانی بھائی اپنے نک کی مناسبت سے ہندوستانی کی تفریق کر دی ہے وگرنہ بقولِ اقبال

آملیں گے سینہ چاکان چمن سے سینہ چاک
بزم گل کی ہم نفس باد صبا ہو جائے گی
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ وارث۔ تم نے میرے دل کی بات اقبال کی زبان میں کہہ دی۔ ویسے میں اس پر غور بھی نہیں کرتا کہ کوئی رکن کہاں کا ہے، بہت سے احباب تو گمنام ہی رہنا پسند کرتے ہیں۔ اور مجھے اس میں کوئی دل چسپی نہیں کہ وہ پاکستان کا ہے بھی یا نہیں۔ اردو محفل کا ہے، یہی شناخت کافی ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
اعجاز چاء میری جانب سے بھی محفل پر دوسری سالگرہ کی بہتتتتتتتتتت ساری مبارکباد
flower.gif
اور میری دعا ہے کہ ہم یہاں اکھٹے سلور اور گولڈن اینورسری بھی منائیں انشاءاللہ
smile.gif


17 جولائی کی تاریخ اردو محفل کے لیے کتنی لکی ثابت ہوئی ہے۔۔۔17 کو آپ اور پاکستانی تشریف لائے۔۔۔اور 17 کو ہی امن ایمان صاحبہ جلوہ افروز ہوئیں )
tongue.gif
 

ساجداقبال

محفلین
اعجاز انکل میری طرف سے مبارکباد قبول فرمائیے۔ اللہ تعالٰی آپ کو صحتمند زندگی عطا فرمائے تاکہ آپ اسی طرح یہاں کی رونق بڑھاتے رہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ۔ جزاک اللہ خیر۔ خیلے ممنونم۔۔۔ مرسی بیاں۔ نطامی امن، عمار اور ساجد۔ اس وقت کم ہیں تو سارے نام لکھ دئے ہیں۔
 
Top